رخصتی کے وقت فرحین اور تارا کی شیطانی آنکھیں ارمان اور رومیسہ پر تھیں
رخصتی کے وقت بھی ارمان نے خود ڈرائیو کی اور رومیسہ کو ساتھ بیٹھایا باقی سب بھی اپنی اپنی کار میں تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاشمی ہاؤس کے مین گیٹ پر جیسے ہی کار پہنچی ارمان نے رومیسہ کو بولا مسسز ارمان ہاشمی آگیا آپ کا گھر۔۔۔۔
رومیسہ نے آہستہ سے بولا میرا نہیں ہمارا گھر
جس پر ارمان مسکرائے بنا نہیں رہ سکا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹینا نے آگے آکے رومیسہ کا لہنگا ٹھیک کیا ہاشمی ہاؤس کے سارے نوکر ارمان اور رومیسہ کو ویلکم کرنے کے لیے کھڑے تھے
۔۔۔۔۔۔۔
پورا گھر پھولوں سے سجا ہوا تھا
گھر تو کہنا مشکل ہے یہ گھر نہیں محل ہے رومیسہ نے دل میں سوچا
رومیسہ جب سے کینیڈا آئی تھی مگر کبھی وہ ارمان کے گھر نہیں گئی تھی ایک تو وہ جانتی تھی ارمان اسکو پسند کرتا ہے اور کبھی اس کو پڑھائی سے بھی فرصت نہیں ملی
اندر پہنچ کے رومیسہ کو ٹینا نے بیٹھا دیا اسکا لہنگا بہت ہیوی تھا اور ابھی گھر آ کے فوٹو سیشن ہو رہا تھا
۔۔۔۔۔
ہاشمی ہاؤس کی کئیر ٹیکر ماریہ نے رومیسہ کی خوبصورتی کی کھلے دل سے تعریف کی
ابھی وہ ماریہ سے بات کر رہی تھی جب تارا نے آکے بولا ماریہ جا کے سب کے کھانے کا انتظام کرو تمہاری جگہ کچن میں ہے جس پر ماریہ بنا بولے چلی گئی اور رومیسہ تارا کے رویے پر حیران ہوگئی
کس بدتمیزی سے تارا نے ماریہ سے بات کی تھی
۔۔۔۔۔۔۔
رومی یہ لو مما کی کال ہی بات کرو ٹینا رومیسہ کو فون پکڑاتے ہوئے بولی
صفیہ بیگم رومیسہ کے پہنچنے کا اور اسکی طبیعت کا پوچھ رہیں تھیں اور کل آنے کا کہہ کا فون بند کردیا
صفیہ بیگم نے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلیں جی جا جی آجایں اب یہاں بیٹھیں تو فوٹو سیشن اسٹارٹ کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔
چلو بچوں آجاؤ چائے کافی پی لو فریش ہوجاؤ
سب نے بیٹھ کے کافی اور چائے کے مزے لیے جب تارا فرحین کو بولی مما ویسے ارمان کا رعب ختم نہیں ہوتا اور آج دیکھا کیسے ان لوگوں کی جی حضوری میں لگا ہے جس پر فرحین نے تارا کو چپ رہنے کا اشارہ کیا
شگفتہ آپی آجائیں اب آپ طلحہ بھائی آپ بھی آئیں نہ آپ دونوں کی بھی ایک فوٹو ہوجائے دلہا دلہن کے ساتھ ٹینا سب کو باری باری پکس کے لیے بلا رہی تھی
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
جو پکس موبائل پر لی گئیں تھیں وہ ٹینا،اور شگفتہ دیکھ رہی تھیں
شگفتہ نے بولا سب ہی پکس اچھی ہیں مگر سب سے پیاری ہماری بھابھی رومیسہ کی ہیں کھلے دل سے تعریف
کی گئی تھی
یہ تو ہے ٹینا بھی بولے بنا نہ رہ سکی
۔۔۔۔۔۔۔
یہ احسن اور ارمان کہاں گئے ؟
نرگس بیگم نے طلحہ سے پوچھا جو عنایا کو فون پر گیم کھیلا رہا تھا
رکیں میں احسن کو کال کرتا ہوں
ابھی طلحہ ڈائل کرنے لگا نمبر جب ارمان اور احسن اندر آتے دیکھائی دیے
احسن کہاں گھوم رہے ہو؟
طلحہ نے کھڑے ہوتے ہوئے پوچھا
کہیں نہیں باہر تھے
اور طلحہ کے ساتھ ارمان اور احسن بیٹھ کے باتوں میں مصروف ہوگئے
ارمان نے عنایا کو گود میں بیٹھا لیا تھا اور وہ ارمان کو مانمو بول رہی تھی توتلی زبان میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رومی تارا کو دیکھا تم نے ٹینا نے رومیسہ کے ساتھ بیٹھتے ہوئے پوچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں ٹینا تھوڑی عجیب ہے یہ
تھوڑی نہیں پوری عجیب ہے اسکی اور اسکی ماما کی نظر ارمان پر اور اسکی جائیداد پر ہے
ہمممممممممم رومیسہ خاموش ہوگئی
اتنی خاموشی کیوں ہے بھئی۔۔۔۔۔۔۔۔
بھابھی لائے ہیں بھنگڑا ہوجائے بھابھی لانے کی خوشی میں احسن ہال کے بیچ میں کھڑا ہو کے بولا
۔۔۔۔۔۔۔
میوزک پلیز۔۔۔۔۔
ٹینا شرارت سے بولی
فل انجوائے کا موڈ ہے بچوں کا نرگس بیگم فرحین کے پاس بیٹھتے ہوئے بولیں
جس پر فرحین نے سر ہلا کے ہاں بولا
۔۔۔۔۔۔۔۔
رومیسہ بار بار اپنی گردن صوفے کے بیک پر رکھ رہی تھی ارمان اب اس کے ساتھ ہی بیٹھا ہوا تھا
۔۔۔۔
لبوں کو لبوں پہ سجاؤ۔۔۔۔
کیا ہو تم مجھے اب بتاؤ۔۔۔۔
توڑ دو خود کو تم باہوں میں میری باہوں میں۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طبیعت ٹھیک ہے مسسز ارمان آپکی ارمان رومیسہ کو دیکھتے ہوئے کہنے لگا
نہیں جسم میں درد شروع ہوگیا ہے شاید تھکن ہو رہی ہے
۔۔۔۔
ارمان نے ماریہ کو بول کے رومیسہ کے لیے پین کلر منگوائی جو رومیسہ نے اسی وقت کھا لیں
۔۔۔۔۔۔۔
اب ایک گیم ہوجائے ٹینا کاؤچ پر بیٹھتے ہوئے بولی
بیٹا گیم اب کل ابھی ولیمے میں دو دن ہیں خوب انجوآئے کرلینا ارمان رومیسہ کو آرام کرنے دو اب تھک گئے ہونگے دونوں
۔۔۔
کھانا کھاتے وقت تارا کی نظر مسلسل ارمان پر تھی
جس کو رومیسہ نے محسوس کرلیا تھا
کل کا کیا ارادہ ہے بھائی ؟
بوبی ارمان سے پوچھ رہا تھا
کل جو احسن بولے ہر چیز کا انچارج احسن ہے
احسن جوس کا گلاس اٹھاتے ہوئے بولا ولیمہ تو پرسوں ہے
کل بس گھر پر ڈانس پارٹی میوزک
مما پاپا بھی کل آجائيں گے
ٹینا نے بات میں مزید اضافہ کیا۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلو شگفتہ ٹینا رومی کو اس کے کمرے میں لے جاؤ میری بچی اتنا بھاری جوڑا پہنے تھک گئی ہوگی نرگس بیگم شگفتہ کو دیکھتے ہوئے بولیں
۔۔۔۔۔۔
چلیں بھابھی؟
ٹینا نے شرارت سے رومیسہ کو بولا
جاؤ بیٹا آرام کرو نرگس بیگم نے رومیسہ کے سر پر پیار کر کے بولا
آرام یا پیار ۔۔۔۔ٹینا نے رومیسہ کو ہلکی سی کہنی مار کے بولی
۔۔۔۔۔
کمرے میں رومیسہ کو چھوڑ کے شگفتہ اور ٹینا جا چکیں تھیں
کمرہ بے حد شاندار تھا
ہر جگہ پھولوں کے گلدستے رکھے تھے جن کی خوشبو سےمائینڈ فریش ہوجائے
خوشبو شروع سے رومیسہ کی کمزوری تھی
اچھی خوشبو ہمیشہ رومیسہ کو،اپنے پاس کھینچتی تھی
رومیسہ کمرے میں گھوم کے جائزہ لے رہی تھی
جب دروازہ کھلا اور ارمان نے اندر آکے دروازہ لاک کیا
جب قانون موجود نہ ہو۔۔۔۔ ایک حیرت انگیز سچا واقعہ
یہ 1 نومبر 1955 کی بات ہے کہ جان گلبرٹ گراہم نامی ایک امریکی شہری کہ جس کا اس کی...