ارسل ریڈی ہو کہ آتا ہے۔۔
عائشہ نے مہندی کے فنکشن کے لحاظ سے گولڈن شرٹ کے ساتھ گرین گرارا پہنا تھا۔۔
سوٹ کی زیادہ کشش اس کہ دوپٹہ کی وجہ سے ہوتی ہے،جو گرین کلر کا تھا۔۔اس کے اوپر گولڈن کلر کا کام ہوا ہوا تھا۔۔۔۔۔
ارسل سفید شلوار قمیض میں قدرے خوبصورت لگ رہا تھا۔۔ روٹین میں ارسل شلوار قمیض کم اور جینز شرٹ کو زیادہ ترجیح دیتا تھا لیکن آج اس نے فنکشن کی مناسبت سے ڈریسنگ کی تھی عائشہ کے ساتھ میچنگ کر کے۔۔۔
دونوں بلا کے خوبصورت لگ رہے تھے۔۔
❣️❣️❣️❣️
دونوں ہی ایک پرکشش جوڑی نظر آرہے تھے شیشے ممیں دونوں نے بے ساختہ خود کو دیکھا تھا۔۔۔
تیار ہو کر دونوں سکینہ بیگم اور الطاف صاحب سے مل کر ان کو اللّٰہ حافظ بولنے جاتے ہیں ساتھ انکی طبیعت بھی پوچھ لی تھی۔۔
سکینہ بیگم دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کہ خوب دعائیں دے رہی تھیں۔۔ اور دل ہی دل میں بری نظر سے بچنے کی دعا بھی دی تھی انہوں نے۔۔۔۔
💥💥🎈🎈🌠🌠
عائشہ اور ارسل دونوں فنکشن پر وقت سے پہنچ جاتے ہیں۔۔
عائشہ ادھر أدھر دیکھتی ہے تو اسے زینی کی امی نظر آتی ہیں۔۔۔
اسلام علیکم !
آنٹی بہت بہت مبارک ہو ۔۔
بہت خوش ہوں میں کہ دادو جان شادی کے لیے مان گئی۔۔۔
ہاں بلکل بیٹا بہت مشکل سے لیکن بہت خوش ہیں، سب ہی۔۔
"اب ۔۔۔تم سناؤ؟؟
تمہارے میاں صاحب نہیں آئے کیا..۔؟؟
آئے ہیں۔۔۔ آنٹی”
وہ دیکھیں آگئے۔۔
اشارے سے بتاتی عائشہ نے انہیں ارسل کی جانے متوجہ کیا تھا جو انہی کی طرف آرہا تھا۔۔
زینی کی امی سے ملتا ہوا ارسل سلام کرتا ہوا وہیں ان سے باتیں کرنے لگ جاتا ہے۔۔ اور عائشہ زینی سے ملنے چلی جاتی ہے۔۔ جسے ابھی سٹیج پر نہیں لایا گیا تھا ۔۔۔۔
عائشہ تم۔؟؟؟
مجھے سچی یقین نہیں ہو رہا۔۔؟؟
میری جان تم آئی ہو۔۔۔ تمہاری ساس نے آنے دے دیا مجھے اسی لیے ساس اچھی نہیں لگتی ہر بات پہ نا کر دیتی ہیں۔۔۔
۔ہاں ہاں یقین کر لو۔۔۔
زینی میں تمہاری مہندی پہ بھی آ پہنچی ہوں۔۔اور خبردار جو میری ساس کو کچھ کہا، وہ بہت اچھی ہیں۔۔۔ ان کی وجہ سے ہی میں آج آئی ہوں۔۔
اور ویسے بھی تمہاری جان اب اتنی آسانی سے تھوڑی ناچھوڑ سکتی ہوں۔۔۔
اچھا یہ بتاؤ عائشہ۔۔؟؟؟
ہمارے جیجا جی آئے ہیں وہ کدھر ہیں ۔۔۔؟؟
ہاں، ہاں آئے ہیں”
وہ باہر ہی ہیں۔۔
آج تمہارے سسرال والے آئیں گے مہندی لگانے۔؟
"ہاں” کہہ رہے تھے آئیں گے۔۔۔۔
میں آج تمہارے لیے بہت خوش ہوں۔۔ تمہیں تمہاری محبت مل گئ ہے ۔زینی تم بہت قسمت والی ہو کہ تمہیں تمہاری محبت ملی وہ بھی فیسبک والی۔۔۔
نہیں تو آج کل ہر کوئی محبت کے دعوے کرتا ہے۔ہمیں بھی کبھی بھی مبشر بھائی پہ یقین نہیں آیا تھا کہ وہ سچ میں شادی کریں گے تم سے۔۔۔؟؟🙈
"کہتی تھی نا۔۔؟ جس دن تم دونوں کی شادی ہو گی، اس دن مجھے فیس بک پہ ملے لوگوں اور ان کی محبت پہ یقین ہو جائے گا… لو آج میں واقع ہی اس بات کا اقرار کرتی ہو کہ مجھے اب مبشر بھائی اور ان کی محبت پہ یقین ہے ۔۔۔”
زینی میری جان ہمیشہ ہمارے بھائی ساتھ خوش رہو کوئی دکھ تمہارے قریب نا آئے بری نظروں سے بچے رہو دونوں آمین ۔۔۔۔
دل سے عائشہ نے اپنی دوست کو دعا دی تھی۔۔
محبت تو کرنے کے دعوے سب کرتے ہیں۔۔ لیکن اسے نبھانے کی طاقت ہر کوئی نہیں رکھتا۔ بہت لکی ہوتا ہے وہ انسان جسے جس انسان سے محبت بھی ہو۔۔اور وہ اسے اس کا ہم سفر بن کے ہمیشہ کے لیے مل جائے۔۔ اللّٰہ ہر محبت کی منزل کو نکاح تک پہنچائے
آمین ❤️🛑❤🛑❤
چلو اچھا اب رونے نا لگ جانا۔۔ ہنستی رہوہمیشہ۔۔”
نہیں تو تمہاری دادو جان مجھے نہیں چھوڑیں گی میری اکلوتی پوتی کو رولا دیا۔۔۔
دونوں ہنسنے لگ جاتی ہیں اس بات پر۔۔۔ اور باتوں میں مصروف ہو جاتی ہیں۔۔۔
🌠🌠🌠🌠🌠🌠
زینی کا بھائی آکر بتاتا ہے کہ اس کے سسرال والے آگے ہیں اسے اب باہر سٹیج پر لے کے جانا ہے ۔۔۔
تمام کزنز دوپٹہ کے زیر سایہ زینی کو سٹیج پر لے جاتی ہیں۔۔ عائشہ بھی ساتھ ہوتی ہے ۔سٹیج پرکھڑی عائشہ نظر دوڑا کر ارسل کو دیکھتی ہے جو کہیں نظر نہیں آتا ۔۔
ارسل کو کال کرکے سٹیج پر آنے کا بولتی ہوئی عائشہ سٹیج پر ہی کھڑی ہوجاتی ہے۔۔
ادھر سٹیج پر زینی کے سسرال والے اسے مہندی لگا کر دعائیں دے رہے ہوتے ہیں ۔۔
زینی عائشہ کو آواز دے کر پاس بلاتی ہے۔ساس سسر سے ملوا کر اپنی نند سے ملواتی ہے ۔۔۔
عائشہ یہ ہے میری نند "حرا”
حرا اس سے ملو یہ ہے، میری بچپن کی دوست عائشہ
دونوں ہاتھ ملاتے ہوئے بولتی ہیں۔۔۔
آپ سے مل کر اچھا لگا بہت حرا نے سپاٹ لہجے میں کہا۔۔
آپ سے بھی۔۔عائشہ نے بھی جواباً کہا تھا۔۔
عائشہ ارسل ڈھونڈتا ہوا سٹیج پر آیا تھا۔۔
۔عائشہ اسے أدھر ہی آنے کا اشارہ کرتی ہے۔۔
جب ارسل عائشہ کے سامنے کھڑا ہوتا ہے تو عائشہ سب سے اسکا تعارف کروانے لگتی ہے۔۔۔ ان سے ملیں یہ ہیں میرے شوہر "ارسل”
حرا منہ ادھر کر کے دیکھتی ہے اور حیران رہ جاتی ہے۔۔۔
اور بنا کچھ سوچے سمجھے بولتی ہے ‘آپ”
آپ یہاں …؟؟؟
I can’t believe it???
حرا خوشی سے ملے جلے تاثرات سے بولتی ہے۔۔
عائشہ کو یہ سب بہت اچنبھا لگا تھا۔۔ ماتھے پہ تیوری ڈالے دیکھتے ہوئے ،دونوں سے مخاطب ہوتی ہے۔۔۔ آپ دونوں جانتے ہو ایک دوسرے کو؟؟؟
اس سے پہلے حرا کچھ بولے ارسل جلدی سے بولتا ہے ۔
ہاں نا ! عائشہ ہم ایک ہی آفس میں کام کرتے ہیں۔
اووہہہہ،،تو آپ ہیں ان کی وائف،طنزیہ لہجے میں پوچھا تھا حرا نے۔۔۔
"جی میں ہی ہوں مسز ارسل”
ارسل کے ہاتھ کو اپنے ہاتھ میں لے کر عائشہ نے محبت سے کہا تھا۔۔
❤️❤️❤️❤️
یہ سن کر حرا نا چاہتی ہوئے بھی مسکرائی تھی۔۔۔
عائشہ ہلکا سامسکراتے ہوئے ایک بار پھر سے بولتی ہے اچھا لگا آپ سےمل کے۔۔۔
لفظوں پر زور ڈالتے چبا چبا کر کہا تھا۔۔۔
زینی عائشہ کو آواز دے کر آنے کا کہتی ہے۔۔۔
عائشہ ارسل اور حرا کو وہی چھوڑ کر زینی پاس چلی جاتی ہے۔۔۔فوراً
عائشہ کے جاتے ہی حرا نے ادا سے ارسل کو دیکھا تھا۔۔
تو مسٹرارسل” قسمت چاہتی ہے ہم ایک ہوں.
اسی لیے بار بار ملوا دیتی ہے۔۔
حرا پلیزززز یہاں مت شروع ہو جانا۔ارسل نے بنا دیکھے کہا تھا اسے۔۔
ارسل تمہاری بیوی سے زیادہ خوبصورت ہوں۔۔۔ میں کس چیز کی کمی ہے مجھ میں تم کیوں میری محبت کو نہیں سمجھ رہے۔۔۔
حرا کی بات کاٹتے ہوئے ارسل اسے سخت لہجے میں کہا تھا۔۔
تم نہیں سمجھتی ہو حرا ۔۔۔
حرا تمہارا دماغ خراب ہے مجھے لگتا ۔۔۔۔ تم میری بیوی کی برابری خود سے نا کرو تو بہتر ہے۔عائشہ کی جگہ تم کیا کوئی بھی لڑکی نہیں لے سکتی آئی سمجھ؟؟
جھٹکے سے اسکا ہاتھ دبایا تھا ارسل۔۔۔
آج ارسل میں نے تمہیں کال نہیں کی مجھے امید تھی کہ تم مجھے کال کر کے ضرور پوچھو گے۔۔۔
حرا تم ٹھیک تو ہو۔۔۔؟؟ آج آئی کیوں نہیں سارا دن تمہاری کال کا انتظار کرتی رہی ہوں میں ارسل۔۔۔یہ دیکھو میرا ہاتھ زخمی ہاتھ اسکی طرف کیا تھا اس نے۔۔۔
لیکن میں خوش ہو اب کہ مجھے صبر کا پھل میٹھا ملا ہے۔۔
دیکھو”” تم میرے سامنے ہو.
اور آج تمہیں اس طرح کی ڈریسنگ میں دیکھ کے تو میرا دل اپنی جان بھی تم پہ قربان کرنے کو کہہ رہا ہے۔۔۔۔۔ بہت ہے گڈ لوکنگ لگ رہے ہو۔
حرا نے رومینٹک ہوتے ہوئے کہا تھا۔۔۔۔حرا بکواس بند رکھو اپنی دوبارہ مجھے یہاں سب کے سامنے بلانے کی ہمت بھی مت کرنا ۔میں اپنی بیوی کو زرہ بھی ناراض نہیں کرسکتا اوکے۔۔
اتنی دیر میں عائشہ ارسل کو آواز دے کر بلا لیتی ہے۔۔ اور دونوں زینی کو مہندی لگانے کی رسم کرنے لگتے ہیں۔۔
دور کھڑی حرا طنزیہ مسکراہٹ سے ہنستی ہے۔۔اور خود سے کہتی ہے کہ مسٹر ارسل اب تو میں کبھی بھی نہیں چھوڑو گی، تمہیں۔۔۔۔۔مجھے کیا کرنا ہے سوچ چکی ہو میں۔۔۔
ان سب سے بے خبر عائشہ دور کھڑی حرا کومسکرا کر دیکھتی ہے۔جو ابھی تک ان دونوں کوہی دیکھ رہی ہوتی ہے ۔۔۔۔
جب قانون موجود نہ ہو۔۔۔۔ ایک حیرت انگیز سچا واقعہ
یہ 1 نومبر 1955 کی بات ہے کہ جان گلبرٹ گراہم نامی ایک امریکی شہری کہ جس کا اس کی...