آج ہڑتال ہونے کی وجہ سے زرناش بہت پریشان تھی
آج b.com کا فائنل پیپر تھا اور اچانک ہڑتال ھوگی ۔۔۔۔
غلطی سے موبائل بھی گھر بھول آی ۔۔۔۔۔۔
اب کیا کرو ابّو کو فون کر کے کیسے بولو ۔۔۔۔
السلام علیکم …..
میں آپ کی کچھ مدد کر سکتی ہوں آپ پریشان لگ رہی ہیں ؟؟؟؟
جی وہ میں موبائل گھر بھول آی ہوں اور ہڑتال کی وجہ سے گھر نہی جا سکتی ۔۔۔۔
یہ تو کوئی مثلا نہی آپ میرے موبائل سے گھر فون کر لے ۔۔
جی بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔
زرنش گھر فون کر کے امی کو بھائی کو بیھجنے کا بولتی ہے ۔۔۔۔
آپ کا بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔
آپ کا نام ؟؟؟
میرا نام مناہل ہے ۔۔۔
میرا نام زرنش ہے ۔۔۔
کیسا رہا آج کا پیپر آپ کا ؟؟؟
مناہل زرنش کی طرف دیکھتے ہوئے پورا جسم پردے میں صرف آنکھیں نظر آرہی تھی
۔۔۔مناہل یہ ہی سوچ رہی تھی کے اسے گرمی نہی لگ رہی میں تو صرف سکارف باندھ لو پسینے سے سر گھوم جاتا ہے ۔۔۔۔
جی اللّه کا شکر بہت اچھا ہوا ۔۔۔
زرنش مناہل کو دیکھتے ہوئے بلیک جینس پہ ریڈ شرٹ اونچی پونی باندھے حد سے زیادہ خوبصورت کوئی اتنا بھی خوبصورت ہو سکتا ہے اس کی آنکھوں کا کلر اپر سے لمبی پلکیں ۔۔۔۔
میں بال کھول کے گھر میں بھی گھوموں تو دادی کو لگتا ہے نظر لگ جاے گی اس لڑکی کو نظر نہی لگے گی ۔۔۔
دادی کا فلسفہ بھی نہ ۔۔۔۔۔
زرنش کیا ہوا آپ ایسے کیوں مسکرا رہی ہو ؟؟؟؟
زرنش ۔۔۔نہیں نہیں وہ ایسے ہی مجھے دادی کی ایک بات یاد آگی تھی ۔۔۔
مناہل ۔۔۔۔اچھا اچھا میں سمجھی میرے چہرے پہ کوئی لطیفہ لکھا ہوا تھا ۔۔۔
ہاہاہا
نہیں نہیں۔ ایسی کوئی بات نہیں آپ تو بہت خوبصورت ہیں ماشاءالله
شکریہ ۔۔۔۔
میرے بھائی آگے ۔۔
16 سال کا ایک لڑکا زرنش کے پاس آکر ۔۔۔
آپا آپکو پتا تھا آج میرا میچ تھا پھر بھی آپ نے مجھے آنے کو بولا ذرا آپکو میرا خیال نہیں پتا نہی وہ دنیا کی کون سی بہنیں ہوتی ہیں جو بھائی پہ جان دیتی ہیں ایک تم ہو صرف میری جان لینے کے لئے اس دنیا میں آی ہو ۔۔۔۔
شہروز ۔۔۔۔۔
زرنش دانت پستے ہوئے یہ میری دوست مناہل ہے جس کے نمبر سے میں نے تمہں فون کیا ۔۔۔۔
دل میں سوچتے ہوئے آج تم گھر تو چلو تمارا میچ میں فائنل کرتی ہوں ۔۔۔۔
شہروز ۔۔۔۔۔۔مناہل کو سلام کرتے ہوئے آپا تم تو پیاری نہیں تماری دوست بہت پیاری ہے ۔۔۔
ہاں بہت خوبصورت ہیں تم گھر چلو پھر تمہیں بتاتی ہوں زرنش دل دل میں شہروز کو کوستے ہوئے ۔۔۔
مناہل یہ میرا بھائی شہروز ہے ۔۔۔
اچھا اچھا ماشاءالله بہت پیارا ہے ۔۔۔
شہروز۔ ۔۔۔مناہل آپ کیسے جائے گی ہم آپ کو چھوڑ دے ۔۔۔
مناہل ۔۔۔میری گاڑی باہر ہے میں چلی جاو گی ۔۔۔
زرنش ۔۔۔مگر باہر تو ہڑتال ہے تم کیسے جایو گی ۔۔۔
جی چلی جاو گی کوئی مثلا نہی مجھے عادت ہیں۔ اکیلے آنے جانے کی میرا کوئی بھائی نہی جو مجھے لینے اہے ۔۔۔
زرنش ۔۔۔۔کیا مطلب ؟؟؟
مناہل ۔۔۔۔میں اکلوتی بیٹی ہوں میرا کوئی بھائی بہن نہی ۔۔۔پاپا زیادہ تر بسنس ٹور پہ باہر ملک ہوتے ہے مما اپنی N.G.O دیکھتی ہے اس میں مصروف ہوتی ہے۔۔۔۔
شہروز ۔۔۔۔ارے آپ کیوں اداس ہوتی ہے آج سے میں آپ کا بھائی ہوں اور آپ میری آپی ہے ۔۔۔
زرنش ۔۔۔۔آپی کے بچے گھر تو چل مجھے آپا بولتا ہے بول بول کے تھک گی کے آپی بولا کر مگر نہیں چل بیٹا آج تو گھر چل دیکھا تیرا آج کیا حشر کرتی ہوں ۔۔۔
شہروز۔ ۔۔آپا آپ مجھے کچھ بول رہی ہے دل دل میں ؟؟؟
کچھ نہیں گھر چلو دیر ہو رہی ہے ۔۔۔
اچھا مناہل ہم چلتے ہے میرا گھر کا نمبر آپ کے موبائل میں آگیا ہے آپ اس نمبر پہ مجھے فون کرنا اور ہمارے گھر بھی اہے گا ۔۔۔بہت خوشی ہوگی ہمیں ۔۔۔
مناہل ۔۔۔ہاں ضرور کیوں نہیں ۔۔
چلو اللّه حافظ ۔۔
تم بھی اللّه کے امان میں ۔۔۔
مناہل اور زرنش اپنے اپنے سفر کے لئے چلی گی
مگر رکے یہ گی نہی سفر تو ابھی شروع ہوا ہیں ۔۔دیکھتے ہیں کس کو اپنی منزل ملتی ہے ؟؟؟
کون اپنا راستہ بھول جاتا ہے ۔۔۔
زرنش کا تعلق ایک دین دار گھرانے سے ہے اس کے ابّو ایک بہت بڑے مفتی ہے ۔۔۔۔
زرنش کے 2 بھائی ہیں شاویز جو آرمی میں میجر ہے اور ایک بھائی شہروز جس نے ابھی کالج جوائن کیا ہے ۔۔۔
دادی اور اس کی امی سیدھی سادھی خاتون ہیں جن کو صرف گھر سے زیادہ باہر کا کچھ پتا نہیں اور زرنش کے گھر کا ماحول بھی کافی دین دار ہے پردے کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اس وجہ سے زرنش کی باہر کسی سے دوستی بھی نہی مگر آج مناہل کو دیکھ کر زرنش کا بہت دل ہوا وہ مناہل سے دوستی کرے مناہل جیسی لڑکیاں اسے شروع سے پسند تھی مگر اپنے ابّو کے ڈر کے مارے کبھی کسی ماڈرن لڑکی سے دوستی نہی کی اس کے ابّو کا کہنا تھا کے ایسی لڑکیاں جہنمی ہوتی ہیں اور دوسروں کو بھی جہنم میں لے کر جاتی ہیں ۔۔۔۔
اللّه معاف کرے ابّو تو ایسے ہی کسی کو جہنمی بول دیتے ہیں ۔۔۔۔۔
دادی
دادی
اے لڑکی سکون کا سانس لیا کر اتنی لٹھ جیسی ہوگی ہے مگر تمیز نام کی نہیں ۔۔۔۔۔
دادی آپ بھی نہ بس اپنے بیٹے کی طرح لیکچر دینا شروع کردیتی ہیں ۔۔
تو اور کیا بولو تیری حرکتیں ایسی ہیں ٹھیک بولتا ہے تیرا باپ ۔۔۔۔۔۔
اچھا کیا ٹھیک بولتے ہیں ابّو ؟؟؟؟
ابّو کی نظر میں تو کوئی عورت سانس بھی لے لے تو وہ گناہ ہوتا ہیں دادی ہمارا مذہب اتنا بھی سکت نہی جتنا ابّو بولتے ہیں
اچھا اچھا زیادہ نہ بول اتنا زیادہ بولنا لڑکیوں کے لئے اچھا نہیں ہوتا کیا پتا سسرال کیسا ملے ۔۔۔۔۔
دادی جیسا بھی ملے مگر مجھے ایسا سسرال نہی چاہے جس کے اصول ابّو جیسے ہو ۔۔۔
شرم تو آتی نہیں ہے دادی کے سامنے سسرال اور شوہر کی باتیں کرتے ہوئے ۔۔۔۔
دادی کے گلے میں ہاتھ ڈالتے ہوئے دادی آپ تو میری بیسٹ فرینڈ ہے میرا پہلا پیار ہے ۔۔۔۔
اچھا چل مسکے کم لگا جا دیکھ تیری ماں کیا کر رہی ہیں صبح سے کچن میں لگی ہیں آج تیرے باپ نے پتا نہی کس کی دعوت رکھی ہیں ۔۔۔
واہ دادی واہ آج تو بہت پیار آرہا ہیں اپنی بہوں پہ ویسے تو ان کے سامنے غصہ کرتی رہتی ہیں ۔۔۔
چل چل کب غصہ کرتی ہوں کچھ بھی ہے تیری ماں نے جس طرح . پوری زندگی تیرے باپ کے ساتھ گزارا کیا ہے وہ کوئی عورت نہیں کر سکتی
اللّه بخشے تیری نانی کو بہت اچھی عورت تھی وہ ہی عادت تیری ماں میں ہیں ۔۔۔۔
اچھا اچھا دادی میں جاتی ہوں امی کی مدد کرنے ۔۔۔
ویسے دادی آج ایک لڑکی میری دوست بنی بہت زیادہ خوبصورت ۔۔۔
لگ بھی بہت امیر گھر کی ۔۔۔
کبھی ابّو شہر سے باہر جاے گے تو اسے گھر آنے کا بولو گی ۔۔
اچھا اچھا ٹھیک ہے اپنے باپ کے سامنے اب کوئی ذکر نہیں کرنا پتا ہیں نہ اسے پسند نہی تیری دوستی کرنا کسی سے ۔۔۔
جی دادی مجھے پتا ہیں زرنش کا دل ایک دم اداس ہوگیا بچپن سے لے کر آج تک اس کی کوئی دوست نہی بنی بہن بھی کوئی نہی تھی ۔۔۔
آج مناہل کو دیکھ کر دل میں بہت خوائش ہی دوستی کرنے کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مناہل گھر آی تو گھر میں بلکل سناٹا تھا ۔۔۔
رحمت بوا ۔۔۔
جی بیٹا آگی ۔۔۔
رحمت بوا مما نہیں ہیں گھر میں ؟؟؟
نہیں بیٹا وہ کسی سمنار میں لاہور گی ہے
کل صبح اے گی ۔۔۔
سمنار ؟؟؟؟
اچھا اچھا سیمنار میں گی ہے ۔۔۔
ہاں بیٹا وہ ہی مجھ جاہل کو کیا پتا چلتا ہیں انگلش میں کیا کیا بول کے چلی جاتی ہیں آپ کی مما ۔۔۔۔
نہیں رحمت بوا آپ جاہل نہیں ہیں ضروری نہیں جو پڑھا لکھا نہ ہو وہ جاہل ہو ۔۔
جاہل تو وہ ہوتا ہیں جسے سب آتا ہو پھر بھی اسے کچھ علم نہ ہو ۔۔۔
آپ تو بہت اچھی ہیں میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہیں ۔۔۔
بیٹا یہ آپ کی محبّت ہے جو مجھ نوکر کو اتنی عزت دیتی ہو ۔۔۔
رحمت بوا آج کے بعد آپ نے کبھی خد کو نوکر بولا تو میں آپ سے بات نہی کرو گی ۔۔۔
اچھا اچھا نہیں بولتی آپ فریش ہوجاو میں کھانا لے کر آتی ہوں ۔۔۔
آج میں نے آپ کی پسند کے دال چاول اور مرچوں کا اچار بنایا ہے ۔۔۔
ارے واہ پھر تو مزہ آگیا آپ کھانا لے کر اے میں ابھی آی ۔۔۔
ٹھیک ہے ۔۔
میرے اللّه تیری حکمت تو ہی جانے دنیا کی دولت دی ہے مگر یہ بچی محبت کی بھوکی ہے اللّه پاک اس بچی کا روشن نصیب کر اور اسے دین سے قریب کر آمین
جب قانون موجود نہ ہو۔۔۔۔ ایک حیرت انگیز سچا واقعہ
یہ 1 نومبر 1955 کی بات ہے کہ جان گلبرٹ گراہم نامی ایک امریکی شہری کہ جس کا اس کی...