کابُوس Nightmare نائٹ مئیر
وجوہات: اصل سبب مرض کا بد ہضمی ہے۔ پسلیوں کے درمیانی عضلات اور رحجاب حاجزمیں تشیخ پیدا ہو کر دم گھٹنے لگتا ہے۔ غم، خوف کثرت دماغی محنت، قبض دائمی، پیٹ کے کیڑے بھی اس کے اسباب ہیں۔
تشخیص: مریض نیند کی حالت میں کوئی بھاری چیز سینے پر پڑی ہوئی محسوس کرتا ہے۔ دم گھٹنا، آواز کا نہ نکلنا، حس و حرکت کا نہ ہونا، تپش قلب اور وحشتناک خوابیں نظر آنا وغیرہ اس کی خاص علامات میں فی حقیقت یہ صرع یعنی مرگی کا پیش خیمہ ہے۔
علاج: اصل سبب کو رفع کریں، عام طور پر بد ہضمی کا علاج کرنے اور رفع قبض کے بعد مسکن ادویہ کا استعمال شفا بخشتا ہے۔ ذیل کا ڈاکٹری نسخہ اس مرض کے لیے مفید ہے۔
نسخہ: ایکٹریکٹ ٹریکے سائی لیکوئیڈ ۳۰ بوند، ٹنکچر جنشن کو ۳۰ بوند، ایسڈ نائٹریٹ ہائیڈروکلورک ڈل ۱۰ بوند، عرق پودینہ ایک اونس۔
ایسی ایک ایک خوراک دن میں دو بار دیں بعد از غذا۔
فوائد: خواب میں ڈرنا، کابوس، کالیخولیا، ردی گندے خیالات دماغ کو چڑھنا، مراق، سودا، خرابی ہضم، دائمی، بد ہضمی، ضعف جگر وغیرہ کے لیے مفید و مجرب ہے۔
اول معمولی جلاب دے کر اس کو استعمال کرائیں، یقیناً آرام ہو جاتا ہے۔ بارہا کا آزمودہ ہو۔
نسخہ: تربد سفید ۶ ماشہ، سجم حنظل ۶ ماشہ، صبر سفوطری ۶ ماشہ، سقمونیا ۶ ماشہ، پوست ہلیلہ زرد ۶ ماشہ، گل سرخ ۶ ماشہ۔
سب کو گودہ کنوار گندل ۵ تولہ میں کحرل کر کے گولیاں برابر نخود کے بنا دیں، بوقت شب دو گولی ہمراہ عرق بادیان پانچ تولہ کے کھلائیں، بہت مجرب ہے۔
دوائے کابوس: اسطوخودوس ۱ تولہ، مصری ۱ تولہ، سفوف تیار کریں، مقدار ۶ ماشہ صبح و شام تازہ پانی کے ساتھ کھلائیں۔ مرض کابوس، درد شقیقہ، عصابہ کے لیے مفید ہے۔
نسخہ: کلورل ہائیڈراس ۱۰ گرین پانی ایک گلاس۔
ایسی ایک خوراک رات کو سونے سے پہلے پلا دیں، خواب آور ہے۔ اگر کابوس کا مرض دیدان امعاء کی کی وجہ سے ہو تو امعا کے کیڑوں کے اخراج کا علاج کریں۔
نسخہ: کلوروناس سب کے لیے مفید ہے، مگر بچوں کے واسطے بالخصوص نافع ہے۔ سوتے ہوئے دحشتناک خواب دیکھے اور رونا چیخنا شروع کر دے۔
غذا اور پرہیز: نفاخ، ثقیل اور قابض، غذایہ، کثرت حقہ نوشی، کثرت جماع، بڑا گوشت، چائے، قہوہ سے پرہیز لازمی ہے۔ غذا زدو ہضم استعمال کریں۔