شرمین کی نظر اس خوبصورت گھر کی طرف اٹھی اور وہ چونک گئ۔۔
حسین اپنی لمبی سی کار گیٹ سے باہر نکال رہا تھا۔اس وقت تک شرمین بھی گیٹ تک پہنچ گئ تھی۔۔کار کی وجہ سے اس کو رکنا پڑا ۔۔۔اتنی ھی دیر میں حسین کی نظر اس پر پڑ گئ۔۔۔اس نے تیزی سے کار باہر کی اور اسکے سامنے ہی روک کر اتر آیا۔۔۔۔
ASSALAM E ALIKUM
MISS SHARMEEN۔۔
HOW ARE YOU ???
وہ مسکراتا ھوا ،لمبا چوڑا سا بلیو جینس اور بلیک ٹی شاٹ میں وہ بے حد خوبصورت اور پر وقار چل چلتا ھوا اسکے قریب آگیا ۔۔۔
WALIKUM ASSALAM….
I AM FINE……
شرمن نے اسے قریب آتا دیکھ کر گھبرا کر بولی۔۔آپ یقینن کالج جا رہی ھیں۔۔۔حسین نے اس کے سفید یونیفارم کو دیکھتے ھوئے پوچھا۔۔۔۔
جی ہاں !!!!
شرمین نے آہستہ سے جواب دیا۔۔۔۔اور قدم بڑھا دیے۔۔۔۔مگر حسین کی آواز نے اس کو فورن ہی روکنے پر مجبور کردیا۔۔۔۔
آج آپ اکیلی ھیں ؟؟؟؟
آپ کی دوست سمعی تو ثوبیہ کے ساتھ SHOPPING پر گئ ھے ..شایئد کسی کے لیے گفٹ لینا تھا …
ہمم اچھا !!! شرمین نے اداسی سے کہا۔۔۔
آئے میں اپ کو ڈراپ کر دوں ؟؟؟
اور حسین کی اس پیشکش پر شرمین بھوکلا کر بولی ۔۔۔۔
جی بہت شکریہ !!!!!!
میں چلی جاوں گی۔۔۔۔۔
کالج یہاں سے دور نہیں ھے۔۔۔۔ شرمین نے روک روک کر کہا۔۔۔
اگر تھوڑی سی دوری کا ساتھ بھی گوارہ کرلیں تو مجھے بہت خوشی ھوگئ اور اپ کا آحسان ھوگا۔۔۔۔۔
مس شرمین !!!!!
حسین نے کار کا فرنٹ سیٹ کا دروازہ کھول کر اس عاجزی سے کہا کہ شرمین انکار نا کرسکی۔تھوڑی سی جھجکی پھر آہستہ سے بڑھ کر کار میں بیٹھ گئ۔۔۔۔
THANKYOU…..
MISS SHARMEEN
حسین نے جھک کر پرجوش مگر دھیمے لحجے میں کہا او جلدی سے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی اور کار سٹارٹ کردی۔۔۔۔
معلوم ھوتا ھے مس شرمین کہ اپ کو منزل مقصود اندر سے دیکھ لینے کے بعدپسند نہیں ائ ؟؟؟
حسین نے کار سٹارٹ کر نے کے ساتھ ھی گفتگو کا موضوع بھی ڈھونڈ لیا۔۔۔۔
نہیں تو !!! وہ تو بہت پیاری ھے بے حد حسین خوابوں سے بھی زیادہ پیاری۔۔۔۔۔۔
شرمین نے جلدی سے جواب دیا۔۔۔۔
اگر وہ واقعی اتنی پیاری ھے تو پھر اپ کے دل میں اسے دوبارہ دیکھنے کی خواہش کیوں پیدا نہیں ھوئ جبکہ ثوبیہ نے بڑے خلوص سے آپ کو پھر آنے کی دوعوت دی تھی۔۔۔۔
حسین نے دھیمے لجے میں شکوہ کیا ۔۔۔
شرمین ابھی کوئی مناسب بہانا ڈھونڈ رہی تھی کہ حسین پھر بول اٹھا ۔۔۔۔
ہاں !!!! ھوسکتا ھے کہ گھر تع پسند آیا ھو مگر گھر کہ مکین اپ کو پسند نا آئے ھوں۔۔۔
ککک کیا کہہ رہے ھیں آپ ؟؟؟
ایسی تو بلکل کوئی بات نہیں ھے حسین جی۔۔۔
آپ سب لوگ تو بہت اچھے ھے بہت پر خلوص اور جس خلوص سے آپ لوگ پیش ائے تھے میں وہ بھول نہیں سکتی۔۔۔!!!
وہ دراصل وہ مم میں —– شرمین کی بات ادھوری ھی تھی کہ حسین پھر بول اٹھا ۔۔۔
ہاں اپ ھمارے گھر کی خوشی اور سکون برباد نہیں کرنا چھاتی اسلیے دوبارہ آنے کی خواہش کے بعد بھی نہیں آئ۔۔۔
یہ ہی بات ھے نا ؟؟؟
حسین نے بڑی گہری نظروں سے اسکی طرف دیکھتے ھوئے مسکرا کر پوچھا تو شرمین نے بےحد چونک کر حسین کی آنکھوں مین دیکھا۔۔۔
جی مس شرمین !!!!
آپ نے اس گھر کے سکون کو تو نہیں ہاں البتہ میرے سکون کو ضرور برباد کردیا ھے۔۔
حسین نے دھیمے لحجے میں سکون سے اس کو دیکھتے ھوئے کہا تھا ۔۔۔۔
مگر شرمین کو جیسے کرنٹ لگ گیا۔۔۔
جی ؟؟؟؟؟
ممم نے ؟؟؟؟؟
میں تو پھر آئ بھی نہیں اپ کے گھر۔۔۔
میں نے کیسے۔۔؟؟؟
شرمین کے لحجے میں اس قدر بےبسی تھی اور اداسی تھی کہ حسین کے گھبرا اس کی انکھوں میں جھنکا جہاں حیرت کے ساتھ ساتھ گہبراہٹ اور آنسو جما تھے۔۔۔۔
حسین بے ساختہ ھسن پڑا ۔۔۔۔
آپ مس شرمین !!!
آپ اس دن کے بعد آئی نہیں نا اس لیے تو کہہ رہا ھوں اگر آتی رہی تو شائید میرا سکون برباد نا ھوتا۔۔۔۔۔۔
شرمین نے بے یقینی سے نظر آٹھائیں تو حسین کی نظروں میں بے تحاشہ محبت اور شرارت ناچ رہی تھی۔۔۔۔
اور شرمین نے اس کی والہانہ اور شرارت بھری نظروں سے بہت کچھ سمجھ کر گھبرا کر نظریں جھکا لیں اور حسین کے لبوں پر مسکراہٹ اور گہری ھوگئ۔۔۔شرمین کے دل کی ڈھڑکن بہت تیز ھوگئ تھی۔۔اپنے ہی دل کی ڈھڑکن سے گھبرا کر وہ کھڑکی سے باہر دیکھنے لگی۔۔۔تو بری طرح چونک گئ !!!!
یہ یہ آپ کہاں لے کر جا رہے ھیں ؟؟؟؟
میرا کالج تو بہت پیچھے رہے گیا ھے ؟؟؟
شرمین کے لحجے میں بے تحاشہ حیرت تھی ڈر تھا۔۔۔
گھبرائے نہیں اپ شرمین۔۔۔۔
مجھ پر بھروسہ رکھیے۔۔۔
ویسے میں بہت شرمندہ ھوں کہ آپ کی اجازت کے بغیر یہ حرکت کر بیٹھا لیکن اگر ایسا نا کرتا تو اپ کسی طرح بھی میرے ساتھ چند لمحے گزارنے پر راضی نا ھوتی۔۔۔اور اس طرح سارا پروگرام خراب ھوجاتا !!!
حسین کہ منہ سے پروگرام کا لفظ روانی میں نکل گیا۔۔۔۔
پروگرام ؟؟؟؟
شرمین پر جیسے حیرتوں کے پیار پہاڑ ٹوٹ پڑے !!!!
جی ہاں پروگرام !!! میں آپ کو سب کچھ بتاتا ھوں ۔۔آپ پریشان نا ھو۔۔۔
حسین نے اسکی حیرت سے پر آنکھوں دیکھ کر مسکرا کر اسے تسلی دی اور کار ایک مشہور کیفے کے سامنے روک لی اور دونوں ساتھ ساتھ چلتے ھوئے کیفے میں داخل ھوئے حسین نے کونے والی میز کا انتخاب کیا اور وٹر کو آرڈر دے کر اس کے پاس آبیٹھا ۔۔۔۔
آپ کس پروگرام کی بات کر رہے تھے حسین ؟؟؟
شرمین ابھی تک بے چین تھی۔۔۔
مس شرمین !!!
آج جو کچھ بھی ھوا یہ سب ایک تیار شدہ پروگرام کے تحت ھوا ۔۔۔۔
دراصل حسین نے بڑی نرمی اور محبت سے آہستہ آہستہ کہنا شروع کیا اور شرمین ہمدتن گوش ھوگئ۔۔۔۔۔
آپ کی دوست سمعی اپ کی بہت سچی اور وفادار دوست ھیں انکو اپ سے بے حد پیار ھے۔۔یا یوں کہ لیں تو غلط نہیں ھوگا کہ ان کا دل ھی آپ ھیں۔۔
سمعی اپ کی اچھی دوست ھیں اور میری بہت اچھی اور پیاری سی چھوٹی بہن۔۔۔۔۔
انھوں نے مجھے آپ کے متعلق سب کچھ حرف بہ حرف بتا دیا ھے اور آپ کی داستان سن کر مجھے یقین مانے تو بہت دکھ ھوا ھے اس پڑھے لکھے دور میں بھی ان کو توہمات اور جہالت کی باتوں پر یقین کیا جاتا ھے بہر حال آپ کے ساتھ جو کچھ ھوا یا ھو رہا ھے وہ سب اس قابل نہیں کہ اسکا زکر کریں یا اس کو یاد کر کے آپ کو مزید اداس کیا جائے۔۔۔یہ سب باتیں صرف بھول جانے کے قابل ھیں۔۔۔یاد رکھنے کی نہیں۔۔۔
لیکن شرمین !!!!
ان تمام باتوں کا آپ کو بہت بہادری اور صبر کے ساتھ مقابلہ کرنا چاھیے۔۔۔آپ نے اب تک بہت صبر کا ظاہرہ تو کیا مگر بہادری کا نہیں !!!!
آپ کو اپنا حقانگنا چاھیے تھا۔۔۔مجھے سمعی نے بتایا کہ اپ خود بھی ان تمام باتوں پر یقین کرتی ھیں۔۔کہ اپ کا وجود دنیا والوں کے لیے منحوس ھے۔۔۔اپ نے ہر قسم کی تقریبات attend کرنا چھوڑ دیا صرف اس وجہ سے کے اپ کی شمولیت بدشگونی سمجھی جائے گی۔۔۔
یا کوئی حادثہ پیش آجائے گا !!!!
آپ تو پڑھ لکھی ھیں شرمین ۔۔۔۔
کم از کم آپ تو ایسی جہالت کی باتیں نہ سوچا کریں اور پھر ہمارے گھر بھی صرف اس لیے خواہش کے باوجود نہیں انا چاہتی تھیں کہ ہمارے گھر کی خوشیاں چھن جایئں گی سکون برباد ھوجائے گا۔۔۔۔
خوشیاں اور سکون دینے والا اور چھنے والا تو صرف اللہ تعالی ھے نا شرمین۔۔۔۔!!!
کوئی انسان کیسی کی خوشیاں کیسے چھین سکتا ھے جب کہ اللہ نہ چاھے
کوئی کسی کیلے منحوس نہیں ھوتا !!!
اور اپ کا وجود ؟؟؟
آپ کا معصوم اور پاکیزہ وجود تو گھر میں خوشیوں اور سترتوں کا ضامن ھے۔۔۔
قسم سے شرمین !!!!
میں نے ھمیشہ محبت کرنے والوں کا مزاق آڑیا ھے اپنے دوستوں سے ہمیشہ میری اس بات پر بحث ھوئ ھے کہ محبت وغیرہ سب بے کار باتیں ھیں۔۔۔۔بکواس اور جھوٹ ھے سب۔۔۔۔
مگر یقین کیجے شرمین !!!!
آپ سے ملنے کے بعد میں محبت کی حقیقت کو جان لیا ھے معصومیت پر ایمان لے آیا ھوں ۔جب سمعی نے مجھ سے وعدہ کیا کہ وہ مجھے آپ سے ملنے کا موقع فراہم کرے گی اور اس وقت ہم اسی کے بنائے پروگرام کے تحت ہم یہاں بیٹھے ھیں۔۔۔۔
حسین روانی کے عالم میں کہتا رہا اور شرمین سنتی رہی ۔چہرہ جھکائے بیٹھی رہی۔۔
شرمین اپ کو میری باتیں بری تو نہیں لگی ؟؟؟
ویسے محبت کرنا کوئی بری بات تو نہیں ھے اقر پھر میں بھی تو اتنا برا نہین ھوں کہ آپ ۔۔۔۔۔۔۔
حسین اپنئ بات ادھوری چھوڑ کر چونک آٹھا ۔۔۔۔
شرمین دونوں ھاتوں میں اپنا چہرہ چھپا لیا تھا اور اسکا پورا وجود لرز رہا تھا۔۔۔۔
اس طرح شرمین کو روتا دیکھ کر حسین تڑپ آٹھا۔۔۔
شرمین آپ رو رہی ھیں ؟؟؟
کیا اپ کو میری باتیں بری لگی ھیں؟؟؟
اگر ایسا ھے تو یقین مانے شرمین ۔۔۔
ممم مین سچے دل سے اپ سے معافی مانگتا ھوں۔۔۔۔
پلیز شرمین !!!
کچھ تو بولیے !!!
حسین کی بے چینی اور تڑپ دیکھنے کے قابل تھی۔۔۔کسی کی انکھ میں انسو دیکھ کر تڑپ جانے والے حسین کے سامنے اج اس کی اپنی زندگی رو رہی تھی۔۔۔۔اور وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا تھا ۔۔۔۔
پلیز شرمین !!
بولو نا کچھ ؟؟
میں تم سے معافی مانگتا ھوں۔۔۔۔
ادھر دیکھو میری طرف شرمین۔۔۔۔۔
حسین نے شرمین کے چہرے سے ہاتھ ہٹاٹے ھوئے عاجزی سے کہا۔۔۔
اور اس کے چہرہ اٹھانے پر اس کے سامنے دونوں ہاتھ جوڑ دیے۔۔۔۔
ارے یہ کیا کر رہے ھیں آپ ؟؟؟
سب لوگ دیکھ رہے ھیں —-
شرمین نے جلدی سے اس کے بند ہاتھوں کو دیکھ کر کہا۔۔۔
سب کی پرواہ کرنا چھوڑ دیں شرمین پلیز !!!
ورنہ زندہ رہنا مشکل ھو جائے گا۔۔۔
حسین نے اس کی آنکھوں میں جھانکتے ھوئے کہا۔۔۔۔
اچھا آپ ہاتھ تو کھولیں نا !!!!
شرمین گھبرائ جا رہی تھی۔۔پہلے اپ کہ دیں اپنے مجھے معاف کردیا پھر ہاتھ بھی کھل جایئں گے !!!
مم میں آپ سے ناراض کب ھوئ ؟؟؟
شرمین نے آنسو صاف کرتے ھوئے ہکلا کر کہا ۔۔
سچ ؟؟؟؟؟
آپ مجھ سے ناراض نہیں ھیں ؟؟؟
پھر شرمین پھر کیوں رو رہی ھو تم ؟؟؟
حسین نے بہت اپنائیت سے اس کے دونوں ہاتھ اپنےظبوط ہاتھوں میں لیتے ھوئے پیار سےکہا۔۔۔
آپ بہت اچھے ھیں حسین !!!
بہت پر خلوص ھیں۔۔۔۔
مگر میں میرا مطلب ھے ۔۔۔
اپ کو اپنے جیسی ھی کوئی اچھی سی لڑکی تلاش کرنی چھایے۔۔۔
ممم مم میں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!
شرمین اپنی بات سمجھ نہیں پارہی تھی۔۔۔مگر حسین اس کی بات سمجھ گیا تھا اس کی بوکھلاٹ پر مسکرا اٹھا۔۔۔۔۔
میں نے اپنے سے بھی زیادہ اچھی اور پیاری لڑکی تلاش کر لی ھے شرمین !!!!!!!
آپ میرا ساتھ دیں شرمین !!
تو میں بہت جلد اپنی محبت کی منزل پا لوں گا۔۔۔
ثوبیہ نے بھی اپ کو بے حد پسند کیا ھے۔۔۔اور وہ بھی اپ کو دل جان سے چھاتی ھے۔۔
امی جان بھی سمعی سے اکثر اپ کے متعلق پوچتی رہتی ھیں ۔مگر میں نے سمعی کو منع کیا ھے کہ وہ امی جان کو تمھارے متعلق یہ تمام حلات نا بتائے۔۔۔کیونکہ بہرل امی جان بھی تو پورانے خیالت کی ھیں۔۔۔
نجانے ان کا کیا ردے عمل ھو ؟؟؟
حسین بہت سنجیدہ تھا۔۔۔
لیکن جب انکو معلوم ھوگا جب کیا ھو گا ؟؟؟
شرمین بہت پریشان ھوگئ۔۔
تم اس کی فکر نا کرو شرمین !!!!
میں بہت جلد تمام حلات سنبھال لوں گا!!!
حسین نے بہت اپنائیت سے اس کو اپنے ھونے کا آحساس دیلایا تھا۔۔۔۔
شرمین نے چونک کر نظر آٹھائی اور حسین کی مسکرارتی نظروں کو دیکھ کر شرمین بھی بے اختار مسکر آٹھی۔۔۔۔
اب چلیں ؟؟؟؟
شرمین نے حسین کی گیری نظرون سے گھبراتے ھوئے کہا۔۔۔۔
اور حسن بل ادا کر کے آٹھ کھڑا ھوا اور دونوں کار میں آبیٹھے !!!!
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...