نامور محقق، ناقد، ادیب ، ڈاکٹر زرقا نسیم / زرقا پبلی کیشن اور زرقا انٹر نیشنل ادبی گروپ ۔ لاہور
کئی روز سے یہ خوبصورت کتابوں کا تحفہ بندی خدا تک موصول نہ ہوا ہمارے ادبی ہیرے محترم امین جالندھری نے اپنی قیمتی کتب راقمہ کو ارسال کیں نہ جانے کیا وجہ ہوئی جو کتب مجھ تک پہنچی جبکہ ایسا کبھی نہ ہوا ہمیشہ گھر کے ایڈریس پر ہی ڈاک موصول ہوتی ہے۔ آفس ایڈریس نہیں دیتی کیونکہ وہاں کبھی کبھار ڈاک کھو جاتی ہے لیکن یہ کیا امین جالندھری صاحب اور راقمہ بھی اس بات سے پریشان تھے کہ آخر کتب گئی کہاں ؟ خیر آج موصول ہو گئیں اور اللہ کا شکر اد ا کیا کہ فکر لاحق تھی کتاب نایاب تحفہ ہے اور بندی خدا کو کتابوں سے الفت و لگائو ہے۔ ابھی سر سری کتب کا جائزہ لیا احساس ہوا تخلیق کار نے اپنی زندگی کا قیمتی وقت ان کتب کو دیا اور اس بات کا اعتراف ادب کے سینئر ستاروںنے اپنی تحریر کی چمک میں شفاف روشنی سے اعتراف کیا ہے جن میں پروفیسر ڈاکٹر عبد الکریم (پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفر آباد، آزاد کشمیر)، اختر شمار (چیئر مین شعبہ اردو ایف سی کالج/یو نیورسٹی لاہور)، اجمل اعجاز (ممتاز افسانہ نگار)، دانشور ادیب نصیر احمد ناصر (راولپنڈی)، مدیر اعلیٰ قرطاس شاعر و ادیب جان کاشمیری (گجرانوالہ)، معروف دانشور نقاد و شاعر مدیر پرواز سید معراج جامی صاحب کی آراء کتب کی شان میں چار چاند لگائے ہوئے ہیں کسی بھی شخصیت پر اور اس کی تخلیق پر بڑی شخصیات کا کچھ کہنا تخلیق کار کے قلم کے فن کا کھلے دل سے اعتراف ہے جبکہ اس نفسا نفسی کے دور میں جہاں حسد، بغض ، منافقت خوب اپنے پر پھیلائے ہوئے وہیں سچے اور اچھے انسانوں کی بھی کمی نہیں یہ اسی بات کا ثبوت ہے امین جالندھری صاحب کی شخصیت کا سحر آپ کی حرف حرف کہانی اور حرف حرف روشنی جو اپنے ناموں کی طرح ایک خوبصورت کہانی اور اپنے کام کی روشنی سے قارئین کو منور کئے ہوئے ہے۔ حرف حرف کہانی میں شامل تمام افسانے حبس شدہ معاشرے کی عکاسی کر رہے ہیں اور محترم امین جالندھری کا فکری تخیل دور اندیشی ، انھیں مفرد بناتی ہے ۔ امین جالندھری صاحب کا بے پناہ شکریہ کہ اپنی ان نایات تحفہ سے بندی خدا کونوازا جس کے لئے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ڈھیروں مبارک باد اور دلی دعا اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر صحت و عزت کے ساتھ عطا کرے۔ (آمین)
٭٭٭٭٭٭٭
امین جالندھری کی نئی کتاب ۔ حرف حرف روشنی
ملنے کا پتہ: مکتبہ رابطہ حیدر آباد