(Last Updated On: )
دریا کا بہائو
کبھی نہیں رُکتا
اور پانی کبھی
ایک سا
نہیں رہتا۔
ساکت پانی کے چھوٹے چشموں میں
سطحِ آب کے اوپر
بہتے رہتے ہیں
بنتے ٹوٹتے رہتے ہیں
بنتے ٹوٹتے کبھی نہ رکنے والے
سحاب
جیسے باسی دنیا کے
آدمی اور مکان۔
سجے سجائے راج سنگھاسن میں
اونچے نیچے دل کش اور دل آویز مکان
قطاروں میں:
دائم رہنے کی خواہش میں
سرشار۔
سجا سجایا راج سنگھاسن:
دائم رہنے کی خواہش کرتے
اونچے نیچے
حسین مکان قطاروں میں….
سوچنے والوں کو لگ سکتے ہیں
جیسے حقیقت میں دائم ہوں
گھومیں پھریں اور تحقیق کریں تو
نہیں ملے گی لمبی تاریخ
کسی بھی مکان کی۔
بڑے مکان مٹتے جاتے ہیں
ان کی جگہ بنتے جاتے ہیں
ان سے قدرے چھوٹے مکان
خ
ماخوذ از ’’ہوجوکی‘‘
جاپان کے ممتاز شاعر
Kamo no Chomei
اردو ترجمہ: عبداﷲ جاوید