اپنے اندر سے آپ بڑے ہیں۔ بہت بڑے۔ نہیں، یہ کسی حوصلہ افزائی کرنے والا کا محاورتاً بولا گیا فقرہ نہیں، یہ بائیولوجی کے نقطہ نظر سے سائز ہے۔
اوسط شخص میں غذائی نالی چالیس فٹ لمبی ہے۔ اور اس کو اگر کھول لیا جائے تو اس کا سطحی رقبہ چار کنال ہو گا۔
ایک نوالے کا اس میں سفر (bowl transit time) ہر فرد میں مختلف ہے۔ اس کا انحصار اس پر بھی ہے کہ کون دن میں کتنا چست ہے اور کتنا کھا رہا ہے۔ خواتین اور مردوں کا اس میں فرق زیادہ ہے۔ ایک مرد کے لئے اس سفر کا اوسط وقت 55 گھنٹے ہے جبکہ ایک خاتون کیلئئے 72 گھنٹے یعنی تقریباً ایک اضافی دن! ایسا کیوں ہے اور اس کا نتیجہ کیا ہے؟ ہمیں معلوم نہیں۔
موٹا حساب کتاب کیا جائے تو ایک کھانا معدے میں چار سے چھ گھنٹے گزارتا ہے۔ پھر چھوٹی آنت میں تقریباً چھ سے آٹھ مزید گھنٹے۔ یہاں پر اس کی غذائیت کو اخذ کیا جاتا ہے اور باقی جسم کو استعمال کے لئے (یا پھر چربی کے طور پر ذخیرہ کرنے کیلئے) بھیجا جاتا ہے۔ بڑی آنت میں یہ تین روز گزارتا ہے۔ یہاں پر ارب ہا ارب بیکٹیریا اس میں سے وہ نکالتے ہیں جو چھوٹی آنت میں نہیں کیا جا سکتا۔ یہ زیادہ تر فائبر ہے۔ اور اس وجہ سے آپ کو زیادہ فائبر کھانے کا کہا جاتا ہے۔ یہ ہماری آنتوں کے بیکٹیریا کو خوش رکھتا ہے اور (کسی نامعلوم میکانزم کے تحت) دل کی بیماری، ذیابیطس، آنت کے کینسر اور کئی طرح کی اموات کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ معدہ پیٹ میں ہے لیکن اس کی جگہ کچھ اونچی اور بائیں جانب ہے۔ یہ دس انچ لمبا ہے اور باکسنگ کی دستانے کی شکل کا ہے۔ اس کی کلائی والا حصہ جہاں سے خوراک داخل ہوتی ہے، پائلورس کہلاتا ہے۔ اور مکے والا حصہ فنڈس کہلاتا ہے۔ معدہ اتنا اہم نہیں جتنا عام طور پر خیال کیا جاتا ہے۔ اسے اپنے کام سے زیادہ کریڈٹ دیا جاتا ہے۔ یہ کیمیائی اور فزیکل انہضام میں کچھ کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے لئے آنے والی خوراک کو نمک کے تیزاب( ہائیڈروکلورک ایسڈ) میں ڈبو دیتا ہے اور اس کے عضلات اپنے سکڑاو اور کھچاو سے اسے توڑتے ہیں لیکن یہ سب حصہ مدد تو کرتا ہے لیکن یہ ہاضمے کا کلیدی حصہ نہیں ہے۔ کسی بیماری کی صورت میں کئی لوگوں کا معدہ نکال لیا جاتا ہے اور ایسے لوگ کسی سنجیدہ خرابی کا شکار نہیں ہوتے اور بڑی حد تک نارمل زندگی گزار سکتے ہیں۔ اصل ہاضمہ اور جذب ہونا ۔۔۔ جس سے جسم توانائی حاصل کرتا ہے ۔۔۔ اس سے آگے ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معدے میں تقریبا ڈیڑھ لٹر گنجائش ہے۔ دوسرے جانداروں کے مقابلے میں یہ زیادہ بڑا نہیں۔ ایک بڑے کتے کا معدہ اس سے دگنی خوراک رکھ سکتا ہے۔ خوراک یہاں پر جب یہ یخنی کی طرح کی ہو جائے تو اسے کائم (chyme) کہا جاتا ہے۔ اور ہاں، پیٹ میں ہونے والی گّڑگّڑاہٹ معدے میں نہیں ہوتی، یہ زیادہ تر بڑی آنت کا کام ہے اور اس آواز کے لئے ٹیکنیکل لفظ borborygmi ہے۔
ایک کام جو معدہ کرتا ہے، وہ جراثیم کو تلف کرنے کا ہے۔ ایسا معدے کے تیزاب کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس کے بغیر ہمیں بہت سی چیزیں بیمار کر دیں۔
اور یہ ایک انہونی بات لگتی ہے کہ یہاں سے جراثیم آگے چلے جاتے ہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ ایسا بھی ہو جاتا ہے۔ اور اس لئے کہ ہم خود میں جراثیم سے لدی ہوئی چیزیں ٹھونستے رہتے ہیں جن میں سے کچھ معدے کے چنگل سے فرار ہو جاتے ہیں۔
امریکہ میں ہر سال فوڈ پوائزننگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار ہے جبکہ ایک لاکھ تیس ہزار کو ہسپتال جانا پڑتا ہے۔ اور یہ موت کا بڑا تکلیف دہ طریقہ ہے۔
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...