٭—-گھڑیال یا پنڈولم
ابن ِ یو نس نے وقت کا صحیح اندازہ کر نے کے لیے آلہ پنڈولم ایجاد کیا ابن الساعتی مشہور گھڑی ساز اور گھڑی ساز ی کے فن میں یکتائے روزگار تھا ۔ کلاک ٹاور اسی کی ایجاد ہے ۔
عباسی خلیفہ ہارون الرشید نے شاہ فرانس شاول مین کو ایک گھڑی بطور تحفہ بھیجی ۔ جس کو دیکھ کر شاول مین اور اس کے درباری دنگ رہ گئے اور کسی کی سمجھ میں نہ آیا کہ یہ کس طر ح استعمال کی جائے یہ گھڑی صنعت کا عجیب نمو نہ تھی ایک بجے اس کے اند ر ایک سوار نکلتا ، دو بجے دو سوار نکلتے ، الغر ض اس طر ح ہر گھنٹے کے بعد ایک سوار کا اضافہ ہو تا اس عجوبہ روزگار گھڑی کو دیکھ کر شاول مین اور اس کے نیم وحشی در باری بے اختیار پکار اُٹھے ’’یہ تو جادو ہے ‘‘۔( بحوالہ اخبار الاند لس )
٭—-میزان ارشمیدس
نظام الملک طو سی فر ماتے ہیں کہ خواجہ ابو حاتم المظفر اسفرادی نے بڑی کوششوں سے ایک ترازو ایجاد کی اس کا نام ’’میزان ارشمیدس ‘‘رکھا اس ترازو میںیہ کمال تاھا کہ اس میں وزن کر نے سے چاندی اور سو نے کا کھرا پن معلوم ہو جاتا تھا ۔
٭—-کر ۂ ارض کی پیمائش
محمدبن مو سی پہلا شخص تھا جس نے کر ۂ زمین کی پیمائش کا طریقہ بتایا ۔ آلات ایجاد کئے اور اس فن میں بہت سی کتابیں تصنیف کیں ۔
٭—-صابن اور ترازو
عوام الناس کا خیال ہے کہ صابن اہلِ یورپ کی ایجاد ہے حالانکہ یہ بالکل غلط ہے صابن بھی مسلمانوں کی ایجا دہے چنا نچہ اس حقیقت کا اظہار مسٹر سکاٹ ان الفاظ میں کر تے ہیں ہم باوجود اپنی تہذیب و تمد کے صابن سے نا آشنا تھے ’’صابن اہل ِ عرب کی ایجاد ہے نیز ترازو بھی اہل ِ عرب کی ہی ایجاد ہے ۔( بحوالہ اخبار الاندلس )
٭—-قطب نما
قطب نما کے مؤجد اہل ِ عرب ہیں اور اہل ِ یورپ نے عربوں ہی کے ذریعے قطب نما حاصل کیا ۔ قطب نما ایجاد کر نے والے عظیم مؤ جد کا نام ابن ِ ما جد تھا ۔
٭—-شمسی کیلنڈر
ایران کا عظیم شاعر عمر خیام فلسفہ ، شاعری ، ریاضی کے علاوہ علم ِ ہیت میں مہارت رکھتا تھا ۔ شمسی کیلنڈر کی مو جودہ شکل عمرخیام کی تیار کر دہ ہے ۔ جسے مغربی شاطروں نے اپنی طرف منسوب کر رکھا ہے ۔
٭—-محکمہ ڈاک
حضر ت امیر معاوہ بن ابو سفیان ؓ نے سب سے پہلے محکمہ ڈاک قائم کیا یہی محکمہ بہت جلد خبر رسانی کا ایک بہترین نظام بنا اور اس نے دور دراز کے علاقوں کو ایک دوسرے سے ملا دیا ہندوستان میں ڈاک تقسیم کر نے کا رواج سلطان محمد تغلق کے زمانے میں ہوا ۔
٭—-توپ
سلطان محمد فاتح قسطنطنیہ نے ایک ایسی توپ تیار کر وائی تھیجو چھ سو پو نڈ کا گو لہ ڈیڑھ کلو میٹر تک پھینکتی تھی ۔
٭—-دو ر بین
جسٹس امیر علی تاریخ اسلام میں لکھتے ہیں کہ دور بین کا مو جد ابو الحسن تھا ایک نلکی تھی جس کے دونوں سروں پر شیشے لگے ہوئے تھے ان نلکیوں کو بعد میںترقی دی گئی اور قاہر ہ وغیرہ میں ان کا نہایت کامیابی سے استعما ل ہو تا رہا ۔
٭
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...