(Last Updated On: )
ناخونہ Pterygium (ٹریجیئم)
وجوہات و تشخیص: اس مرض میں طبقہ ملقمہ پر زائد گوشت پیدا ہو جاتا ہے اور اس کی جڑ عموماً ناک کی طرف ہوتی ہے۔ یہ طبقہ قرنیہ کی طرف بڑھتا جاتا ہے۔ حتٰی کہ بڑھ کر طبقہ قرنیہ کو ڈھانپ لیتا ہے۔ یہ مرض عام طور پر خرابی معدہ، گردوغبار، آشوب چشم اور قرنیہ کے زخم سے پیدا ہوتا ہے۔
علاج: ابتدا میں اس مرض کا علاج ہو سکتا ہے۔ جب یہ مرض بہت بڑھ جائے تو سوائے اپریشن کے اس مرض کا کوئی علاج نہیں۔
اگر پیٹ کی خرابی سے ہو تو اطریفل کشنیز۔ اطریفل زمانی۔ اطریفل اسطو خودوس بے حد فائدہ کرتی ہے۔
بعض ڈاکٹر ناخونہ پر کاپر سلفیٹ لگاتے ہیں۔
گولڈن آئی آئنٹمنٹ ناخونہ کے لیے نہایت مفید ہے۔