(Last Updated On: )
جو چاہتا ہے کہ بچ جائے شر سے دنیا میں
رسولِ پاکؐ کا اُسوہ ہی ڈھال ہے اس کی
نبیؐ کی پیروی جس کے لیے مقدم ہے
تو جانیے کہ تجارت حلال ہے اس کی
حضورِ پاکؐ سیاست میں جس مقام پہ تھے
حدیبیہ تو فقط اک مثال ہے اس کی
بس انؐ کے ہاتھ میں دے دے جو اپنا ہاتھ کوئی
تو دین و دنیا میں عزت بحال ہے اس کی
جو بغض رکھے خدا کے حبیبؐ سے انورؔ
حیات و موت مسلسل وبال ہے اس کی
****
منیرؔ انور (لیاقت پور)
****
منیرؔ انور (لیاقت پور)