تروینی نہ تو مثلث ہے، نہ ہائیکو، نہ تین مصرعوں میں کہی ایک نظم۔ ان تینوں ‘ فارمز’ میں ایک خیال اور ایک امیج کا تسلسل ملتا ہے۔ لیکن ‘تروینی’ کا فرق اس کے مزاج کا فرق ہے۔ تیسرا مصرعہ پہلے دو مصرعوں کے مفہوم کو کبھی نکھار دیتا ہے، کبھی اضافہ کرتا ہے، یا کبھی ان پر کمینٹ کرتا ہے۔ ‘ تروینی’ نام اس لیے دیا گیا تھا کہ سنگم پر تین ندیاں ملتی ہیں۔ گنگا، جمنا اور سرسوتی۔گنگا اور جمنا کے دھارے سطح پر نظر آتے ہیں ، لیکن سرسوتی جو ٹیکسیلا سے بہہ کر آتی تھی، وہ زمین دور ہو چکی ہے ۔ تروینی کے تیسرے مصرعے کا کام سرسوتی دکھانا ہے جو پہلے دو مصرعوں سے چھپی ہوئی ہے۔
تروینی اگر تین مصرعوں پر مشتمل ایک مکمل نظم ہے تو اس کے اسٹرکچر میں اتنی قوت اور اس کی ساخت ایسی فطری ہے کہ اس کے زندہ رہنے کا پورا پورا جواز موجود ہے۔ شاعری میں اس لیے بھی کہ غزل کے ایک شعر کے دو مصرعوں میںبعض اوقات بات پورے تاثر کے ساتھ بیان نہیں ہو پاتی اور اگر اس کو چار مصرعوں تک پھیلا دیا جائے تو ایک مصرعہ اضافی محسوس ہوتا ہے جس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایسی صورتِ حال میں ثلاثی، سہ حرفی اور ہائیکو کا جواز بنتا ہے مگر ان کی ہیئت چوں کہ واضح نہیں ہے، اس لیے بات کسی بھی انداز میں کسی بھی موضوع پر تین مصرعوں میں کی جا سکتی ہے۔ تروینی کو موضوعاتی سطح پر پابند کرنا تو اس کے امکانات کو محدود کر دے گا اس لیے زیادہ بہتر ہے کہ ہیئت کے اعتبار سے اس پر کچھ بندشیں عاید کی جائیں تا کہ ایک ضابطے کے تحت تروینی کی پرورش ہو سکے۔ یوں نہ ہو کہ تین مصرعے جوڑ کر آسانی سے ایک نظم کہہ دی جائے اور اسے تروینی کا نام دے دیا جائے۔
زیب النساء زیبی بطور تروینی نگار:
زیب النساء زیبی بہت زود و گو شاعرہ ہیں ۔ انہیں جتنی صلاحیتوں سے نوازا گیا ہے یہ ہمہ وقت کسی نہ کسی تخلیقی کاوش میں مصروف رہتی ہیں۔ زیب النساء زیبی نے جب یہ دیکھا کہ تروینی میں لوگ مجموعہ شائع کر رہے ہیں ان کے قلم نے یہاں بھی کمال دکھایا اور مختصر وقت میں خوبصورت تروینیاں کہہ ڈالیں۔ انہوں نے اپنی تروینیوں سے لوگوں کو چونکانے کی کوشش جاری رکھی۔۔ ان کی تروینیوں میں حقیقت پسندی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے ذاتی غم کو وسعت دے کر آفاقی بنا دیا۔ ان کی تروینیاں بہت اہمیت کی حامل انہوں نے اپنی تروینیوں میں معاشرے کی تلخ حقیقتوں کو بھی بے نقاب کیا یے۔ ان کے اسلوب میں کوئی الجھاؤ نہیں۔
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...