(Last Updated On: )
روشنی روشنی سی ہر سُو ہے
یہ ترا دھیان ہے کہ خود توُ ہے
جب تلک دیکھوں اک گلاب ہے وہ
اور چھونے لگوں تو خوشبو ہے
ہاتھ آتی نہیں دھنک جیسے
وہ بھی رنگوں کا ایک جادُو ہے
اُس نے پتھرا دیا مجھے حیدرؔ
دیکھنے میں جو آئینہ رو ہے
٭٭٭