آپ کا لکھا ہوا مضمون میں نے سارا پڑھ لیا۔اس مضمون نے واقعی مجھے رُلا دیاہے۔بہت زیادہ، جہاں مجھے باجی بہت زیادہ یاد آئیں وہیںابو بھی بہت یاد آئے۔اور میں سوچتی رہی کہ عورت کی زندگی جتنی بھی ہوتی ہے نا،شوہر کے بغیر کوئی زندگی نہیںہوتی اورمیرے خیال سے باجی بہت خوش قسمت رہیں کہ آپ کا ساتھ انھیں اینڈ تک ملا۔گو کہ آپ کو اشکبار چھوڑ گئیں لیکن کسی ایک کو تو پیچھے رہنا ہوتاہے اور رونا ہوتا ہے۔اسے تنہائی محسوس کرنا ہوتی ہے۔تنہا رہنا ہوتا ہے آخر میں۔لیکن اتنی اچھی خوشگوار زندگی آپ لوگوں کی گزری اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ساتھ گزری۔یہ اللہ تعالیٰ کا یقیناََ بہت بڑا فضل تھا۔
آپ کے مضمون سے مجھے پتہ چلا کہ باجی کی ڈیتھ کس طرح ہوئی تھی۔اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ۔آمین۔باجی نے سب کے ساتھ بہت اچھا وقت کاٹا،بہت پیار محبت کرنے والی تھیں۔مجھے آج بھی یاد ہے کہ باجی کے پاس ہم جب بھی آئے نا،اتنی محبت سے اتنے پیار سے ۔۔۔گرمیوں کے دن ہیں تو اسی وقت شربت بنا کے لانا۔کھانے کا وقت ہے توفوراََ کھانا دینا۔اگر چائے کا ٹائم ہے تو چائے کے ساتھ اتنا کچھ لا کے رکھ دیتی تھیں جیسے کوئی بہت دور سے مہمان آئے ہوں۔حالانکہ ہم بھی تو ادھر قریب ہی رہتے تھے۔لیکن باجی نے ہمیشہ بہت پیار کیا۔
مجھے یاد ہے کہ جب ریحان چھوٹا تھا،اور ریحان جب بھی آتا تھا نا،تو باجی اسے پیار کرتیں اور پھر گانا گانا شروع کر دیتی تھیں کہ ’’ آج دولہا بنیں گے ریحان بھیا‘‘اور ریحان بھی یہ سن کر بہت خوش ہوا کرتا تھا۔میرے سامنے وہی اپنی باجی ہیں۔وہ سارا وقت جو ساتھ گزرا مجھے بہت یاد آتا ہے۔بس دوبارہ ملنا نصیب میں نہیں تھا۔میری بڑی خواہش تھی کہ کاش میں ان کی زندگی میں ان کے پاس جاؤں اور پھر وہ ساری باتیں شیئر کروں کہ باجی میں آپ کو کتنا مِس کرتی رہی۔
بھائی! آپ اتنی اچھی تحریر لکھ کیسے لیتے ہیں؟آپ نے سب کچھ نکال کر سامنے رکھ دیا ہے۔مجھے محسوس ہو رہا تھا قسم سے کہ باجی نے بہت اچھی دعا مانگی کہ یا اللہ مجھے پہلے اُٹھا لینا، میرے میاں کو کچھ نہ کہنا۔یہ ضروری ہوتا ہے ورنہ عورت کی تنہا زندگی جس طرح گزرتی ہے ناوہ بہت مشکل ہوتی ہے ۔بچے بھی ساتھ ہوں تب بھی بہت مشکل ہوتی ہے۔شکر ہے باجی نے ایک اچھی زندگی گزاری۔
میرے پیارے بھائی! آئی لَو یو۔۔۔نوشی بہنا،آپ کی چھوٹی بہنا آپ سے بہت پیار کرتی ہے۔یقین جانئے مجھے اپنی فیملی میں اگر کوئی کزنز پسند تھے تو وہ باجی تھیں یا آپ تھے۔ورنہ اپنے دادکوں میں مجھے کوئی بھی اتنا اچھا نہیں لگا۔آپ اور باجی مبارکہ بے مثال تھے۔پتہ نہیں آپ لوگوں کو کبھی محسوس نہ ہوا ہولیکن مجھے آپ دونوں سے بہت زیادہ پیار تھا۔باجی وحیدہ سے بھی مجھے بہت زیادہ پیار تھا لیکن آپ اور باجی مبارکہ یقیناََ بالکل مختلف تھے۔اللہ تعالیٰ باجی کو جنت الفردوس میں جگہ دے ۔آمین۔
میری خواہش ہے کہ کاش اب باجی مجھے خواب میں ہی نظر آ جائیں۔
مجھے بھی دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
’’پسلی کی ٹیڑھ‘‘کے نئے حصہ کی دو اقساط پڑھنے کے بعد
شازیہ ملک (جرمنی) جزاک اللہ، دونوں مضامین بہت جامع اور متاثر کن تھے۔پڑھ کر بہت اچھا لگا۔بلکہ سچ تویہ ہے کہ رو روکر پڑھے۔میرے ساتھ ان کا بہت محبت کا تعلق تھا۔میرا دل یقین نہیں کرتا کہ وہ اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ہمیشہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ابھی فون کرکے کہیں گی تم نے مجھے چھوڑ دیا دیا ہے۔سچ تو یہ ہے کہ باجی مبارکہ آپ نے ہم سب کو اداس چھوڑ دیا۔اللہ تعالیٰ ان کو جنت میں اعلیٰ مقام دے۔الھم اغفر لہ و رحمہ ورفع درجتہ فی اعلیٰ علیین
(آخری وقت پر موصولہ تاثرات)