(Last Updated On: )
ناصر زیدی(راولپنڈی)
جو بھی ارشاد ہوا ، ہادیؐبرحق کے سبب
حق نے پورا وہ کیا، ہادی برحق کے سبب
جتنے ادیان تھے سب قصۂ پارینہ بنے
خطِ تنسیخ پھرا، ہادیؐ برحق کے سبب
جھوٹ اور کذب تھا اس دور کے لوگوں کا شعار
سچ کا آغاز ہوا، ہادیؐ برحق کے سبب
یوں تو خالق نے ہزاروں ہی پیمبر بھیجے
سلسلہ ختم کیا، ہادیؐ برحق کے سبب
تھی جو یکتائیِ محبوبِؐخدا کو مقصود
سایہ تک ساتھ نہ تھا ہادیؐ برحق کے سبب
در نبوت کا ہوا بند ہمیشہ کے لئے
آخری بار کھلا، ہادیؐ برحق کے سبب
خطبۂ حج وداع ایک وسیلہ ناصرؔ!
رب نے منشور دیا، ہادیؐ برحق کے سبب