(Last Updated On: )
قبلِ سقراط فکر، انساں کی
اس نتیجے تلک پہنچی
تھی غلط کائنات کی تخلیق
’’نظمِ انصاف‘‘ میں خلل آیا
اور تضادات کو فروغ ملا
’’جنگِ اضداد‘‘ بن گیا دستور
سہوِ تخلیق کا تدارک ہے
صرف اور صرف کائنات کی تخریب!
*
٭۔ مفکر: اینکزی مینڈر (Anaxi Mander)
(CA. 610— CA. 596 B.C.E)