معروف مزاح نگار، ادیب اور سینئر کالم نگار روزنامہ جنگ کراچی ۔ محمد اسلام
حرف حرف روشنی اور حرف حرف کہانی کے امین جالندھری کے افسانوں اور مضامین کے مجموعے ہیں ۔ امین جالندھری پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں مگر وہ افسانے بھی خوب لکھتے ہیں انھوں نے بذریعہ ڈاک اپنی کتب ارسال کیں تو از حد مسرت ہوئی امین جالندھری کا تعلق حیدر آباد شہر ہے سے ہے وہ طویل عرصے سے افسانے لکھ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کا اسلوب کافی پختہ ہے ۔ ان کے افسانوں میں سماجی مذہبی اور اخلاقی اقدار کو خاص اہتمام سے پیش کیا گیا ہے اور یہی خصوصیت انہیں دیگر افسانہ نگاروں سے ممتاز کردیتی ہے یوں تو ادب کی نامور شخصیات ان کے فن پر اظہارِ خیال کر چکی ہیں مگر میں یہاں اپنے نانا جان حضرت استاد فدا خالدی کے شاگرد رشید سید معراج جامی کی اس رائے سے کما حقہ اتفاق کرتا ہوں کہ افسانہ نگار معاشرے کا نباض ہوتا ہے مگر کچھ لوگ حاذق بھی ہوتے ہیں ۔ امین جالندھری بھی معاشرے کا حاذق ہے ان کے افسانے کرب کا شکار اس لئے ہیں کہ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں وہ معاشرہ سراسرنا انصافیوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جہاں تک امین جالندھری کے تحریر کا تعلق ہے تو وہ اپنی تحریروں کو مشکل یا متروک الفاظ کے استعمال سے بوجھل نہیں بناتے بلکہ سلیس اور سادہ زبان استعمال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ قاری ان کے افسانے کے بغیر کسی رکاوٹ کے پڑھتا چلا جاتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭
برس ہا برس کے انتظار کے بعد پاکستان کے نامور خطاط اور شیخ طریقت
سید انور حسین نفیس الحسینی ؒ (سید نفیس رقم) کے حالات زندگی اور نوادرِ خطاطی پر مشتمل دیدہ زیب مجموعہ
ارمغانِ نفیس شائع ہو چکا ہے ۔
جمع ترتیب، تحقیق: محمد راشد شیخ اندرونی سرخیاں، لے آئوٹ: حافظ انجم محمود (خطاط) طباعت: فضلی سنز ، کراچی
اعلیٰ ترین میٹ فنش کاغذ، 320رنگین اور سیاہ و سفید صفحات، سائز طباعت ، جلد بندی کا بین الاقوامی معیار
کتاب کراچی اور لاہور کے معروف کتب فروشوں سے دستیاب ہے۔
ناشر: ادارئہ علم و فن، ۱۰۸ بی، الفلاح ملیر ہالٹ کراچی۔ 75210فون نمبر:0331-2582148
اسٹاکسٹ: مکتبہ سلطان عالمگیر، اردو بازار لاہور۔ فون:0321-4284784