ایان کمرے سے نکلا تو ایک ہاتھ میں بیگ اور بازو پر کوٹ رکھا ہا تھا، وہ عجلت میں دکھ رہا تھا۔
ناشتے کی ٹیبل پر رک کر اس نے پراٹھا اٹھا کر فولڈ کیا اور ٹشو کھینچ کر لپیٹتا باہر کی سمت بڑھ گیا۔
اکاش ملک ور راٸنہ ملک نے چپ چاپ اسکی کارکردگی دیکھی۔
” رات بہت دیر سے آنے لگا ہے اب تو۔“
راٸنہ پریشانی سے بولیں تھیں۔
” پیر جمانے میں محنت کرنی پڑتی ہے، پر جو یہ کرتا پھر رہا ہے، نقصان کروا بیٹھے گا۔“
اکاش ملک سنجیدگی سے بولے۔
” کیا مطلب ہے آپکا۔“
راٸنہ نے پریشانی سے اسے دیکھا۔
” بزنس شروع کرتے ہی ساریہ ناٸک سے ٹکر لے لی ہے، اسکے سافٹ وٸیر سے پہلے اپنا سافٹ وٸیر لانچ کرنے کی خبر پھیلاٸی ہے موصوف نے۔“
اکاش اس پر ناراض بھی تھے، اور پریشان بھی لگ رہے تھے۔
“ تو۔۔۔۔؟“راٸنہ کو انکی پریشانی کی وجہ سمجھ نا آٸی۔
” ساریہ ناٸک اسے راستے سے ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی“
اکاش ملک بے حد سنجیدہ تھے۔
راٸنہ بیگم کا دل ڈوب کر ابھرا،عناٸیہ نے یکلخت کو باپ کے سنجیدہ چہرے کودیکھا۔
” آپ بھیا کو روک لیتے بابا۔“
ناٸیہ پریشانی سے گویا ہوٸی۔
” وہ کب مانتا ہے میری بات۔“
اکاش ملک کی پلیٹ میں کھانا جوں کا توں پڑا تھا، ایان ملک انہیں بے حد عزیز تھا، انکا اکلوتا وارث جو تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایان نے کوٹ سیٹ پر رکھا اور ایک ہاتھ سے پراٹھا کھاتے ہوۓ گاڑی سٹارٹ کر کےروڈ پر ڈال دی، سافٹ وٸیر لانچنگ کی جو ڈیٹ وہ میڈیا کو دے چکا تھا، بے حد قریب تھی، اور اسے سافٹ وٸیر مکمل کر کے لانچ کرنا تھا۔
ٹرن لیتے ہوۓ اس نے ساٸڈ مرر پر دیکھا، دو گاڑیاں اسکے پیچھے تھیں، اس نے گاڑی کی رفتار ہلکی کی اور انہیں گزر جانے کا راستہ دیا، دونوں گاڑیاں کچھ فاصلے پر رک گٸیں، ایان نے اچنبھے سے فرنٹ مرر سے انہیں دیکھا اور گاڑی آگے بڑھا دی، دس منٹ تک وہ بے مقصد سڑکوں پر گھومتا رہا، اسکا یقین پختہ ہو چکا تھا، وہ اسی کے پیچھے ہیں۔
اس نے ڈران کیمرہ نکالا اور اسے ریکارڈنگ پر لگا کر گاڑی کی ڈگی پر رکھ دیا، کیمرے کے میگنٹ گاڑی سے چپک گٸے تھے، ایان نے گاڑی کی رفتار قدرے ہلکی کی اور اکاش ملک کو کال کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔
ولیم کو کال کی اور میڈیا کو آفس بلا لیا، گاڑی کے آفس کے راستے پر ڈال دی۔
آفس کے سامنے میڈیا کا جم غفیر اکٹھا تھا۔
ایان گاڑی سے نکلا اور کیمرے کی طرف بڑھا۔
رپورٹرز اسکےگرد جمع ہو چکے تھے، ایان نے ساری صورتحال ثبوتوں کے ہمراہ میڈیا کے حوالے کر دی۔
تب ہی ایک گولی ہوا میں اڑتی ہوٸی آٸی اور اسکے بازو کو چیرتی اسکی گاڑی میں پیوست ہو گٸ۔
ہر و بھگدڑ مچ گٸ تھی۔
ولیم ایان کو لٸے ہاسپٹل کی سمت بڑھنے لگا، جب تیز رفتار گاڑی ان سے ٹکراتی ہوٸی اچھل کر فٹ پاتھ پر گر گٸ۔
ایان کی گاڑی سڑک پر گھومتی ہوٸی، سٹریٹ لاٸٹ سے ٹکرا گٸ۔
دونوں بری طرح زخمی ہو چکے تھے، اس سے قبل کے دوسری گاڑی انہیں کچلتی، میڈیا کی گاڑیاں جاۓ وقوعہ پر پہنچ گٸیں۔
ایان بری طرخ خون سے لت پت تھا۔
ٹی وی دیکھتی راٸنہ کا دل دھڑکنا رک گیا تھا۔
” ایان۔۔۔۔۔“
وہ ایک دم سے چلاٸی تو عناٸیہ دوڑتی ہوٸی کمرے سے نکلی، ٹی وی سکرین پر خون سے لت پت ایان ملک ہر چینل کی زینت بنا ہوا تھا۔
ایمبو لینس کی چنگھاڑتی ہوٸی آواز دل دہلاتا ساٸرن سنتے راستہ صاف ہوا اور دونوں کو ہاسپٹل لے جایا گیا۔
” مام۔“
عناٸیہ منہ پر ہاتھ رکھتی ماں کی طرف دوڑی جو صوفے پر گرچکیں تھیں۔
” مام۔۔۔۔۔“
عناٸیہ چیختی ہوٸی کچن کی جان بھاگی، پان کا جگلا کر ان کے منہ پر چھینٹے مارے اور انہیں پانی پلایا۔
” عناٸیہ۔۔۔۔“
راٸنہ بیگم پھوٹ پھوٹ کے رودیں۔
” مام بھیا کو کچھ نہیں ہوگا۔“
عناٸیہ نے انہیں حوصلہ دیتے ہوۓ اپنی آنکھوں سے آنسو ہتھیلی کی پشت سے رگڑے گو کہ اسکا دل بری طرح لرز رہا تھا۔
عناٸیہ انہیں لیے ہاسپٹل چلی آٸی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سہ پہر ہونے والی تھی، وفا نے ظہیر صاحب سے ایک گھنٹے کی مہلت لی اور لینڈ لاٸن کی طرف چلی آٸی، بار بار ایان کا نمبر ڈاٸل کرنے پر بھی ایان نے کال ریسیو نہیں کی۔
وفا بوجھل قدموں سے جیمز کے آفس جانے کا ارادہ ترک کرتی سٹور میں چلی آٸی۔
شام کے وت سٹور بند کٸے وہ ظہیر صاحب کے ہمراہ اپارٹمنٹ چلی آٸی۔
ایان کے کال ریسیو نہ کرنے پر وہ پریشان ہو گٸ تھی، ظہیر صاحب کے ساتھ کھانا کھایا اور اپنے اپارٹمنٹ میں آگٸ۔
اسے آٸے چند لمحے ہی گزرے تھے، جب ظہیر صاحب بوکھلاٸے سے بھاگے آٸے۔
”وفا بیٹا،۔“
ظہیر صاحب نے گھبراہٹ میں اسے پکارا۔
وفا نے عجلت میں دروازہ کھولا تو انکی گھبراٸی بوکھلاٸی شکل ”گت١
”ایان ملک پر کسی نے قاتلانہ حملہ کروایا ہے، وہ اس وقت ہاسپٹل میں ہے۔“
ظہیر صاحب نے گویا صور پھونک دیا تھا، وفا کا دل بیٹھ گیا تھا، ہ دروازے کا سہارا لےگٸ۔
” اللہ مہرا اکلوتا ہمدرد۔۔۔۔۔“
اس سے مزید نا بولا گیا، آنسو بے اختیاری میں لڑھکنے لگے تھے۔
” سنبھالو خودکو بچے۔“
ظہیر صاحب اسکی زرد پڑتی رنگت دیکھ کر پریشانی سے بولے۔
” انکل میرے پاس اکلوتا رشتہ تھے ایان۔“
وفا بھیگے لہجے میں ضبط سے بولی اور انکے اپارٹمنٹ کی طرف بھاگی۔
دروازے سے ہی سامنے رکھے ٹی وی میں ایان کی خون سے لت پت حالت دیکھ چکی تھی۔
وفا دھک سے رہ گٸ، وہیں گھٹنوں کے بل گر گٸ۔
” نو۔۔۔۔۔۔۔۔۔“
وفا چہرہ ہاتھوں میں چھپاۓ حلق کے بل چلاٸی۔
” ایان آپ مجھے تنہا نہیں کر سکتے۔“
وفا بلکتے ہوۓ بے اختیاری میں چلاٸی، اپارٹمنٹس کے دروازے کھلنے لگے تھے، لگ اس کے گرد جمع ہونے لگے۔
اپنے ہواسوں پر دل پر اختیار رکھنے والی لڑکی کا اختیار چھوٹ گیا، اسکے ضبط کے سب ہی بندھن ٹوٹ کر بکھر گیے تھے، وہ ٹوٹ گٸ تھی۔
اسے ایان ملک سے محبت نہیں تھی، ایان ملک اسکا واحد سہارا بن گیا تھا۔
” وفا۔۔۔“
ظہیر صاحب نے اسے چپ کروانے کی کوشش کی، وہ انکے سینے سے لگ کر بلک بلک کر روٸی ، ہر چینل اسے موت کی وعید سناتا محسوس ہو رہا تھا۔
اینکرز کی ہر بات اسکے دل کو چیرتی ہوٸی گزر رہی تھی۔
جب اکلوتا رشتہ چھن جانے کی منڈیر پر جا ٹکے تو، انسان ٹٹ کر بکھر جاتا ہے۔
وہ با اختیار سی لڑکی
اک سہارے کے لے اختیار کھو بیٹھی تھی، اسکی مضبوطی کے خول پر ایان ملک نے گہرا شگاف بنا ڈالا تھا۔
سب کی آنکھوں میں اسکے لیے ترحم تھا، وفا تھک گٸ تھی روتے ہوٸے۔
اس نے آنچل سنبھالا اور باہر کی سمت قدم بڑھا دیے، ظہیرصاحب اسکے پیچھے چلے آٸے ، اپارٹمنٹ سے ہاسپٹل پہنچنے تک وہ خود کو واپس اپنے خول میں بند کر چکی تھی۔
اسکے روٸے روٸے چہرے پر سنجیدگی کی گہری چھاپ تھی۔
ہاسپٹل کے واش روم میں گھس کر اسنے چہرے پر پانی کے چھنٹے پھینکے اور خود کو کمپوز کرتی ظہیر صاحب کے ساتھ اندر چلی آٸی۔
ایان ملک کے روم کے سامنے دو گارڈز چوکنے انداز میں کھڑے تھے۔
” ہمیں ایان ملک سے ملنا ہے“
ظہیر صاحب نے کہا، گارڈز نے سر نفی میں ہلا دیا۔
ظہیر صاحب کی منت سماجت پر وہ روم سے اکاش ملک کو بلا لاٸے۔
اکاش ملک نے کاٹ دار نظروں سے وفا کو دیکھا اور اندر آنے کا راستہ دے دیا۔
ایان ملک بازو آنکھوں پر رکھے ہوۓ تھا، سر پٹیوں میں جکڑا تھا، ایک بازو بھی پوری طرح سفید پٹی میں تھا، چہرے پر بری طرح خراشیں آٸیں ہوٸیں تھیں۔
عناٸیہ، عینا اور راٸنہ نے بیک وقت اسے دیکھا، وفا نے سلام کیا تو ایان نے بازو آنکھوں سے ہٹایا۔
عناٸیہ کے علاوہ کسی نے بھی جواب نہیں دیا۔
” یہ تمہارے آنے کا وقت ہے۔“
ایان روکھے لہجے میں بولا، وفا کی آنکھوں میں آنسو اتر آٸے، جسے اس نے بروقت پلکیں جھپک کر پیچھے دھکیلا۔
” ایم سوری۔“
وفا مدھم لہجے میں بولی تھی۔
” صبح سے دس بار پوچھ چکا ہوں۔“
اب کی بار اسکے لہجے میں ناراضگی تھی، وفا نے حیرت اور دکھ سے اسے دیکھا۔
” مجھے پتہ نہیں تھا۔“
وفا نے سر جھکاٸے مجرموں کی طرح اعتراف کیا، ایان اسکے انداز پر مسکرا دیا۔
” ٹی وی بھی نہیں دیکھتی ہونگی آپ محترمہ۔“
ایان نے قدرے توقف سے نارمل لہجے میں کہا، اسکی فیملی کے لیے حیران کن تھا، صبح سے اس نے ایک بار بھی کسی کو مخاطب نہیں کیا تھا۔
وفا نے نفی میں سر ہلا دیا۔
” کیسی طبعیت ہے بیٹا۔“
ظہیر صاحب نے پریشانی سے پوچھا۔
” اب بہتر ہوں۔“
ایان مسکرا کر بولا۔
” عیادت کرنے آٸی ہو تو چپ کیوں بیٹھی ہو۔“
ایان چاہتا تھا، وہ اس سے باتیں کرے، ایان کو اس کے ساتھ بحث کرنا اچھا لگتا تھا۔
”آپ بولنے دیں تو بولوں۔”
وفا خود ک سنبھال کر آہستگی سے بولی۔
ایان نے سنجیدہ نظر اسکی آنکھوں پر ڈالی، وہ سمجھ گیا تھا وہ رو کے آٸی ہے۔
” جیمز سے ملنے گٸ تھی۔“
ایان نے بات بدل کر سنجیدگی سے پوچھا۔
” نہیں۔“
وفا نے سر نفی میں ہلایا۔
اکاش ملک ایان کے چہرے پر بکھرتا سکون دیکھ چکے تھے، انہیں افسوس ہوا انکا اسٹیٹس کانشیس بیٹھا، محبت کی نٸیہ میں ایک تھرڈ کلاس لڑکی کے ساتھ محو سفر تھے۔
کتنا عجیب لگتا ہے کلاسوں کو سفر، ساریہ ناٸک ایلیٹ کلاس سے تھی، اکاش ملک ہاٸی کلاس سے تھے اور وفا خیام مڈل کلاس لڑکی تھی۔
” چلیں بیٹا۔“
ظہیر صاحب نے کہا تو وفا سر ہلاتی اٹھ گٸ، ایان نے ہاتھ بڑھا کر اسکی کلاٸی تھام لی، عینا کی نظروں میں یہ منظر مرچیں بھر گیا۔
” تم رک جاٶ“
ایان نے التجا نہیں کی تھی، حکم دیا تھا، وہ ایسا ہی تھا، پل میں لہجے بدل جاتا تھا۔
” لیکن۔“
وفا بوکھلا گٸ تھی۔
” میں نے تمہاری اتنی مدد کی، اور اب تم میری ایک بات نہیں مان سکتی۔“
ایان تیکھے لہجے میں بولتا اسکا ہاتھ جھٹک گیا اور رخ بدل لیا۔
وفا نے ظہیر صاحب کو جانے کا اشارہ کیا اور دوسری جانب رکھے ٹیبل پر آ بیٹھی۔
ایان نے سنجیدہ نظر اس پر ڈالی اور آنکھیں بند کر لیں۔
صبح سے اب تک اس نے کسی سے بھی بات کرنا گوارہ نہیں کیا اور اب دیکھیں۔“
عینا راٸنہ کے کان میں شکوہ کر گٸ۔
اٸنہ نے گہری نظروں سے وفا کا جاٸزہ لیا، مشرقی لڑکی کے گیٹ اپ میں وہ یورپین لڑکی تھی۔
کٸ لمحے گزر جانے کے بعد ایان نے آنکھیں کھولیں تو وفا سر جھکاۓ بیٹھی تھی، وفا کو اسکی فیملی کی نظریں کاٹ رہیں تھیں۔
ایان کٸ لمحے اسکی بےخبری پر اسے تکتا رہا۔
” سنو۔۔۔“
ایان نے آہستگی سے پکارا، وفا نے سر اٹھا کر دیکھا تو وہ اسے ہی تک رہا تھا۔
” جب تک میں ٹھیک نہیں ہو جاتا، میری اسسٹنٹ بن جاٶ۔“
ایان دوسرا بازو سر کے نیچے رکھتے ہوٸے بولا۔
وفا نے ایک نظر، سامنے دیوار کے ساتھ صوفے پر بیٹھے اکاش ملک اور راٸنہ پر ڈالی۔
” سیلری بھی دوں گا۔“
ایان نے اسے جھجھکتا پا کر سنجیدگی سے کہا، اکاش ملک اور راٸنہ نے اسے دیکھا۔
” میں تمہیں اسسٹ کرسکتی ہوں، ود آٶٹ سیلری۔“
عینا نے سنجیدگی سے کہا۔
” میں نے تم سے کہا۔“
ایان تنک کر بولا۔
” ایک ویٹرس اب اسسٹنٹ بنے گی۔“
عینا نے طنز کیا، ایان نے دکھتے بازو سے ساٸڈ پر رکھے ٹیبل کو الث دیا، اسکے بازو سے خون رسنے لگا تھا۔
” شٹ یور ماٶتھ۔“
ایان دھاڑا۔
عینا سہم کر پیچھے ہٹی۔
اکاش ملک راٸنہ اور عناٸیہ اٹھ کے اس کے پاس آٸے۔
” ایان تمہاری طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔“
اکاش ملک نے اس سے کہا تو ایان نے ایک نظر گھبراٸی ہوٸی سی وفا پر ڈالی۔
” تمہارے پاس انکار کا حق نہیں ہے۔“
ایان غصے میں بولا تھا، وفا نے سر اثبات میں ہلا دیا۔
جب قانون موجود نہ ہو۔۔۔۔ ایک حیرت انگیز سچا واقعہ
یہ 1 نومبر 1955 کی بات ہے کہ جان گلبرٹ گراہم نامی ایک امریکی شہری کہ جس کا اس کی...