نیند کی زیادتی SAMNOLENIC سامنولینس
تعریف: اس مرض میں مریض طبعی نیند سے زیادہ سوتا ہے۔ اور ہر وقت نیند میں بے ہوش پڑا رہتا ہے۔
وجوہات: اس مرض میں دماغ میں رطوبتوں کی زیادتی ہوتی ہے۔ یا دماغ رگیں خون سے پُر ہو کر دماغ پر دباؤ رہتا ہے۔ زیادہ ٹھنڈی چیزوں کا کثرت استعمال بد ہضمی، نزلہ، زکام، شراب، افیون وغیرہ کا استعمال بھی گہری نیند لاتا ہے۔ اور کبھی خون کی کمی سے بھی یہ شکایت پیدا ہو جاتی ہے۔ جسم سے زیادہ خون نکل جانا، دم کشی، طویل فاقہ کشی، دوستوں کی کثرت کسی لمبی مرض میں مبتلا ہو کر کمزور ہو جا، کثرت جماع، کثرت دماغی محنت، نیز تشنج، مرگی، باؤگولہ، خون کا زہریلا ہونا اور سمیت بول ذیانطیس وغیرہ سے دماغ اور اعصاب کے سست اور کمزور ہو جانے کی وجہ سے نیند کا غیر معمولی غلبہ ہو جاتا ہے۔
تشخیص: سر بوجھل، چہرے پر بھربھراہٹ، پیوٹے پھولے ہوئے، منہ سے رطوبت کا جاری ہونا، مریض گہری نیند میں سویا رہتا ہے اگر جگایا جائے تو مشکل سے جاگتا ہے اور سوال کا جواب دے کر پھر غنودگی میں سو جاتا ہے۔
علاج: اصل سبب مرض کا معلوم کر کے اس کا علاج کریں۔ اگر خون کی زیادتی ہو تو کنپٹیوں پر جونکیں لگوانا یا فصد کھولنا بہترین تدبیر ہے۔ قبض کو رفع کریں۔ روغن کٹھ کی سر پر مالش کرنا بھی مفید ہے، نسوار دینے سے بھی نیند کی زیادتی کم ہو جاتی ہے۔ تما جسم دل اور دماغ کے کمزور ہونے سے یہ شکایت ہو تو مقویات مثلاً سونا، چاندی، مروادید، عنبر، کستوری کے مرکبات کھلانا مفید ہے۔
اگر شراب اور افیون کی کثرت استعمال سے ہو تو ان کا چھوڑ دینا ہی بہترین علاج ہے۔
غذا و پرہیز: کثرت نیند کے مریض کو ایسی غذائیں دینی چاہئیں جو زود ہضم ہوں لیکن رطوبت کو پیدا نہ کریں۔ کمزوری جسم کی صورت میں زود ہضم اور مقوی غذائیں شوربا، یخنی، دودھ، گھی، ، مکھن، ملائی بھی مفید ہے۔