(Last Updated On: )
تُو نے ٹھکرا دیا ظالم تو بکھر جاوں گا
یہ بھی ممکن ہے کہ میں اس سے نکھر جاوں گا
میری تصویر جلا دوگے مجھے چھوڑ دوگے
میں اسی درد سے شائد کہ سدھر جاوں گا
آزما تیر تو سارے مجھے کچھ خوف نہیں
میں جفا سے بھی ستم سے بھی سنور جاوں گا
پاس اپنے نہیں کچھ اور ترے غم کے سوا
چھن گیا یہ تو بتاو میں کدھر جاوں گا
نہ ترے پاس کوئی قدر تھی میری ، عاقل
چاہنے والے جہاں ہیں میں ادھر جاوں گا