نوبتی سیلان انف Paroxysmal Rhinoorrhoea (پروکیسمل رہنوریا)
وجوہات و تشخیص: اس مرض میں ناک سے غیر طبعی طور پر رطوبت بہتی رہتی ہے اور چھینکیں کثرت سے آتی ہیں۔ بار بار اس مرض کا دورہ پڑتا ہے۔ کبھی مہینہ بعد اور کبھی دس پندرہ دن کے بعد دورہ شروع ہو جاتا ہے۔ سردی لگنا، تکان، فکر، تردد، دھواں، گرد و غبار، تیز خوشبو وغیرہ سے یہ علامات پیدا ہو جاتی ہیں۔ عرق دمویہ کو کھولنے اور سکٹیرنے والے اعصاب میں اندرونی فتور واقع ہو جاتا ہے۔
علاج: اس مرض کے علاج میں کامل سکون اور آرام کرنا چاہیے۔ دھواں، گردوغبار، خوشبویات، مخرش دماغی، اشیا اور سردی سے کامل پرہیز کرنا چاہیے۔
نسخہ: ایفی ڈرین ۱/۲ گرین، فینوباربیٹون ۱/۲ گرین، اسپرین ۳ گرین، ڈورس پوڈر ۳ گرین۔
ایسی ایک ایک خوراک صبح و شام گرم دودھ یا چائے سے کھلائیں۔ تقویت دماغ اور جسمانی کمزوری کو رفع کرنے کے لیے سیٹامین ۱۰۰۰ مائیکروگرام ہر چوتھے دن عضلاتی انجکشن کرنا چاہیے۔ اس مرض کا مجرب علاج ہے۔
میری اہلیہ اس مرض میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ مندرجہ بالا نسخہ استعمال کرنے سے علامات فوری طور پر رفع ہو جاتی ہیں۔ اور بہت عرصہ بعد دورہ پڑتا ہے۔ ورنہ اس علاج سے پہلے ہر دس بارہ دن بعد چھینکیں شروع ہو جاتی تھیں، بہترین علاج ہے۔
اگر ناک کا درمیانی کری وار پردہ ٹیڑھا ہو، لوزتین میں خرابی ہو تو عمل جراحی کرنا چاہیے۔
انٹی ہسٹامین ادویات کا استعمال بھی فائدہ کرتا ہے۔
مرض نزلہ و زکام میں استعمال ہونے والی ادویات بھی اس مرض کے لیے مفید ہیں۔