(Last Updated On: )
شہناز نبی(کلکتہ)
بہت بھلا تھا وہ شخص جس نے
زمیں پہ کھینچیں عجب لکیریں
تمام دریا،پہاڑ جنگل
سلگتے صحرا
برستے آنگن
ہزار ٹکڑوں میں بٹ گئے ہیں
بہت بھلا ہے وہ شخص جس نے
کلام اللہ
عدالتوں میں پرکھنا چاہا
کہ رَتھ پہ ایسا دھوَج پھرایا
زمیں لہو سے نہا گئی ہے
دھوئیں سے گھٹتا ہے دَم فضا کا
چلو کہ اب وہ گھڑی ہے آئی
تمام اچھے
عظیم لوگوں کو ڈھونڈ کر ہم
وہ جن کے دل میں
امڈتے رہتے ہیں حبّ قومی کے تند دریا
جنہیں دلوں کے
زبانوں کے،ذہن کے
وبھاجن نے سرخرو کیا ہے
انہیں پکڑ کر لگا دیں پھانسی