قارئینِ کرام کی خدمت میں آداب!
مجھے کچھ عرض کرنا ہی نہیں، اعتراف کرنا ہے کہ کتاب کلچر کے بتدریج زوال کے اس دور میں عبداللہ جاوید نے جب مجھ سے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ یورپ، یوکے اور امریکا میں شائع ہونے والی معاونِ مطالعہ (A Companion to the Study of) کتابیں اردو میں تصنیف/ تالیف/ ترتیب/ تدوین کرکے اردو ادب کے قارئین کو اس نئے مطالعاتی ذائقے سے آشنا کرنا چاہتے ہیں، تو مجھے خدشات نے چاروں اور سے گھیر لیا۔ مجھے یقین ہی نہیں، یقینِ کامل تھا کہ یہ بیل منڈھے نہیں چڑھے گی اور جاوید کو زبردست ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا، اور شماتتِ ہمسایہ انتہائی مضحک صورت میں سامنے آئے گی، لیکن ہمارے قارئین نے اپنی مہربان توجہ سے اور ر٭ّبِ کریم نے اپنی رحمت سے میرے خدشات کو دور کرکے مجھے حیران اور سرشار کردیا۔ میں تہِ دل سے اپنے ادب نواز قارئین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
گر قبول افتد زہے عزو شرف
نیازمند
شہناز خانم عابدی
نومبر ۲۰۱۹ء
[email protected]
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...