(Last Updated On: )
وجوہات و تشخیص: اس مرض میں آنکھ کے کویہ میں ناسور اور ورم ہو جاتا ہے۔ عام طور پر پہلے معمولی ہوتا ہے جو علاج نہ کرنے کی صورت میں ناسور کی شکل اختیار کر جاتا ہے اور یہ آنسوؤں کی تھیلی کا پھوڑا ہوتا ہے۔
علاج
اکسیر ناسور چشم: کلکیریا کارب۔۔۔۔۱ طاقت۔
ہر پندرہ دن کے بعد ایک خوراک دیں۔ دو تین خوراکوں کے استعمال سے ناسور ختم ہو جاتا ہے۔
شیخ بو علی سینا اپنے قانون علاج میں لکھتے ہیں کہ برگ سداب کو انار کے پانی میں پیس کر لگایا جائے۔ اس کے لگانے سے سوزش پیدا ہوتی ہے۔ لیکن سوزش کا خیال نہ کیا جائے اور اچھا ہونے تک مسلسل استعمال کیا جائے۔ ناسور چشم کا عجیب علاج ہے۔
اگر ناسور ہڈی تک پہنچ چکا ہو تو یہ مندمل کر دیتا ہے۔ ایک دو دفعہ لگانے سے سوزش بھی پیدا نہیں کرتا۔