ڈسٹرکٹ کورٹ آف دی یونائٹیڈ سٹیٹس
ڈسٹرکٹ آف مینی سوٹا، فورتھ ڈویژن
منگل 18 نومبر 1941ء
جیمز پی کینن کو مدعالیہان کی جانب سے بلایا جاتا ہے۔
براہ راست جرح
از مسٹرگولڈ مین
س:۔ کیا آپ اپنا نام رپورٹر کی خاطر، بتائیں گے؟
ج:۔جیمز پی کینن
س:۔مسٹر کینن! آپ کہاں رہتے ہیں؟
ج:۔نیو یارک میں
س:۔آپ کا موجودہ پیشہ؟
ج:۔سوشلسٹ ورکرز پارٹی کا قومی سیکرٹری
س:۔آپ کی عمر کیا ہے؟
ج:۔اکاون سال
س:۔آپ کہاں پیدا ہوئے؟
ج:۔روزڈیل، کینساس
س:۔مسٹرکینن! مارکسی تحریک میں آپ نے اپنے کام کی ابتداء کتنا عرصہ قبل کی؟
ج:۔تیس سال قبل
س:۔مزدورطبقہ کی کون سی تنظیم جو آپ نے سب سے پہلے جائن کی؟
ج:۔(آئی ڈبلیو ڈبلیو)، انڈسٹریل ورکرز آف دی ورلڈ
س:۔کیا اس کے بعد بھی آپ نے کوئی تنظیم جائن کی؟
ج:۔سوشلسٹ پارٹی
س:۔اس کے بعد؟
ج:۔1919ء میں جب کمیونسٹ پارٹی بنی تو اس کا بنیادی ممبر تھا اور 1920ء کے بعد سے میں اس کی قومی کمیٹی کا ممبر بھی رہا۔
س:۔ آپ کمیونسٹ پارٹی میں کتنا عرصہ رہے؟
ج:۔اکتوبر 1928ء تک
س:۔کیا آپ عدالت اور جیوری کو بتانا پسند کریں گے کہ مارکسزم کے بارے میں آپ کس سطح کا علم رکھتے ہیں؟
ج:۔ میں مارکسی معلمین، مارکس، اینگلز، لینن اورٹراٹسکی کی بنیادی تحریروں کے ان معلمین کے مضامین سے واقف ہوں۔
س:۔کیا آپ نے مارکسی نظریہ کے خلاف بھی کبھی کوئی کتاب پڑھی ہے؟
ج:۔جی ہاں! عمومی طور پر مارکسی نظریہ کے خلاف ادب سے جانکاری رکھتا ہوں، بالخصوص اہم ترین کتاب پڑھی ہے۔
س:۔اہم ترین کتاب کون سی ہے؟
ج:۔ہٹلر کی تصنیف ’’میری کہانی‘‘
س:۔مسٹرکینن ! کیا آپ نے مزدور اخباربھی کبھی ایڈٹ کئے ہیں؟
ج:۔جی! بہت سے۔ میں کم وبیش پچیس سال مزدورتحریک میں ورکنگ سوشلسٹ رہاہوں۔
س:۔آپ نے جو اخبار ایڈٹ کئے ہیں ان میں سے کچھ کے نام آپ کو یاد ہیں؟
ج:۔ورکرز ورلڈ جوکنساس سٹی سے شائع ہوتا تھا۔ ٹائلر کلیو لینڈ، اوہیو سے شائع ہونے والے ملیٹنٹ کا ایڈیٹر تھا۔ سان فرانسسکو سے شائع ہونے والے لیبر ایکشن کا ایڈیٹر رہا۔ اس کے علاوہ میں مزدور تحریک کے بے شمار اخبارات اور ورکرز ورلڈ کے ادارتی بورڈکاممبر رہا ہوں۔
س:۔کیا آپ نے کبھی سوشلزم اور مارکسی تحریک کے مختلف پہلوئوں پر لیکچر بھی دیئے ہیں؟
ج:۔جی! یہ کام میں تیس سال سے کرتا چلا آرہا ہوں۔