قریب نظری Myopia (مائی اوپیا)
بعید نظری Hyper Metropia (ہائی پرمٹروپیا)
تعریف: قریب نظری میں مریض کو نزدیک سے اچھا نظر آتا ہے اور دُور سے صحیح نہیں دیکھ سکتا۔
بعید نظری میں دُور سے اچھا نظر آتا ہے اور نزدیک سے صحیح دکھائی نہیں دیتا۔
وجوہات: کبھی آنکھ میں پیدائشی اور موروثی نقص ہوتا ہے۔ باریک بینی، خراب روشنی میں لکھنا پڑھنا اور کبھی اعصابی کمزوری بھی اس کا سبب ہوتا ہے۔
تشخیص: قریب نظری میں آنکھ کے موتی کی قوت بڑھ جاتی ہے۔ جن لفظوں کو تندرست آدمی بیس فٹ سے پڑھ سکتا ہے قریب نظر کا مریض پانچ فٹ کے فاصلے پر پڑھ سکتا ہے۔
بعید نظری میں باریک بینی میں وقت، تکلیف اور درد سر ہوتا ہے۔ اور دھند لکے معلوم ہوتے ہیں اور دُور کی چیزیں آسانی سے دیکھ سکتا ہے۔
علاج: اصل سبب مرض کو معلوم کر کے رفع کریں۔ اگر اعصابی کمزوری ہو تو تقویت اعصاب و دماغ کی کوشش کریں، ورنہ اس مرض کا شافی علاج بینائی کا صحیح امتحان کرانے کے بعد صحیح نمبر کی عینک لگوانا ہے۔