(Last Updated On: )
میرے ہمسفر میرے ہمنوا
میری بے بسی کی ہے التجاء
میرے بعد تم کو نہ آئے غم
میرے بعد تم رہو خوش سدا
مجھے بھول جا مجھے بھول جا
میری تجھ سے ہے یہی التجاء
مجھے یاد کرنے سے اے صنم
تجھے درد ہوگا مجھے بتا
کہ گزرتے وقت کو جان کر
یہاں ہر کوئی رہا بھولتا
اِسی اِک روش پہ ہے زندگی
میری التجاء میری بے بسی
مجھے بھول جا مجھے بھول جا