(Last Updated On: )
ایک چیونٹی پہرہ دے رہی تھی، اس نے جیسے ہی حضرت سلیمان d کے لشکر کو دیکھا، وہ بھاگی بھاگی اس میدان میں گئی جہاں اس کے قبیلے کی چیونٹیاں تھیں اور اس چیونٹی نے اعلان کیا:
’’چیونٹیو! سب اپنے اپنے بلوں میں چلی جائو، سلیمان d کا لشکر آرہا ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو وہ تمھیں کچل دیں اور ان کو پتا بھی نہ چلے۔‘‘
یہ سنتے ہی ساری چیونٹیاں جلدی جلدی اپنے اپنے گھروں میں چلی گئیں۔
حضرت سلیمان d چیونٹی کی مستعدی دیکھ کر مسکرانے لگے۔