(Last Updated On: )
زیست کی راہ پر
چلنے والے سبھی
طے شدہ وقت پر اک معین جگہ
اپنے اپنے قفس
چھوڑ جاتے ہو ئے ، گردنیں موڑ کر
دیکھتے ہیں تو کیا ۔
دیکھتے ہیں کہ پیچھے جو چھوڑاوہ سب؍کچھ اگر تھا
حقیقت میں کچھ بھی نہ تھا
ا ور جب حال پر غور کر تے ہوئے سوچتے ہیں
’’ بِنا جسم کیا رہ گیا ۔؟
اپنے ہونے کا احسا س سا رہ گیا
یا پھر احساس کے روپ میں
۔۔ یہ ہمارا نفس؍خود کو محسو س کر تا ہوا ۔۔رہ گیا
ہم میں کیا تھاجو آخر بچا ۔۔ رہ گیا۔۔؟
ہم اگر روح ہیں تو ہما را وجود
روح کے بھیس میںہے بھی یا کچھ نہیں ؟
امر ِربی ہے اور
ما سوا کچھ نہیں۔ !!