کان بجنا Tinnitus (ٹنائی ٹس)
تعریف: اس مرض میں دماغ کے اندر دماغی دوران خون کی آوازیں کانوں میں سنائی دیتی ہیں۔
وجوہات: کمی خون اور خون کا پتلا ہونا، کونین کا زیادہ استعمال کرنا، بدہضمی، نفخ شکم وغیرہ اس کے اسباب ہیں۔
علامات: اس مرض میں کان میں پانی کے کھولنے کی آواز اور ٹیں ٹیں ہوتی ہے۔
علاج: مرض کے اصل سبب کو معلوم کر کے رفع کریں۔
اکسیری دوا: فینو بار نیٹون سوڈیم ۱ گرین، ملک شوگر ۱۰ گرین۔
ایسی ایک خوراک دن میں دو تین بار دیں۔ کان بجنے اور دوران سر کے لیے بے حد مفید ہے۔
( ۲ ) پوٹاسیم برومائیڈ ۱۰ گرین، ایکوا ۱ اونس، ایک ایک خوراک دن میں دو بار دیں، مفید ہے۔
اگر قوت ہضم کی خرابی سے ہو تو ہاضمہ کی اصلاح کریں۔
سوڈامنٹ ۵ گرین کی دو ٹکیہ بعد غذا دن میں دو بار دیں۔
یا نمک سلیمانی ۱ ماشہ صبح و شام غذا کر بعد دیں۔
اگر کمزوری کے سبب ہو تو ملٹی وٹامنز، وٹامن بی ۱۲، ایسٹن سیرپ، نرودگر، سیٹاٹون، واٹربریز کمپونڈ، وغیرہ استعمال کرنا مفید ہے۔
اگر خشکی کی وجہ سے ہو تو دماغ کو ترطیب اور تقویت دینے والی ادویات استعمال کریں۔
نسخہ: گل روغن، روغن بادام، روغن خشخاش مساوی الوزن ملا کر سر پر مالش کریں اور کان میں بھی ڈالیں۔
اگر قبض ہو تو قبض رفع کریں۔
کثرت جماع، کثرت محنت، تمباکو، شراب، افیون سے پرہیز کریں۔
(نوٹ): بوڑھوں میں یہ مرض لاعلاج ہوتا ہے۔
ایکس رے، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی میں کیا فرق ہوتا ہے؟
ایکس رے شعاعیں ،جسم کے اندر ہڈیوں اور ٹھوس اجزاء پر مشتمل ڈھانچے کی تصاویر بنانے کے لیے برقی مقناطیسی...