(Last Updated On: )
جسٹس رانا بھگوان داس
(پاکستان سپریم کورٹ،اسلام آباد)
نبیٔ مکرم ﷺ، شہنشاہِ عالی بہ اوصافِ ذاتی و شانِ کمالی
جمالِ دو عالَم تری ذاتِ عالی دو عالَم کی رونق تری خوش جمالی
خدا کا جو نائب ہوا ہے یہ انساں یہ سب کچھ ہے تیری ستودہ خیالی
تو فیاض عالَم ہے، داتائے اعظم مبارک ترے در کا ہر اک سوالی
نگاہِ کرم ہو نگاہوں کا صدقہ ترے در پہ آیا ہوں بن کے سوالی
میں جلوے کاطالب ہوں اے جانِ عالَم دکھا دے، دکھا دے وہ شانِ جمالی
ترے آستانہ پہ میں جان دوں گا نہ جاؤں، نہ جاؤں، نہ جاؤں گا خالی
تجھے واسطہ حضرتِ فاطمہؓ کا مِری لاج رکھ لے دو عالَم کے والی
نہ مایوس ہونا یہ کہتا ہے بھگوَنؔ کہ جودِ محمد ﷺہے سب سے نرالی