لگاتار بیماریوں سے گزرتے ہوئے،روحانی تجربے سے بھی گزرتے ہوئے ہر گام اور ہر آن اللہ تعالیٰ کی رحمت اور فضل و کرم اور عنایات شاملِ حال رہیں،زندگی بھر کی دوسری عنایات کے ساتھ ان عنایاتِ خاص پراپنے پیارے خدا کا شکر گزار ہوں۔
بیماریوں کے علاج معالجہ کے سلسلہ میں جرمنی کے نظامِ صحت کوملکی قوانین کا حصہ جانتے ہوئے بھی جرمن حکومت اور نظامِ صحت کے اقدامات کوخود پر احسان سمجھتا ہوں اور جرمن حکومت اور ان کے نظامِ صحت کا شکر گزار ہوں۔
باڈزودن اور ہوئیسٹ کے ہسپتالوں میں جن ڈاکٹرز،نرسزاور دیگر عملہ نے میرے علاج معالجہ سے لے کر دیکھ بھال تک سارے امورہمدردی اور خصوصی توجہ کے ساتھ سر انجام دئیے،ان سب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سب کے لیے دعا گو ہوں۔اپنے Dr. med.Gerd Ehrhardt اورڈاکٹرابراراحمد کا بھی شکرگزارہوں کہ ان کے ساتھ تو بظاہرزندگی بھر کا واسطہ ہے۔ان کی خصوصی توجہ ہمیشہ میری صحت میں بہتری لائی ہے۔
ان بیماریوں کے دوران میرے سارے بچوں نے جس طرح بے چین ہو کر بھاگ دوڑ کی اور مضطرب ہو کر میرے لئے دعائیں کیں،ان پر بھی اپنے سارے بچوں کا شکرگزار ہوں۔ پھر میرے روحانی تجربے کے دوران ان بچوں نے جس طرح جمع ہو کرساتھ نبھایااس پر بھی ان سب کا شکریہ۔بیٹے،بیٹیاں،بہو،داماد،پوتے،پوتیاں،نواسے،نواسی سب کا شکرگزارہوں۔
نام بنام ۔۔:رضوانہ کوثر،شعیب حیدر،عثمان حیدر،طارق محمود حیدر،درثمین،تسنیم حیدر،حفیظ کوثر ،عادل انور ،شہریارحیدر،شایان حیدر،شیراز حیدر،جہاں زیب حیدر،ماہ نورحیدر، ثانیہ حیدر ،علیشا حیدر،مشہود کوثر ، مسرورکوثر، احتشام کوثر،ساحل انور،ساحر انوراور عنایہ کوثران سب کا شکریہ اور سب کے لئے دنیا و آخرت کی بھلائیوں کی بے شمار دعائیں!۔۔۔۔۔۔
چھوٹے بیٹے طارق محمود حیدر(ٹیپو)کا بہت زیادہ شکریہ کہ ہر طرح کی بھاگ دوڑ سے لے کر مجھ سے متعلق بیشتر ذمہ داریوں کو اٹھانے اور نبھانے تک اس نے بہت خدمت کی ہے اور ابھی تک میری بہت ساری ذمہ داریاں اٹھائے ہوئے ہے۔ٹیپو کے لئے مزیدبہت ساری دعائیں اور جزاک اللہ۔
جن عزیزوں اور احباب نینجی طور پر بھی اورسوشل میڈیا کے ذریعے بھی بیماری کے اول روز سے اب تک میری صحت یابی کے لیے خلوصِ دل سے دعائیں کیں،مسلسل میری خیریت پوچھتے رہے،ان سب کا بھی بہت بہت شکریہ۔
سارے عزیزواقارب اور دوست احباب اب بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
ڈاکٹر مقصود جعفری کی مکالماتی اسلوب کی منفرد شاعری
ڈاکٹر مقصود جعفری کہتے ہیں "میں نے کہا کہ زاغ و زغن پھر سے آ گئے کہنے لگے یہ طرزِ...