کان بہنا Otorroea (اوٹوریا)
تعریف: کان کی بیرونی نالی کی جھلی میں سوزش ہو کر کان سے پیپ بہنے لگتی ہے۔
وجوہات: بچوں میں دانت نکلنا، چوٹ لگنا، غیر جنس کا کان میں پڑنا، سردی، بدہضمی، مرض خنازیر اور بعض جلدی امراض کے باعث یہ مرض ہوتا ہے۔
تشخیص: ابتدا کان کی نالی متورم ہو کر سرخ ہو جاتی ہے۔ کان میں درد ہوتا ہے۔ بوجہ درد کے نیند نہیں آتی۔ دو تین دن کے بعد رطوبت خارج ہونے لگتی ہے۔ پھر پیپ بن جاتی اور کان بہنے لگتا ہے۔
علاج: ہائیڈروجن پراوکسائیڈ کے چند قطرے کان میں ڈال دیں۔ اُبل کر پیپ باہر آ جائے گی۔ کان کو اچھی طرح صاف کر کے بورک ایسڈ ڈال کر اوپر گلیسرین پیور کے چند قطرے ڈال دیں۔ اکثر اس طرح دوائی استعمال کرنے سے فائدہ ہو جاتا ہے۔
بورک ایسڈ ۱۰ گرین، ایکوا کے لوشن نیم گرم سے کان میں آہستہ آہستہ پچکاری کریں۔ اور پھر کان کو خشک کر کے بورک ایسڈ اور آئیوڈو فارم مساوی الوزن سفوف کان میں ڈالیں اور کان کے اوپر روئی رکھ دیں۔
بورک لوشن کی بجائے مرکری لوشن سے بھی کان صاف کیا جاتا ہے۔
اوٹورائن: کاربالک آئل اونس، سبازول ڈسٹنگ پوڈر ڈرام باہم ملا کر حل کر لیں۔ اول ہائیڈروجن سے کان صاف کر کے چند قطرے دوائی مذکور کے ڈالیں۔ اور اندرونی طور پر سلفوئنمائیڈز یا سبازول گولیاں بڑے آدمی کے لیے دن میں ۴ گولیاں دیں۔
کان بہنے کے لیے اکسیر بے نظیر علاج ہے۔
کاربالک آئل: کاربالک ایسڈ ۵ بوند، روغن شیریں ۴۰ بوند۔ دونوں کو ملا دیں۔ بورک ایسڈ اور آئیوڈوفارم مساوی سفوف بنا کر کان میں پھونک دیں اور اوپر سے گلیسرین یا کاربالک آئل ڈال دیں۔ کان بہنے کو آرام ہو گا۔
کان بہنے کی اکسیری دوا: پھٹکڑی باریک شدہ یا انزروت شہد خالص میں ملا دیں۔ اول کان کو ہائیڈروجن سے صاف کر لیں۔ ململ کے صاف پارچہ سے فتیلہ بنا کر لت پت کر کے کان میں رکھیں۔ دن میں تین فتیلہ رکھیں۔ معمولی مرض دو تین دن میں پورا مرض کان بہنا سات دن میں مکمل طور پر زائل ہو گا۔
تریاق الاذُن: کلوروفارم پیور ۲ ڈرام، روغن تارپین ۲ ڈرام، دونوں کو ملا کر کان، ناک یا کسی اور جگہ کیڑے پڑ گئے ہوں، ۱۰ سے ۱۵ قطرے ماؤف جگہ میں ڈال دیں۔ نصف گھنٹہ بعد کان صاف کر دیں۔ تمام کیڑے مردہ ہو کر خارج ہو جائیں گے۔ زخم بھرنے کے لیے بھی یہی دوائی استعمال کرتے رہیں۔ جسم سے کیڑے مارنے کی اول درجہ کی دوا ہے۔
دیگر نیازبو کے سبز پتوں کا پانی کان میں ڈالنے سے تمام کیڑے مر جاتے ہیں۔
اکسیر سیلان الاذن: ہڑتال ورقیہ نہایت باریک پیس کر ایک سیر پختہ سرسوں کے تیل میں ملا کر اس قدر پکائیں کہ تیل سے دھواں نکلنے لگے۔ تب آگ پر سے اتار کر ٹھنڈا کر کے نتھار کر بوتل میں محفوظ رکھیں۔
کان صاف کر کے چند قطرے روزانہ کان میں ڈالیں۔ پُرانے سے پرانا کان بہنا کا چند دنوں کے استعمال سے دُور ہو جاتا ہے۔ بے نظیر دوا ہے۔
کان بہنے کی ٹکیاں: سبازول یا ایم۔بی ۷۶۰، یہ بھی کان بہنے کے لیے اکسیر ہیں۔ مقدار خوراک جوان آدمی کے لیے دن میں ۶ گولی صبح دوپہر، شام پانی کے ساتھ دیں۔
کان بہنے کا ٹیکہ: پنسلین ۵ لاکھ یونٹ، ڈسٹلڈ واٹر ۲ سی سی باہم ملا لیں۔ دن میں تین بار عضلاتی انجکشن کریں۔ ایک ہی دن میں کان بہنے سے بند ہو جائے گا۔
بعض دفعہ ۵ لاکھ یونٹ کے دو انجکشن صبح و شام نصف نصف کرائے جاتے ہیں۔
(نوٹ) بچوں کے کان اکثر پھنسی نکلنے کی وجہ سے بہتے ہیں۔ اس لیے بچوں کو بہت جلد فائدہ ہوتا ہے۔
(ٹیکہ نمبر ۲): ڈی ہائڈروسٹرپٹو مائی سین ۱/۲ ، ڈسٹلڈ واٹر ۱ سی سی، صبح و شام نصف نصف انجکشن کریں۔ کان کی اندرونی پھنسی اوٹائٹس میڈیا کی اکسیری دوا ہے۔
ایک دن کے استعمال سے کان بہنا رک جاتا ہے۔
(نوٹ) اگر کان کے ڈھول میں سوراخ ہو تو کان میں پچکاری نہیں کرنی چاہیے۔ کیونکہ اس طرح پانی اندر جا کر بہت سخت ورم پیدا کر کے سخت تکلیف کا موجب ہوتا ہے۔ نیز مندرجہ بالا انجکشن کرنے سے پیپ کا اخراج بند ہو جاتا ہے۔ قوت سماعت میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
کلورو مائی سٹین ٹاپیکل (پارک ڈیوس)، ایک ایک قطرہ ہر چار گھنٹہ بعد کان میں ٹپکائیں۔
کان کی سوزش، ورم، کان بہنا، اخراج مواد اور رطوبت کے لیے بہترن دوا ہے۔
متواتر کان بہنے سے دماغ میں سوزش ہو کر کئی قسم کی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ اس لیے سیلان الاذن کا علاج جلد کرنا چاہیے۔
کان بہنے کا ہومیوپیتھی علاج
اول ہائیڈروجن کے چند قطرے ڈال کر کان کو اچھی طرح صاف کریں۔ بعد میں مولین آئیل کا استعمال کریں۔ کانوں کی خشکی، زخم، کان بہنا خارش، کان بجنا، کان سے پیپ خارج ہونا اور بہرا پن کے لیے اکسیر ہے۔ دو تین قطرے دن میں تین بار ڈالتے رہیں۔
پلانٹیگو مدر ٹنکچر ۱ ڈرام، بورک ایسڈ ۱/۲ ڈرام، گلیسرین ایک اونس میں ملا لیں۔ کان بہنے کے لیے لاجواب چیز ہے۔
پلسٹلا ۳۰، کالی میور ۱۲ کا استعمال کان بہنے کے لیے مفید ہے۔ خارجی استعمال کے لیے یہ نسخہ بے حد مفید ہے۔
بورک ایسڈ ۱۰ گرین، ملک شوگر ۱۰ گرین، پلانٹیگو مدر ٹنکچر ۲۰ قطرے کھرل میں خوب گھوٹ کر خشک کریں۔ نلکی سے کان کے اندر پھونک دیں۔
ہیپر سلفر ۳۰ کان بہنے کے لیے جادو کا اثر رکھتی ہے۔ آرسینکم آیوڈائڈ ۳۰ سل دوق یا کمزوری بیماری سے ہو تو فائدہ کرتا ہے۔ بیرونی ضربہ سقطہ یا خوف اور گرج کی وجہ سے ہو تو آرنیکا ۳ مفید ہے۔