(Last Updated On: )
صبح کا وقت تها چڑیوں بهی چہچہاتے ہوۓ حمد و ثناء میں مصروف تهیں سکندر ہاؤس میں بهی یہی عالم تها کوئ کیا کررہا تها کوئ کیا شازیہ بیگم نے سارا سے پوچها سارا بیٹا تانیہ نہی اٹهی نہی مما میں اٹها کر لاتی ہوں سارا کو شرارت سوجهی تهی سارا نے کمرے میں جاکر کمبل کهینچ ڈالا اور زور سے اسکے کان میں چلائ واوووووو آآآآآآآآآ تانیہ ہڑبڑا کر اٹهہ بیٹهی اسکی کمر پر سلکی لمبے براؤن بال آبشار کی طرح پهیل گئی سنہری کانچ سی آنکهوں میں نیند ہلکورے لے رہی تهی سارا کهڑی ہنس رہی تهی سارا تم بدتمیز ایسے اٹهاتے ہیں کیا تانیہ اس پر چڑهہ دوڑی ہاں نا ڈئیر تنو مما حضور شہزادی کو یاد کررہی تهی اور آپ سوئ ہوئ ہیں چلو اٹهو فریش ہوکر آؤ جلدی اتنی دیر سونا اچها نہی ہوتا اچها دادی اماں جو حکم تانیہ بهی شرارت سے بول کر باتهہ روم میں گهس گئی سارا تڑپ تو گئی تهی تنو کی بچی مجهے دادی بنا دیا باہر نکل تو زرا
یہ کہ کر وه ہنستی ہوئ روم سے آگئی تانیہ نکلی کچهہ دیر تک باہر وائٹ ٹراؤزر پر پنک لونگ شرٹ گلے میں سکارف گلابی ہونٹوں پر پنک لپسٹک سنہری آنکهیں کاجل سے سجی تانیہ بہت خوبصورت لگ رہی تهی اسلام و علیکم اینڈ گڈ مارننگ آل سیم ٹو یو تانیہ آو بیٹهو بریڈ پر جیم لگاتے ہوۓ بابا نے پوچها بیٹا پڑهائ کیسی جارہی ہے بہت اچهی بابا آپ سنائیں کل آپ جو کام کے سلسلے میں گئے تهے وه ہوگیا پهر بزنس کی باتیں چل پڑیں اور کچهہ دیر تک سب اٹهہ گئے تانیہ کو یونیورسٹی جانا تها بهائ اسکو رستے میں اتارتے ہوۓ آفس جاتے
¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤
سکندر صاحب بزنس مین تهے انکی اپنی کزن شگفتہ سے ہوئ تهی انکے پانچ بچے تین بیٹیاں دو بیٹے تهے تانیہ سب سے چهوٹی اور لاڈلی تهی سب سے بڑی ثناء جوکہ شادی شده تهی پهر ایک بهائ جواد جوکہ انجینیر بن رہا تها پهر سارا جسکی منگنی خالہ کے بیٹے سے تهی پهر راحیل جسکی بات طہ تهی اور آخر میں تانیہ جو سبکی لاڈلی تهی گهر بهر میں تانیہ یونی پہنچی تو احمد کے پاس چلی گئی
گڈ مورننگ احمد کیسے ہو ٹهیک ہوں تم کیسی ہو
ٹهیک ہوں تمهاری دعا سے
ہاں میری دعائیں تمہارے ساتهہ ہیں ہر پل میرے مرنے کے بعددد تانیہ نے اسکے منہ پر ہاتهہ رکهہ دیا احمد کتنی دفعہ کہ چکی ہوں ایسی بات مت کیا کرو میں ناراض ہوجاو گی
نہی پلیز تم ناراض مت ہونا تم ناراض ہو تو زندگی مشکل ہوجاتی ہے اچها مجنوں کی اولاد چلو کچهہ کهانے کو لے آتے ہیں اور قسمت یہ سب دیکہہ مسکرائ
¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤
احمد تانیہ کے پڑوس میں رہتا تها اسکی دوست کا بهائ تها ان دونوں کا بچپن ساتهہ گزرا تها اور اب وه کلاس فیلو بهی تهے جانے کب دونوں کے دل میں محبت کی کونپل پهوٹی تهی محبت تو ایک ہوجانے والا جزبہ ہے جس کا پتا نہیں چلتا مگر ہوجاۓ تو بس نہیں چلتا
دونوں کی محبت سچی تهی انہیں تهوڑا سا یقین تها کہ وه مل پائیں گے احمد بهی بہت امیر تهے نا بہت غریب ایک بہن تهی اسکی ثانیہ احمد تانیہ کو زندگی بهر کی خوشیاں دینا چاہتا تها مگر قسمت کا کس کو پتا ہوتا ہےقسمت سے کوئ لڑ نہی سکتا قسمت جو چاہتی ہے کر گزرتی ہے اور انسان ہاتهہ ملتا رہہ جاتا ہے
احمد نے سوچا تها سٹڈی کمپلیٹ کرکے بہت اچهی جاب کرکے تانیہ کا رشتہ مانگے گا مگر قسمت کو کیا منظور کون جانتا ہے
¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤
بهیا بهیا کہاں ہو آپ
تانیہ جواد کو آوازیں دے رہی تهی ہاں میری گڑیا
بهیا مجهے آئس کریم کهانی ہے
مگر گڑیا آفس کا کام بہت ہے ا
بهیا آکر کرلینا نا آفس مجه سے بهی زیاده ضروری ہے وه روہانسی ہوئ ارے میری تنو ناراض مت ہو
اوکے گڑیا تیار ہوجاؤ چلتے ہیں سارا کو بهی لے آؤ واپسی پر گهومتے پهرتے آئیں گے
یاہو بهیا تهینک یو سو مچ
سارا سارا جلدی چلو
کہاں جانا ہے تنو مجهے پڑهنا ہے سارا چلو وه اسکے ہاتهہ سے کتاب چهین کر بولی یار تانیہ اچها مت جاؤ سارا میں اور بهیا آئس کریم کهانے جا رہے ہیں اوکے میں بهی چلتی ہوں گڈ گرل جلدی آجاؤ تیار ہوکر پهر تینوں چل پڑے آئس کریم پارلر گئے آئس کریم کهارہے تهے کہ ان کی ٹیبل پر رضوان آگیا جو کہ سکندر صاحب کے دوست اور بزنس پاٹنر جہانگیر صاحب کا اکلوتا بیٹا تها جو بزنس میں باپ کا ہاتهہ بٹاتا تها جواد کی طرح تو اس لیے جواد اور رضوان ایک دوسرے کو اچهی طرح جانتے تهے
ہیلو ایوری ون رضوان بولا
ارے رضوان تم کیسے ہو ٹهیک ہوں تم سناؤ بس اللہ کا فضل ہے بیٹهو وه وہاں ہی کرسی کهینچ کر بیٹهہ گیا جواد نے رضوان کا تعارف تانیہ اور سارا سے کروایا پهر گپ شپ چل نکلی رضوان کی نظریں چوری چهپے تانیہ کے وجود سے لپٹی جارہی تهی وه اسے بار بار مخاطب بهی کررہا تها سٹڈی کا پوچهہ رہا تها پر تانیہ انکمفرٹیبل محسوس کررہی تهی اسکا دل کیا اٹهہ جاۓ اسے احمد کی یاد آرہی تهی وه یہاں ہوتا تو کتنا مزا آتا اور پهر جواد نے اللہ اللہ کرکے اس سے اجازت مانگی اور رضوان کو گهر والوں کے ساتهہ کبهی آنے کا بهی کہ ڈالا مگر رضوان نے تو سوچ لیا تها کہ تانیہ کو حاصل کرکے چهوڑے گا
رضوان کی دو بہنیں تهیں ایک صفیہ شادی شده تهی اور دوسری نگہت کی شادی اب تک نا ہوسکی تهی وه بہت عیار و مکار تهی ماں کی طرح اب وه سب رضوان کا رشتہ ڈهونڈ رہے تهے مگر وہی کیڑے نکالنے والی عادت لڑکی پڑهی لکهی نیک امیر اور حور پری ہونی چاہیے یہ سب کچهہ تانیہ میں موجود تها اب رضوان گهر آیا تو اماں اماں کی رٹ لگا دی ارے بچے آگیا تو اور اتنی آفت کیوں مچا دی ہے خیر تو ہے نا
ہاں اماں سب خیریت ہے آج مجهے جواد ملا تها جواد کون پهر رضوان نے سب بتا دیا اور آج کی ملاقات کا احوال بهی ہممم اچها لڑکی سوہنی ہے کیا ارے ایسی ویسی آپ خود دیکهہ لینا لیکین ہم جائیں گے کب سوچتے ہیں اماں کچهہ اور موقعہ جلد مل گیا ان سب کو تانیہ کی سالگره کے موقعہ پر انہیں انوائیٹ کیا گیا کیوں کہ جواد اور رضوان اور ان کے والد بزنس پاٹنر ہونے کے ساتهہ دوست تهے رضوان تو پر لگا کر دن گزارنا چاہتا تها جیسے کوئ چمتکار ہوجاۓ اور وه دن آہی گیا اس دن وه سب سج بن کر پہنچ گئے پاپا کو اپنا کوئ کام تها وه نہیں آۓ تهے
تانیہ تانیہ جلدی آؤ نا زیاده تر مہمان پہنچ گئے ہیں
اچها نا سارا تهوڑی دیر تک آتی ہوں
اففف کتنا تیار ہوگی تم
بس تهوڑا اور پانچ منٹ میں آتی ہوں تانیہ سنہری لمبی حسین فراک میں کانچ کی گڑیا لگ رہی تهی لمبے براؤن بال کهلے ہوۓ کمر سے نیچے جارہے تهے سنہری آنکهوں میں کاجل کے ڈورے گلاب جیسے ہونٹوں پر گلابی لپسٹک نازک روئ جسیے گورے پاؤں میں گولڈن سینڈل اپنی بہار دکهارہے تهے کانوں میں سنہری نازک آویزے ماشاءاللہ اللہ نظر بدسے بچاۓ اسکے کان کے پیچهے کاجل کا نقطہ لگاتے ہوۓ بولی
سارا تانیہ کو لیکر نیچے آئ تو سب کی نظر ٹهہر سی گئ اتنی خوبصورت ہے یہ کتنے ہی لڑکوں کا دل اپنے پاؤں تلے روندتی وه سیڑهیاں اتر رہی تهی آج احمد لوگ بهی آۓ تهے احمد کا دل آج اپنے بس میں نا تها وه بس یک ٹک آنکهہ بچا کر اس حسن کی دیوی کو دیکهہ رہا تها جو اسکے خیال میں اسکی ہونے والی تهی مگر مقدر میں جانے کیا تها ادهر رضوان کے گهر والے تانیہ کو نظروں ہی نظروں میں پسندیدگی کی سند بخش چکے تهے رضوان کی امی اور تانیہ کی امی میں کافی حد تک دوستی ہوچکی تهی رضوان کی امی شائستہ باتوں میں پوچهہ چکی تهی کہ تانیہ کا رشتہ طہ کو نہی ہو گیا پهر پارٹی شروع ہوئ ہلکا پهلکا ڈانس ڈسکو وغیره لڑکے لڑکیاں اکٹهے ہوکر ڈانس کر رہے تهے تانیہ سائیڈ پر بیٹهی تهی احمد کو واٹس ایپ پر میسج کررہی تهی ظاہر ہے پاس تو بیٹهہ کر بات کر نہی سکتے تهے نا ڈانس تو میسیج ہی تها اتنے میں رضوان پہنچ گیا
ہیلو تانیہ
ہاۓ
مینی مینی ہیپی برتهڈے ٹو یو ڈئیر
تهینک یو ویلکم آج آپ بہت اچهی لگ رہی ہیں ویسے آپ یہاں الگ کیوں بیٹهی ہیں وه اسکے ساتهہ بیٹهہ گیا بس ویسے ہی دل نہیں کررہا تها اوکے یہ رہا آپ کا گفٹ اوه تهینکس یار بار بار تهینکس مت بولو فرینڈ سمجهہ لو آو ڈانس کرتے ہیں کم اون سوری پلیز میرا دل نہیں کررہا پلیز آپ مائینڈ نا کرنا وه تنگ ہو رہی تهی اوکے کوئ بات نہی اسی وقت شکر ہے اسے کسی نے آواز دے دی وه اٹهہ کر چلی گئی اور رضوان تلملا کر من ہی من میں بولا تمہارا نخرا توڑ کر دکهاؤ گا شائد رضوان ان لوگوں میں سے تها جو لوگ ہر بات کو انا کا مسلہ بنا لیتے ہیں
¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤