دائم ملا سہارا محمدؐ کے آسرے
اوحد کے آسرے
عالم ہوا ہے سارا محمدؐ کے آسرے
اوحد کے آسرے
صلِّ علیٰ محمدِِ صلِّ علیٰ رسول
ہے ہر گھڑی اصول
ہر گُل عرار و لالہ محمدؐ کے آسرے
اوحد کے آسرے
ہر دوسرا کا مالک و مولا وہی ہوا
ہر کا وہی ہوا
ہر آسرا ملا ہے محمدؐ کے آسرے
اوحد کے آسرے
اِس واسطے ہے اسمِ محمدؐ لساں کا ورد
ہر کارواں کا ورد
ہر اک مرا ہے عہدہ محمدؐ کے آسرے
اوحد کے آسرے
حاوی ہوا ہوں ہرگھڑی لے کر اُسی کا اسم
اطہر اسی کا اسم
ہر دم عدو ہے ہارا ، محمدؐ کے آسرے
اوحد کے آسرے
کوئل کی کُوک ،گُل دموں اور مور کی کہک
ہر ہر مٹی کھٹک
ہر گل کدہ ہے مہکا محمدؐ کے آسرے
اوحد کے آسرے
ہر علم و آگہی ہے ملی اُس دوار سے
اُس رحم کار سے
مدح کا ہوں حوالہ محمدؐ کے آسرے
اوحد کے آسرے
سائل رِہا ہے ہر گھڑی ہر لمحہ درد سے
دہراں کی گرد سے
ہر دُکھ مٹا ہے حد کا محمدؐ کے آسرے
اوحد کے آسرے