(Last Updated On: )
میں جس دریا میں اترا تھا
وہ دریا بڑھ گیا آگے
میں پیچھے رہ گیا
اور آگے بڑھتے دریا سے
مری رفتار دھیمی ہی رہی
اور ہے
میں جس دریا میں اُترا تھا
اسی دریا کے پیچھے ہوں
وہ دریا
اُلٹی جانب بہنے—
لوٹ آنے سے قاصر ہے
مری رفتار دھیمی ہے
میں اس دریا تلک جانے سے
قاصر ہوں:
میں جس دریا میں اترا تھا
اسے پانے سے قاصر ہوں—!