(Last Updated On: )
ناظم خلیلی(رائچور)
(اک ادیب دوست کی شادی پر)
مہندی، مسّی، نتھ اور گھونگھٹ
گجرا، مصری، خوشبو، فرحت
یہ سب لفظ بہت اچھے ہیں
لوگوں کی نظروں کے آگے
اک رنگین سا منظر کھینچ کے رکھدیتے ہیں
میں شاعر ہوں
تم شاعر ہو
تم بھی لفظوں کی دنیا کے جادو گر ہو
لفظ کی قیمت سے واقف ہو
اچھے لفظ کہاں ملتے ہیں
سچے لفظ کہاں ملتے ہیں
شادی، وصل، محبت، چاہت
شہداور چاند ، مسرت، راحت
ان لفظوں سے
پھولوں کی خوشبو آتی ہے
پھول اور خوشبو
یہ دو لفظ میں آج تمہارے نام کے آگے لکھ دیتا ہوں
تم ان لفظوں کی قیمت سے واقف ہی ہو۔۔۔!