اج کھانے میں کیا پکاہے بیگم ۔۔۔۔۔ وہ ابھی ابھی افس سے گھر لوٹا تھے ۔ شدت سے بھوک محسوس ہو رہی تھی ۔ کھانے کی اشتہا انگیز خوشبو بہت اچھی لگ رہی تھی
رانیا نے جواب دیتے بس قیمہ دم پر ہے اپ فریش ہو جائیں میں ٹیبل پے کھانا لگتی ہوں
اپی اور زوار کہاں ہو انکو بھی بولا لو کھانے کی ٹیبل پر بیٹھتے ۔ اور ہماری بیٹی نظر نہیں ا رہی ۔ وہ کہاں ہے ۔۔۔۔
رانیا روٹیاں ٹیبل پر رکھتے ۔ اپی تو شاید اب تک سو گئی ہوں گئی کھانا کھا لیا تھا انہوں نے ۔۔۔ اپکو تو پتہ انکے بی پی کا مسئلہ ہے ۔۔۔۔ میڈیسن لے کر تھوڑی دیر پہلے ہی لیٹی تھیں ۔۔۔۔اور کائنات اور زوار شازیہ باجی کی طرف گئے ہیں پھر کچھ یاد اتے ۔۔۔۔ وقار مجھے کچھ اپ سے بات کرنی ہے ۔۔۔۔
وہ رانیا کو دیکھ ہاں بیٹھو ۔۔۔۔ ۔۔۔ وہ کرسی کھینچ کر بیٹھ گئی ۔۔۔
وہ دراصل اپی کائنات کا ہاتھ مانگ رہی ہیں ۔۔۔
زوار کے لیے ۔۔۔۔
وقار نے رانیا کا چہرہ دیکھتے تو اپ نے کیا جواب دیا۔میں نے کہا کہ اپ سے پوچھ کر جواب دوں گئی باقی خدا کی مرضی ۔ اپ کیا چاہتے ہیں؟؟؟؟
ماشاءاللہ زوار بہت اچھا اور سمجھ دار بچہ ہے ۔ اپ نے کائنات سے پوچھا ؟؟؟
نہیں ابھی نہیں ۔۔۔۔
تو اپ پہلے کائنات سے پوچھیں اور اپی کو بھی کہیے کہ وہ زوار سے پوچھے کیونکہ زندگی انہوںنے گزارنی ہے ۔۔۔ ان کی مرضی زیادہ معنی رکھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زوار تھکا ہوا گھر واپس ایا امی جان اپ سوئی نہیں اب تک ۔۔۔ ماں جو ابھی تک جاگتے دیکھ کر اس نے استفسار کیا ؟؟؟
نہھں بیٹا تمہارا ہی انتظار کر رہی تھی ۔۔۔ کھانا کھاو گے ۔۔۔
نہیں امی میں کھا کر ایا ہوں ۔۔۔۔
ماں کو مسلسل خود کو دیکھتا پا کر ۔۔۔ امی کچھ کہنا ہے اپ نے ۔۔۔۔
ہاں بیٹا ایک ضروری بات کرنی ہے تم سے ۔ میں نے تمہارے لیے کائنات کا ہاتھ مانگا ہے کچھ دن تک ہم اپنے گھر بھی شیفٹ ہو جائیں گے ۔ پھر اڈ کے بعد انشاء اللہ شادی تمہاری ۔۔۔ زوار جو ماں کی بات بہت توجہ سے سن رہا تھا یہ سب سن کر اسے لگا جیسے اس کا سب کچھ ختم ہو گیا کان میں جیسے سیسہ پگھلا کر ڈال دیا ہو اور آنکھیں درد سے سوکڑ گئی دل کی دنیا تباہ ہونے کا پیغام مل چکا تھا ۔۔۔ اس کی مان اس کی حالت سے بے خبر اپنی ہی دھن میں بولے جا ررہی تھی تم بہت خوش قسمت ہو تمہیں کائنات جیسی سگھر پڑھی لکھی ذہین بیوی مل رہی ہے ۔۔۔۔
زوار ایک طوفان میں خود کو محسوس کر رہا تھا ۔۔۔ اس نے بہت ضبط کیا خود پر جب نہ ہوا تو یہ کیا کیا اپ نے امی میری زندگی کا اتنا بڑا فیصلہ اپ نے مجھ سے پوچھے بنا کر دیا
اس کی ماں اسے حیرانی سے دیکھتے تم کائنات کو پسند نہیں کرتے ۔ پھر اسکے ساتھ گھومنا پھرنا رات گئے تک باتیں کرنا سب کیا تھا زوار ۔
امی جان ایسا کچھ نہیں ہے جیسا اپ سمجھ رہی وہ صرف میری دوست ہے ۔ بس ۔۔۔
سر جھکائے اسے کائنات یاد ائی ۔۔۔
پکڑے گئے پکڑے گئے کائنات زوار کو انگلی دیکھاتے کہا ۔۔ اپ کنزہ کو پسند کرتے ہیں ۔۔
نہں ایسا کچھ نہیں ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
جھوٹ نہ بولیں جیسے اپ کنزہ کی تصویر کو گھور رہے ہیں صاف لگ رہا ۔۔۔ اب مجھے بھی بتا دیں ۔۔۔۔ مجھ سے کیا چھپانا ۔۔۔ میں تو اپکو اپنا بیسٹ فرینڈ مانتی سب کچھ بتاتی ہاں یہ الگ بات ہے کہ اپ مجھے کچھ نہ سمجھیں
زوار پہلے اپنے پکڑے جانے پر تھوڑا شرمندہ ہوا ۔۔۔۔ پھر اسے دیکھتے ۔۔۔ تمہیں نہیں بتا تا تو کسے بتاتا ۔۔۔۔ ہاں میں کنزہ کو پسند کرتا ہوں پر ابھی تک اسے بتایا نہیں میں چاہتا ہوں میں اسے اپنا کر یہ بات بتاوں ۔۔۔۔۔
زوار کیا سوچ رہی ہو زوار کی ماں نے اسے کندھے سے ہلاتے کہاں کھو گئے ہو ۔۔
کچھ نہیں امی میں یہ شادی نہیں کروں گا ۔
زوار اخر مسئلہ کیا ہے تمہیں ؟ میں رانیا سے بات کر چکی ہوں اور وقار اور رانیا کے کتنے احسان ہیں ہم پر تمہہارے باپ کے بعد انہوں نے ہی ہمیں سنبھالا ہے ورنہ ایک بچہ کی زمہداری کون اٹھاتا ہے اور رانیا اس نے ہمیشہ تمہیں اپنا بیٹا سمجھا ہے
پر امی میں کنزہ کو پسند کرتا ہوں ۔۔۔
اس کی ماں ایک منٹ خاموش ہوئی لیکن دوسرے ہی منٹ غصے سے میں فیصلہ کر چکی ہوں تمہاری شادی کائنات سے ہی ہو گی ۔ اب اس بارے میں میں کوئی بات نہیں سنو گئی تمہاری ۔ جو فیصلہ میں کر چکی ہوں وہی تمہارے حق میں بہتر ہے ۔۔۔۔
“یہ تقدیر نے اس کے ساتھ کیسا مذاق کیا تھا ”
“اسنے چاہا کیا تھا اور ملّ کیا رہا تھا ”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زوار کو اپنی پھوپھو کے گھر ائے تقریباً دس منٹ ہو چکے تھ ۔ملازم نے بتایا تھا کہ بڑی بیبی سو رہی ہیں اور کنزہ بیبی کچن میں ہیں ان کو بولاتا ہوں ۔۔۔
وہ سوچ رہا تھا کہ کیسے اپنی بات کرے گا اس ظالم جان سے جو اس کے دل میں بسی تھی ۔ پتہ نہیں عہ بھی اسے پسند کرتی ہے یا نہیں . اس نے کہیںپڑھا تھا کہ محبت وہ خوشبو ہے جو محبوب سے چھپائے نہیں چھپتی ۔
اسلام وعلیکم ۔۔۔ کن جیالوں میں گھم ہو ۔۔۔ زوار کو دیکھتے اور ساتھ ٹیبل پر ٹرے رکھی
زوار نے سر اٹھائے اس ظالم جان کو دیکھا جو بلیک فروک میں بہت کھل رہی تھی ۔ اس کے لمبے بھورے بال اس کی کمر تک ارہے تھے ۔ اج وہ اسسمے بہت ہی الگ لگ رہی تھی ۔۔
کنشہ چائے اور شامی کباب اس کے سامنے کرتے نوکری ملنے کی مبارک باد بہت خوشی ہوئی مجھے تمہیں بہت جلد نوکری مل گئی ورنہ ڈگری لینے کے بعد تو لوگ سالوں ویٹ کرتے رہتے ۔۔۔ ۔
شکریہ چائے کو لب سے لگاتے ۔۔۔ پھر کنزہ کو دیکھتے ایک بات پوچھوں تم سے سمجھ نہیں آرہی کہ تم کیا کہوں گئی مجھے یہ بات کرنی چاہیے یا نہیں لیکن اب نہیں کی تو بہت دیر ہوجائے گی ۔۔۔۔۔
ایسی کیا بات ہے جو تم اتنی لمبی تمہید باندھ رہے ہو ۔ اسے دیکھتے ۔۔۔۔
بہت خاص بات ہے ۔۔۔ پوری طرح کنشہ کی طرف موڑتے ۔۔۔
کنزہ پہلی چوکی لیکن پھر ہاں بولو میں سن رہی ہوں ۔۔
میں تم سے محبت کرتا ہوں ۔۔اس کی طرف دیکھتے ۔۔۔ کیا تم بھی میرے لیے وہی محسوس کرتی ہو ۔۔
کنزہ کی آنکھیں کھولی کی کھولی رہ گئی ۔۔ ۔ Ma
کوئی جواب نہ پاکر ۔۔۔
زوار نے کنزہ کا ہاتھ پکڑتے جواب دو کنزہ ۔۔۔۔ پلیز سچ بولنا ۔۔۔ ہم دونوں کی زندگی کا سوال ہے .
اس نے اپنا ہاتھ اس کی گرفت سے چھڑایا ۔۔۔ یہ تم کیا کہہ رہے ہو ۔ زوار میں تم سے محبت نہیں کرتی ۔
جھوٹ مت بولو کنزہ میرا دل کہتا ہے تم مجھ ڈے محبت کرتی ہو بس اظہار نہیں کرتی ۔
کنزہ نے نظر پھر لی نہیں میں تم سے محبت نہیں کرتی
زوار بہت ضبط کرتے کیا تمہارے دل میں کوئی اعر ہے کنزہ ۔۔۔؟؟
نہیں میری زندگی میں اور کوئی نہیں ہے لیکن میں تم سے بھی محبت نہیں کرتی میری زندگی میں اس لفظ کی کوئی اہمیت نہیں اور ائندہ میں تمہارے منہ سے بھی یہ گفتگو پھر نہیں سنا چاہتی وہ جانے کے لیے اٹھی تو زوار اس کے قدموں میں بیٹھ گیا ۔۔۔ زوار کے ہاتھ تھمانے پر اس کا دل عجیب لہر میں دھڑکنے لگا ۔ میری انکھوں میں دیکھوں اوع کہوں تم مجھ سے محبت نہیں ۔۔۔۔
پر اڈ کی انکھوں میں کچھ نہ تھا ۔۔۔۔ زوار اسے دیکھتے ٹھیک ہے تم مجھ سے محبت نہیں کرتی پر میںتو کرتا ہوں نہ . میں تمہیں محبت کرنا سیکھا دوں گا وہ دیوانہ ور بول رہا تھا .
کیا ہو گیا ہے زوار اپنا ہاتھ چھوڑاتے بچوں جیسی باتیں مت کرو .
پر زوار پر ایک جنون سوار تھا ۔۔۔ ٹھیک تم مجھ سے شادی کر لو ویسے بھی 80٪ شادیاں ارینج میرج ہی ہوتی ہیں ۔۔۔ .
کنزہ نے اسے ایسے دیکھتے جو کچھ تم مجھے سمجھ رہے ہو وہ میں نہیں ہعں زوار ۔۔۔
زوار اسے حیرانی سے دیکھتے کیا مطلب ہے اس بات کا میں سمجھا نہیں ۔۔۔
چھوڑو تمہیں سمجھ میں نہیں ائے گا ۔ اور پلک جھپکتے اس کے سامنے سے غائب ہو گئی ۔۔۔۔
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...