سمجھ میں نہیں آرہا اس گھر میں چل کیا رہا ہے شاہ بی بی غصے سے بولی
شاہ سمجھ سے باہر ہے بہو بیگم کا پتا نہیں کدھر ہے
اور سکندر شاہ علیحدہ پریشان ہے
پتا نہیں اس گھر کو کس کی نظر لگ گئی
سانپ کے گھر کو کسی کی نظر نہیں لگتی
وہ اپنی خوشیاں خود نگلتا ہے شاہ میر شاہ بی بی کے پاس بیٹھتا ہوا بولا
کیا مطلب ہے تمہارا شاہ بی بی نے پوچھا
یہ آپ ان سے پوچھیں
شاہ میر سکندر شاہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولے
اور خود وہاں سے اٹھ کر چلے گئے
❤❤❤
سر
سر
عمر بھاگتا ہوا آیا
کیا ہو گیا عمر ایسے کیوں چلا رہے ہو سکندر شاہ غصے سے بولے
سر وہ کیا وہ وہ لگا رکھی ہے
سر وہ جو گاؤں سے باہر فیکٹری یے
تو مجھے کونسا نہیں پتا
مجھے بھی پتا فیکٹری ہے تم تو ایسے بول رہے ہو جیسے مجھے نا پتا ہو
سر وہ ساری جل گئی ہے
واٹ سکندر شاہ جھٹکا کھا کر بولے
ججج جی سر
پتا نہیں کیسے آگ لگ گئی
بجھانے کی کوشش کی گئی لیکن فائر برگیڈیر وقت پر نہیں پہنچ سکے
عمر سر جھکاتا ہوا بولا
نہیں ایسا نہیں ہو سکتا سکندر شاہ چلا کر بولے
❤❤❤
ہاہاہاہاہا
حیا ویڈیو کو دیکھ کر پاگلوں کی طرح ہنس رہی تھی
سکندر شاہ ابھی تو شروعات ہے
میری جان ابھی تو تم سے ایسا ناچ نچواؤں گی کہ عقل ٹھکانے آجائے گی
اور پھر سے ایک بار ہنسنے لگی
کیا ہوا ہماری بچی بہت خوش ہے آج بشیر صاحب حیا کے پاس بیٹھتے ہوئے بولے
بابا بات ہی خوشی کی ہے حیا انکو ویڈیو دکھاتے ہوِئے بولی
با با اب تو ہر دن ہماری عید اور سکندر شاہ کے لئے عذاب کی وعید ہو گی حیا سرخ آنکھیں لیے بولی
حیا کی آنکھوں میں ایک وحشت تھی
بشیر صاحب یہ وحشت اور جنون دیکھ کر دہل گئے
کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس وحشت میں ناجانے کس کس کی مات ہے
حیا بیٹا
جی بابا حیا خود پر کنٹرول کرتے ہوئے بولی
بیٹا دھیان رکھنا اس جنگ میں کسی معصوم پر ظلم نا ہو
بابا میرا بھائی بھی تو معصوم تھا
حیا آنکھوں میں آنسو لیے بولی
بشیر صاحب حیا کی بات پر خاموش ہوگئے
حیا بیٹا ویسے تم سکندر شاہ کے گھر پر رہ کر اچھے سے بدلہ کے سکتی ہو
بشیر صاحب بات بدلنے کو بولے
ہاں بابا میں بھی سوچ رہی ہوں
حیا کی آنکھوں میں ایک کرن سی جاگی
❤❤❤
ہیلو
سکندر شاہ اسپیکنگ
نا بھی بتاؤ میں پہچان جاؤ گا
کون ہو تم سکندر شاہ اچھنبے سے بولے
ثوبان شاہ آپ کا بھتیجا
چاچا جی بھول گئے آپ مجھے
میرا کوئی بھتیجا نہیں ہے
اوہ ویسے تو آپ بھی میرا چچا کہلانے کے لائق نہیں
تم ہو کون
تمہاری بربادی
میں مکافات عمل
جو تم نے میرے ماں باپ کے ساتھ کیا اسکو بے نقاب کرنے والا تمہارا دشمن
تم جو بھی ہو سامنے میدان میں آؤ
آؤں گا صبر رکھو
لیکن یہ بتاؤ آج کا گفٹ کیسا لگا
مممطلب وہ سب
جی جی وہ سب میں نے کیا ہے
اگلے گفٹ کے لئے تیار رہنا
اور ساتھ ہی کھٹاک سے فون بند ہو گیا
سکندر شاہ اپنا سر پکڑ کر بیٹھے گئے
❤❤❤
ہیلو عمر
یس میڈم
مجھے شاہ میر کا کل کا ٹائم ٹیبل چاہیے
مطلب عمر بولا
مطلب یہ کہ کل وہ کہاں کس وقت کیسے جارہا ہے
اوکے میڈم میں آپ کو ٹیکسٹ
کردیتا ہوں
آپ آرہی ہیں
یس مائے بوائے
اوکے میں رکھتی ہوں اور ساتھ ہی کال.ڈسٹنکٹ کر دی
❤❤❤
حیا بیڈ پر لیٹی لیپ ٹاپ پر مصروف تھی
کہ اس کے فون کی بیپ بجی
حیا نے فون دیکھا
عمر کا میسج
حیا نے میسج اوپن کیا
تو عمر نے شاہ میر کا کل کا ٹائم ٹیبل سینڈ کیا
حیا میسج دیکھ کر مسکرائی
تو مسٹر سکندر شاہ
I am comming soon wait and watch
حیا یہ کہتے ہوئے بیڈ پر لیٹ گئی
بابو
I miss u so much i am coming back
حیا تصور میں شاہ سے مخاطب ہوتے ہوئے آنکھیں موند گئی
❤❤❤
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...