ہزال نخاع Tabes Dorsalis (ٹے بیز ڈارسیلس)
تعریف: اس مرض میں نخاع کے اندر فساد پیدا ہو کر چال لڑکھڑانے لگتی ہے۔
وجوہات: اس مرض کا عام سبب مرض آتشک، کثرت جماع، عسام جسمانی کمزوری اور اعصابی کمزوری ہے اور کبھی یہ مرض سل ظہری سے بھی ہو جاتی ہے۔
تشخیص و علامات: اس میں چلتے وقت گھٹنوں کی جھٹکے لگتے ہیں۔ پہلے ایک جانب پھر دوسری جانب بھی جھٹکے لگنے شروع ہو جاتے ہیں۔ کمر میں درد ہوتی ہے۔ پیشاب کرنے میں دقت محسوس ہوتی ہے۔ مریض لڑکھڑا کر چلتا ہے۔ سیدھی لکیر پر چلنا دشوار ہو جاتا ہے۔ آخر کار مرض بڑھ جانے کی صورت میں مریض کی حرکت بالکل بند ہو جاتی ہے اور لیٹا رہتا ہے۔
تشخیص کے لیے حرام مغز کی رطوبت کا کیمیائی امتحان کرانا ضروری ہے۔
علاج: مقام درد پر گرم ٹکور کریں۔ اگر پیشاب بند ہو تو مدرات سے جاری کریں۔ اگر پھر بھی جاری نہ ہو تو کیتھڑ کے ذریعے پیشاب خارج کریں۔
اگر آتشک کی وجہ سے ہو تو آتشک کا علاج کریں۔
حب عجیب: ارگوٹین ۲ گرین، ایکٹریکٹ بیلا ڈونا ۱/۴ گرین، ایکٹریکٹ جنشن ۱ گرین۔ یہ ایک گولی کا وزن ہے۔
ایسی ایک ایک گولی صبح و شام دیں۔
اگر اعصابی کمزوری ہو تو اعصاب کو تقویت دیں۔ اگر سل ظہری کی وجہ سے ہو تو مرض سل کا علاج کریں۔ اعصاب کی تقویت کا خاص طور پر خیال رکھیں۔
جو ادویات فالج کے بیان میں درج ہیں وہ اس میں بھی مفید ثابت ہوتی ہیں۔
وٹامن بی ۱، وٹامن بی ۱۲، کیلسیم آسٹلین، مرکبات فولاد، روغن ماہی کے مرکبات، وٹامن اے۔ ڈی اس مرض میں بے حد مفید ہیں۔
یہ مرض بھی عسر العلاج ہے۔ شازو نادر مریض اس سے تندرست ہوتے ہیں۔