(Last Updated On: )
محبت سے یہ دنیا گو خجل ہے
محبت ہی علاج درد دل ہے
محبت مرکزہ انسانیت کا
محبت ایک جوہر مستقل ہے
محبت زندگی کا استعارہ
محبت آگ پانی باد و گِل ہے
محبت کی نہیں تشبیہ کوئی
محبت پر محبت مشتمل ہے
محبت شاعری کا شاخسانہ
محبت روئے محبوبہ کا تل ہے
محبت اشتعال انگیز کیسے
محبت تو مزاجاً معتدل ہے
محبت لاڈلی ہے انبیاء کی
محبت رب کے گھر سے متصل ہے