اوہ گاڈ مام میں آپکو کیا بتاٶں آج کتنا مزہ آیا۔ آج کا دن سچی مچی امیزنگ تھا۔
اچھا جی اور بیٹا جی آپ جو کسی کے ساتھ برا کر کے آٸ ہیں اس کا کیا ہمم۔
اوفففو مام اب میں کوٸ اتنا بھی برا نہیں کر دیا آپکو پتا ہے وہ لڑکی کہہ رہی تھی مجھے پہلے ہی تم پہ شک تھا۔
ہاہاہاہا اس لڑکے کی شکل دیکھنے والی تھی۔
اچھا باقی کا انجواۓمنٹ بعد میں کر لینا تم ابھی تمہاری پھپھو کی طرف جانا ہے سو اچھی سی تیار ہونا پتا ہے نہ تمہارے بابا کو ایسی ڈریسنگ نہیں پسند سو پلیز اچھے سے کپڑے پہننا میں نے ڈریسنگ روم تمہارا ڈریس رکھوا دیا ہے وہی پہننا اوکے۔
اوکے مام جو حکم ملکہ عالیہ۔ عاٸشہ ذرا سا جھکتے ہوۓ بولی۔
میری جھلی بیٹی۔ اللہ ہمیشہ میرے بچے کو ہنستا مسکراتا رکھے۔
اور میری مام کو بھی اور اللہ پاک ڈیڈ کو آپ تھوڑی سی ہدایت بھی دے دیں۔
بدتمیز مار کھاو گی اب تم۔
اوکے سوری سوری ڈٸیرسٹ لیڈی۔
ریڈی ہو کر آٶ میں ویٹ کر رہی ہوں۔
بس پندرہ منٹ۔۔۔۔۔۔۔
خضرا ریڈی ہو کر آٸیں تو عاٸشہ تیار بیٹھی تھی۔ ارے واہ ماشاءاللہ میری بیٹی تو بہت پیاری لگ رہی ہے۔
کیا مام مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں نے ذرہ بکتر پہن لی ہو۔
سدھر جاٶ عاشو اتنی تو پیاری لگ رہی ہو اس ڈریس میں۔ اور میک اپ کیوں نہیں کیا؟؟؟
وہ اسلٸیے سویٹ لیڈی کیونکہ آپکی بیٹی کو کسی میک اپ کی ضرورت نہیں وہ ویسے بھی کافی ہینڈسم ہے۔ عاٸشہ فرضی کالر جھاڑتے ہوۓ بولی۔
اوہ اچھا پر کیا میری بیٹی کو یہ پتہ ہے کہ لڑکیاں ہینڈسم نہیں پریٹی ہوتی ہیں۔ خضرا اسکے سر پہ چپت لگاتے بولیں۔
پتا ہے مام بٹ وہ کیا ہے نہ آپکی بیٹی کو اسکی فرینڈز برو بلاتی ہیں اسلٸیے میں ہینڈسم ہوٸ نہ۔
کبھی کوٸ ڈھنگ کا کام نہ کرنا تم اب چلو اس سے پہلے ہم دونوں کی کلاس لگ جاۓ۔
*****************************
ظہیر لالہ میں آپکا انتظار کر رہی تھی۔
کیا ہوا گڑیا۔۔۔ ایوری تھنگ از اوکے؟؟
اوہ یس برو ایکچوٸلی باہر جانا تھا اگر آپ لے جاتے تو۔۔۔
سوری گڑیا مگر آج نہیں اور ویسے بھی نو بجنے والے ہیں ڈنر کا ٹاٸم ہو رہا اور اسکے بعد بہت لیٹ ہو جاۓ گا۔
مگر لالہ ہم جلدی۔۔۔۔
نو اینڈ نو مینز نو۔۔۔
کیا ہوا زرش خان نہیں مانا۔
مما جانی کیا ہو جاتا اگر لالہ مجھے لے جاتے۔
جانتی تو ہو نہ تم اسکی عادت۔۔۔۔ پھر بھی۔
ویسے مما جانی میں سوچتی ہوں کہ اگر خان لالہ کی خانی کوٸ نٹ کھٹ سی شرارتی سی ہوٸ تو پھر۔۔۔۔۔
اور تمہیں کیا لگتا ہے تمہارے لالہ ایسی لڑکی کے لیے مان جاٸیں گے ہممم۔۔۔
اوہو مما جانی ہونے کو تو کچھ بھی ہو سکتا ہے نہ سوچیں اگر خانی بیگم ہر چیز الٹ پلٹ کر رکھتی ہو اور کمرہ ہر وقت بکھرا ہوا پسند ہو تو کتنا مزہ آۓ اور مزہ تب دگنا ہو جاۓ جب انہیں خان لالہ انہیں کچھ کہہ بھی نہ سکیں۔
بس مما جانی آپ خان لالہ کے لیے کوٸ شیرنی ڈھونڈنا مجھے کوٸ ڈرپوک سی بکری نہیں چاہیے اوکے نہ۔
خوابوں کا اڑن کھٹولہ نیچے لے آٸیں اور چلیں کھانا لگ چکا۔
اچھا نہ مما جانی میں سوچ رہی تھی۔۔۔۔۔۔ زرش ڈاٸننگ روم تک خان بیگم کا دماغ کھاتی رہی تھی۔
مما جانی مجھے ایک ہفتے کے لیے سوٸیزرلینڈ جانا ہے نیو کلیکشن لانچ کرنی ہے۔
اچھا کب جانا ہے؟؟؟
کل صبح کی فلاٸیٹ ہے۔
مگر خان تمہارے بابا جانی بھی تو ابھی آٶٹ آف اسٹیشن ہیں پھر گھر میں صرف میں اور زری ہی رہ جاٸیں گے اور تم تو جانتے ہو جب تک تمہارے بابا واپس نہیں آجاتے مجھے قبیلے کے مساٸل بھی دیکھنے ہوتے ہیں۔
میں جانتا ہوں مگر میرا جانا ضروری ہے آپ ایسا کریں شیراز کو بلا لیں وہ اور نور افروز آجاٸیں گے تو زرش کا اکیلا پن بھی دور ہو جاۓ گا۔ میں چچا جان سے بات کر لوں گا۔
افففف یہ خان لالہ بھی نہ اب میں کیا چھوٹی بچی ہوں جو نور کے ساتھ کھیلوں گی۔
انہیں اگر میرا خیال ہوتا تو چلو یہی کہہ دیتے کہ میں زری کو ساتھ لے جاتا ہوں ہاۓ کتنی خواہش تھی میری دنیا دیکھنے کی مگر جہاں خان لالہ جیسے عقاب ہوں وہاں زری جیسی چھوٹی سی چڑیا کی کیا مجال۔
زرش اگر مراقبہ ختم ہو گیا ہو تو کھانا ختم کر لو۔
جج جی لالہ میں کھا رہی ہوں یا اللہ کوٸ تو شہزادہ آۓ جو مجھے اڑنے والی قالین پہ بٹھا کر دنیا گھما لاۓ۔
واہ کیا سپنے تھے زرش بی بی کے۔
***********************************
تو عاٸشہ اسٹڈیز تو ختم ہو گٸ ہیں اب آگے کا کیا ارادہ ہے ہمم۔
پھپھو میں جاب کا سوچ رہی ہوں۔
مگر بیٹا جب خود کی کمپنی ہے تو پھر جاب کی کیا ضرورت ہے؟؟؟؟
پھپھو جب میرے پاس دماغ ہے تو آپکے مشوروں کی کیا ضرورت ہے؟؟؟ عاٸشہ بس سوچ ہی سکتی تھی دردانہ پھپھو صرف پھپھو ہی نہیں پوری پھاپھا کٹنی تھیں اور عاٸشہ کا اس وقت بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالنے کا کوٸ ارادہ نہیں تھا۔
ادھر آٶ تم۔۔۔۔۔ اور سناٶ ایش خان سنا ہے آجکل ایش خان بڑے بڑے کارنامے کر رہی ہیں ہمم۔
کیا لالی آپ بھی نہ۔۔۔۔
ارے میری چھوٹی سی لاڈو مجھے تو سن کر بہت مزہ آیا تم اپنی لاٸف انجواۓ کر رہی ہو دیکھ کر اچھا لگتا ہے بس ہمیشہ خوش رہو۔
رہنے دیں لالی آپ کی اماں اور میرے ابا نے مجھے کوٸ خوش نہیں رہنے دینا۔اور میں یہاں آتی بھی آپکی وجہ سے ہی ہوں۔
اچھا مطلب ڈیڈ کو مسکا لگایا جاتا ہے کہ انکل آپکو میں مس کرتی ہوں۔
جی نہیں وہ سچ میں بہت اچھے ہیں اور آپکو کتنا پیار کرتے ہیں وہ۔ عاٸشہ اداس ہو گٸ تھی۔
ڈیڈ تمہیں بھی تو پیار کرتے ہیں نہ۔۔۔۔
ہاں کیونکہ آپکی ماں نے انہیں بیٹا بھی دیا ہے اور بیٹی بھی جبکہ میرے ڈیڈ کو صرف بیٹا چاہیے تھا۔
ایسا نہیں سوچتے لاڈو ہم سب تمہیں کتنا پیار کرتے ہیں نہ اور تمہیں ایک چیز دکھانی تھی۔
ہیں سچ میں۔۔۔ عاٸشہ چہکتے ہوۓ بولی۔
کیا۔۔۔۔۔۔۔۔ سدرہ ابرو اٹھا کر بولی۔
کیااا۔۔۔ عاٸشہ انجان بن گٸ۔
میں تمہاری ایکساٸٹمنٹ کی وجہ پوچھ رہی ہوں۔
اوہو وہ چھوڑیں پہلے مجھے دکھاٸیں۔ کہ سکندر لالہ نے اپنی منکوحہ کو کیا بھیجا ہے۔
اوفووو لاڈو تمہارا کچھ نہیں ہو سکتا۔ آٶ میرے ساتھ۔
وہ اسکا ہاتھ پکڑتے اسٹڈی میں لے آٸ۔
لالی یہاں کیا دکھانا ہے آپ نے۔ کیا یہاں سے چاند بہت خوبصورت نظر آتا ہے۔ اور اسکی روشنی میں میری پیاری لالی پری دکھیں گی۔
رومینس کی شہزادی فینٹسی ورلڈ سے باہر آ جاٶ اور یہاں نظریں جماٶ۔
سدرہ اخبار پہ انگلی رکھتے ہوۓ بولی۔
کیا ہے یہ لالی یہ تو وہی بات ہو گٸ۔۔۔۔۔۔ کھودا پہاڑڑڑڑڑڑ۔۔۔۔۔
اسکی بات ابھی بیچ میں ہی تھی کہ سدرہ نے اسکا منہ بند کروا کر انگلی والی جگہ دکھاٸ۔
یہ تو کسی کمپنی کا ایڈ ہے جنہیں سیکرٹری چاہیے۔
جی بالکل چاہیے۔ اور وہاں جاب کریں گی ہماری لاڈو ایش خان۔
کیااااااا میں؟؟؟؟ وہ اپنی طرف ایسے اشارہ کر رہی تھی جیسے سدرہ نے اسے ہتھیار تھما دیا کہ اب تم ہی بچی ہو جاٶ اور فتح کر آٶ۔
بالکل تم ابھی میں نے سنا تھا کوٸ جاب کرنے کے بارے میں سوچ رہا تھا۔
کیا آپکو سچ میں لگتا ہے کہ مجھے یہاں جاب ملے گی مجھے تو لگتا ہے مجھے واچ مین ہی کہہ دے گا جاٶ بی بی یہ تمہارے بس کا روگ نہیں۔
ابھی سے ہار مان جاٶ گی بغیر کوشش کے؟؟؟؟
بالکل نہیں ایش خان ضرور جاۓ گی اور اور اور۔۔۔۔۔۔
بس بس نیچے آجاٶ اور کل انسان بن کر جانا۔
اوہ لالی جب ہیں ہم تو پھر کیا غم۔۔۔۔ وہ اسکے گلے لگتے بولی۔
وِش یو آل دا بیسٹ ماٸ پرنسز۔
**********************************
دو دن گزر گۓ ہیں اور کوٸ ایک بھی ڈھنگ کی سیکرٹری نہیں مل رہی کیا کروں میں اب۔ عارف حددرجہ پریشان تھا۔
اوۓ سنو۔۔۔۔۔ کوٸ لڑکی چلتے ہوۓ اسے اپنی طرف متوجہ کر رہی تھی۔
یس۔۔۔۔اسکے لہجے کے برعکس عارف شاٸستگی سے بولا۔
ہاٶ مے آٸ ہیلپ یو میم؟؟؟
یہ میری سی وی ہے ایکسپیرینس میرے پاس بالکل نہیں ہے فریشر ہوں بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری ہے اور مجھے یہ جاب چاہیے اور چاہیے مطلب چاہیے۔
اور عارف حیران اس عجوبے کو دیکھ رہا تھا۔ پٹھان لڑکی جینز شرٹ پر جیکٹ پہنے کرلی بالوں کی پونی بناۓ مسلسل ببل گم کے غبارے بنا رہی تھی۔
میرا جاٸزہ لے لیا ہو تو میری سی وی پر بھی نظرِکرم کر لیجیے۔
اوہ سوری۔۔۔۔۔ عارف شرمندہ سا سی وی پر جھک گیا۔
دیکھیے میم سی وی آپکی سچ میں شاندار ہے اور آپکا اکیڈمک ریکارڈ بھی۔۔۔۔۔
میں کل سے جواٸن کروں گی آپ مجھے اپاٸنٹمنٹ لیٹر دے دیں۔
واااااٹ؟؟؟؟
میم آپ نے میری بات سنی نہیں۔
لسن مسٹر میں سن چکی ہوں اگر آپ میری ڈریسنگ کی وجہ سے کہہ رہے ہیں تو کام میں نے کرنا ہے میری ڈریس نے نہیں اوکے۔
اوکے آپ کا اپاٸنٹمنٹ لیٹر آپ کو مل جاۓ گا آپ کل سے جواٸن کر لیں۔
عارف نے شکر کا کلمہ پڑھا تھا۔
عاٸشہ کو یس کرنے کی وجہ یہ بھی تھی کہ وہ اسے باقیوں کی طرح نہیں لگی وہ کسی اور کی طرح امپریس کرنے کے چکر میں ماڈل بن کر نہیں آٸ تھی اور یقیناً یہ ظہیر خان پر ڈورے ڈالنے کی کوشش نہیں کرے گی جس چیز سے ظہیر خان کو سب سے ذیادہ چِڑ تھی۔
جبکہ عاٸشہ خود پرست تھی اور خود پرستوں کو خود سے محبت کے علاوہ کچھ نظر آۓ گا تو ڈورے ڈالیں گے نہ۔
عارف یہ سوچ کر مطمٸن ہو گیا اور فلحال اسے ظہیر خان کی عادتوں کے بارے میں کچھ بتانا ضروری نہ سمجھا۔
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...