(Last Updated On: )
پایا ہے دل سے میں نے، تمغہ محبت کا
اہل ہوس کیا جانیں؟ یہ رمز حقیقت کا
دل سے بناؤ اپنا،جو دل میں ہے بسانا
کھل جائے گا یہ تم پر،اسرار محبت کا
آؤ تمہیں سناؤں،مطلب میں محبت کا
بے لوث درد دل ہو،ہے خاصہ یہ فطرت کا
جو دل پہ نقش ہو کر، یہ سر عین چمکا
پھر بن گیا یہ خاصہ،حق کی عبادت کا
ائے مجیب!میں کیا جانوں،ہر راز محبت کا؟
اتنا مجھے پتا ہے،یہ وصف ہے فطرت کا
سر عین؛حرف عشق کا پہلا لفظ، مراد عشق حقیقی
الحق/حق؛یعنی اللہ تعالٰی، معبود حقیقی
****