درد عصابہ Tic Douloureux ٹک ڈولروکس
وجوہات و تشخیص: یہ مرض گرم خلطوں کے بخارات کا چڑھنا، نزلہ و زکام کا بگڑنا، بلغم غلیظ کا جمع ہونا، سمیت ملیریا، آتشک، گنٹھیا، بد ہضمی، کمی خُون، خرابی دانت اس کے اسباب ہیں۔
یہ درد عموماً چہرے کے ایک طرف اور ابرُو کے اوپر ہوتا ہے۔ یہ درد اچانک آتا ہے اور بڑا شدید ہوتا ہے۔چند سیکنڈ سے چند منٹ تک رہتا ہے اور بار بار دورہ ہوتا ہے۔ درد آفتاب کے بلند ہونے پر چڑھتا جاتا ہے اور اس کے زوال سے لے کر غروب ہونے تک بند ہو جاتا ہے۔ اس درد کو عصبہ سے شاخ کا درد بھی کہتے ہیں۔ کیونکہ یہ اس پٹھے کی تینوں شاخوں میں ہوتا ہے۔ اگر درد پہلی شاخ کے ماؤف ہونے سے ہو، تو پیشانی اور سر کے سامنے ہوتا ہے۔ اگر دوسری شاخ میں خرابی ہو تو اوپر کے جبڑے اور رخسار کے اوپر کے نچلے حصے میں درد ہوتا ہے۔
علاج: اصل سبب کو معلوم کر کے رفع کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ شدت درد کو روکنے کے لیے مسکنات کا استعمال کرنا چاہیے۔
اگر قبض کی شکایت ہو تو قبض رفع کریں۔
مندرجہ ذیل نسخہ درد عصابہ کے لیے مستعمل ہے۔
نسخہ: پوٹاسیم برومائیڈ ۵ گرین، ٹنکچر بیلا ڈونا ۵ منم، ایکوا کلوروفارم ایک اونس، دن میں صرف دو خوراک، دوسری خوراک پر درد بالکل بند ہو جائے گا۔ مفید و مجرب ہے۔
تریاق عصابہ: پوست ہلیلہ کابلی ۱ تولہ، اسطوخودوس ڈیڑھ تولہ، بادیان ۶ ماشہ، کشینز خشک ۹ ماشہ، مرچ سیاہ ۹ ماشہ، دانہ الائچی کلاں ۶ ماشہ، پوٹاسیم برومائیڈ ۶ ماشہ، ایسپرین ۳ ماشہ۔
سب دواؤں کو کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں، بس تیار ہے۔
مقدار خوراک ۳ ماشہ پانی نیم گرم کے ساتھ صبح درد ہونے سے پہلے اور رات کو سوتے وقت استعمال کریں۔
یہ نسخہ اعلٰی درجہ منقی دافع درد اور قبض کشا ہے۔
نسوار عجیب: کائپھل ۱ تولہ، پوٹاسیم پرمنگنیٹ ۱ ماشہ۔
سفوف تیار کریں، بوقت ضرورت ایک چاول نسوار دیں، نزلہ و زکام کی رکاوٹ سے پیدا ہونے والے درد عصابہ کو مفید ہے۔
اکسیر شقیقہ جو شقیقہ کے ضمن میں درج ہے۔ درد عصابہ کے لیے بھی مفید ہے۔
ٹیکہ درد عصابہ: مارنین ۴/۱ گرین کا جلدی ٹیکہ کریں، اس سے درد فوری رفع ہو جاتا ہے، لیکن اس کے استعمال سے پہلے مریض کی حالت کا اچھی طرح خیال کر لینا چاہیے۔ ضعف قلب کے مریض اور بچوں کو ہرگز نہ لگانا چاہیے۔
جوہر شفا: کلورل ہائیڈراس، کیمفر، منتھول، تھائیمول ہموزن ملا لیں، سیال بن جائے گا۔
مقام درد پر لگائیں، وقتی آرام کے لیے بے نظیر دوائی ہے۔
غذا و پرہیز: زرد ہضم غذا مثلاً دال مونگ، کھچڑی وغیرہ دیں، تقیل نفاخ اور دیر ہضم غذا مثلاً آلو، گوبھی، بینگن، تیل والی، اور ترش اشیاء، گڑ، اچار سے پرہیز کریں۔
جدید تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ پتھوں کے درد خواہ جسم کے کسی حصہ میں ہوں، وٹامن بی ۱ کی کمی سے پیدا ہوتے ہیں۔
لٰہذا یہ وٹامن جو مختلف تجارتی ناموں مثلاً بیرین وغیرہ سے ملتی ہے۔ اس کا خوردنی طور پر اور بذریعہ انجکشن استعمال کرنا بے حد مفید ثابت ہوا ہے۔
وٹامن بی ۱، ۲۵ ملی گرام ایک سی سی عضلاتی انجکشن کریں، روزانہ دو تین انجکشن کرنے سے درد رفع ہو جائے گا۔
اگر اعصابی کمزوری شدید ہو تو اس کے ساتھ سیٹامین ۱۰۰ مائیکروگرام ملا لیں۔ تو اور بھی زود اثر ہو جاتا ہے۔
اگر یہ درد خرابی جگر اور تلی کی وجہ سے ہو تو مندرجہ ذیل نسخہ بے حد مفید و مجرب ہے۔
نسخہ: مونیم کلورائیڈ ۱۰ گرین، سوڈا سلفاس ۱۵ گرین، ایکٹریکٹ ٹریکے سائی ۳۰ منم، سیرپ اور نشائی ۱۵ منم، ایکواکلوروفارم ۱ اونس
ایسی ایک ایک خوراک دن میں تین مرتبہ دیں، درد اعصابہ و شقیقہ کے لیے مفید ہے۔