(Last Updated On: )
(صنعتِ غیر منقوط میں)
کرامت علی کرامت
(کٹک،اڑیسہ)
اسلام کا ہے مہرو کرم اور عمل اصول
راس آئی ہم کو احمدِ مرسل کے در کی دھول
ہو آگہی کا عہد کہ ہو عہد علم کا
سالک کو اس کا دکھ کہ ہے معدوم ہر اصول
لمحوں کا عکس سلسلۂ عہدِ آگہی
گو مہر کو ملال ہے،گو ماہ ہے ملول
مسموم گو ہے دہر کے ماحول کی ہوا
ہے مائلِ کرم وہی اللہ کا رسولؐ
ہر لمحہ وردِ حمد و درودو سلام ہو
وا ہو ہمارے واسطے ہر دَم درِ رسولؐ