(Last Updated On: )
اظہار ۔محبت ۔کے
پھول وفاؤں کے
اور ۔۔ہار محبت ۔کے
٭
اقرار کی گھڑیا ں ہیں
جگمگ کرتی ہوئی
یہ سہرے کی لڑیاں ہیں
٭
مہندی جب لال ہوئی
شرم سے بنو بھی
تب لال گلال۔ ہوئی
٭
رنگ مہندی کا گہرا ہے
حُسن خزانہ ہے
اور زُلف کا ۔پہرا ۔ہے
٭
کیا رُوپ ہے دلہن کا
سچی محبت ہی
زیور ۔ہے ۔سہاگن کا
٭
شب تاب نظاروں سے
مانگ رہے روشن
افشاں کے ستاروں سے
(رخصتی)
٭
یہی ۔رسمِ زمانہ ۔ہے
بابل کے گھر کو
اب چھوڑ کے جانا ہے
٭
رُخصت کی گھڑی آ ئی
دل ماں کا دھڑکا
آنکھوں میں جھڑی آ ئی
٭
بارات کا ۔منظر ہے
خوشیوں کا موسم
برسات کا۔ منظر ہے
٭
اَشکوں کی صداؤں میں
رخصتی ہوتی ہے
خوشیوں کی دعاؤں میں
٭
ا بریشمی۔ خو ا بو ں۔ سے
سیج سدا مہکے
چاہت کے گلابوں سے
٭
آ باد ۔رہیں۔۔ مو لا!
پیار بھرے دونوں
دل ‘ شاد ۔رہیں ۔مولا!
٭٭٭