(Last Updated On: )
قاضی اعجاز محورؔ(گوجرانوالہ)
دل کی سونی پگڈنڈی پر
اْگنے لگی ہے گھاس مرنے لگی ہے آس
ساون بھادوں کے موسم میں
بادل بن کر آ بارش دے کر جا
چاند کو بڑھ کر کھانے لگا جب
میری زمیں کا سایا میرا دل گھبرایا
بھول گئی جو شہر میں آکر
گاؤں کی لڑکی کتنی اچھی تھی
خود ہی خود کو خط لکھتا ہوں
خود ہی پڑھتا ہوں دل خوش رکھتا ہوں