فروری 2020 ء سے جنوری 2022 ء تک میری بیماریوں اور صحت یابیوں کی روداد مکمل ہوچکی ہے۔اس کتاب کا پہلا ایڈیشن ای بک کی صورت میں اکتوبر 2020 ء سے آن لائن موجود ہے۔ اب اکتوبر 2020 ء سے 10 جنوری 2022 ء تک کی روداد اس کتاب کے نئے اور آخری باب کے طور پر’’بیماری یا روحانی تجربہ‘‘ میں بیان کر دی ہے،یوں اب تک کی یہ روداد مکمل ہو گئی ہے۔
اپنی یادوں کے 2009 اور 2010 ء کے دو باب’’لبیک الھم لبیک‘‘اور’’زندگی در زندگی‘‘ بھی اس کتاب میں شامل کر دئیے ہیں۔تب بھی مجھے موت کے حوالے سے ایک کیفیت سے گزرنا پڑا تھا۔ایسی کیفیات کے دوران موت کے تئیں میرا رویہ کیا ہوتا ہے؟اس کا کسی حد تک اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ان ابواب میں بہت ساری دوسری یادیں بھی آ گئی ہیں۔یوں آپ دیکھ سکیں گے کہ میں اپنی عام زندگی طبیعاتی اور مابعدالطبیعاتی سطح پرکیسے بسر کرتا ہوں یا زندگی مجھے کیسے بسر کرتی ہے۔
ای بک کی صورت میںاس کتاب کا پہلا ایڈیشن ریلیز ہونے کے بعد بعض عزیزوں،ادیبوں اور خاص احباب نے اپنے تاثرات اور تبصروں سے نوازا تھا۔اس ایڈیشن کے آخر میں ان تاثرات کا ایک انتخاب بھی شامل کر دیا ہے ۔
دو سال کی یہ داستان اپنے ٓغاز اور انجام کے لحاظ سے شاید کسی ناول کی حیرت انگیز کہانی لگے،لیکن یہ سب کچھ سچ مچ مجھ پر گزرا ہے۔حقیقی زندگی کے بعض واقعات کسی بھی افسانے ،ناول یا کہانی سے زیادہ حیرت انگیزہوتے ہیں۔یہ کتاب پڑھ کر آپ بھی ایسا ہی محسوس کریں گے۔
حیدر قریشی۔جرمنی سے۔۔۔19جنوری 2022 ء
ڈاکٹر مقصود جعفری کی مکالماتی اسلوب کی منفرد شاعری
ڈاکٹر مقصود جعفری کہتے ہیں "میں نے کہا کہ زاغ و زغن پھر سے آ گئے کہنے لگے یہ طرزِ...