مشعل بیٹا باہر آؤ کمرے سے بھائی صاحب آئے ہے سفینہ کے بابا کھانا لگاؤ اور چائے بھی بنانا…
اچھا امی آتی ہو اچھا سفینہ چلو انکل کے لیئے کھانا لگواؤ اور سنُو کل تمہاری شام کی کلاس ہے کیا؟؟
نہیں صبح کی ایک کلاس ہے..
چلو ٹھیک ہے سنُو یہ ٹیبل پر لگاؤ اور کھانے کا کہوں میں چائے چولہے پر رکھ دو..
امی چلے بابا کھانا کھالے خالہ آئے…
ہاں چلو جلدی سے فارغ ہوجاؤ تو چلو تمہاری پھوپھو کا فون آیا تھا رات کھانے پہ بلایا ہے….
________________________
ہیلو اسلام و علیکم آنٹی….
وعلکیم سلام کیسی ہو زینب..
جی آنٹی ٹھیک ہو آنٹی مجھے آپ سے پرمیشن لینی ہے…
اچھا بولو بیٹا…
وہ آنٹی کل سفینہ کی صبح کی ایک کلاس ہے تو کل ہم نے شاپنگ پر جانے کا پروگرام بنایا ہے دراصل مشا کا نکاح ہے جمعہ کو اسلیئے وہ ہم لوگوں کے ساتھ جائے گی آنٹی میں اپنی زمہداری پر سفینہ کو لیکر جاونگی مشا چاہتی ہیں کہ سفینہ بھی ضرور جائے تو پلیز آپ مشا اور میری خوشی کے لیئے اُسے جانے دے میں خدُ اُسے چھوڑ دونگی….
اوکے بیٹا آپ لے جانا مگر زیادہ دیر مت کرنا….
جی آنٹی بہت شکریہ آپ نے میری بات مانی…
ارے بیٹا آپ بھی تو چھوٹی بہنوں کو طرح خیال کرتی ہو سفینہ کا اوکے بیٹا اللہ حافظ….
________________________
امی جلدی سے چائے پلادے مجھے دیر ہورہی ہے..سفینہ ٹیبل پر سے بریڈ پر آملیٹ رکھ کر سینڈوچ بناتے ہوئے جلدی جلدی بولی….
ارے بھئی یہ کیا ہورہا ہے سفینہ بیٹا آرام سے کرسی پر بھیٹہ جاؤ اگر وین نکل گئی تو بابا ڈروپ کردے گے…
نہیں بھئی فضول میں بابا کو اتنی دور جانا پڑے گا اوکے میں چلتی ہو آپ کو یاد ہے نہ امی کہ میں زینب کے ساتھ جاؤنگی…
ہاں بیٹا میری بات ہوگئی تھی رات کو اور رکو میں آتی ہو….سفینہ کی امی جلدی سے بیڈروم میں گئی اور آکر سفینہ کو پیار کیا یہ لو یبٹا بابا نے آپ کو دیئے ہے یہ کچھ پیسے ہے اگر کچھ اچھا لگے تو لے لینا…
تھینک یو امی آپ ہر بات کیسے سمجھ جاتو ہیں…
بیٹا سب ماؤں کو ایسی ہی ہوتی ہیں اچھا جاؤ دیر نہ کرنا اوکے اللہ حافظ…
________________________
ہیلو سفینہ بولو…
بدتمیز مشعل میں رات دیر تک تمہاری کال کا انتظار کرتو رہی صبح آنکھ بھی دیر سے کھلی…
سوری یار میری شہروز سے بات ہوئی تھی آج اسے ٹائم نہیں کل کا پروگرام بنایا ہے آج میرا بھی پریٹکل ہے رات کو میسج آیا تھا میری دوست کا…
اچھا ٹھیک ہے ویسے آج مجھے بھی زینب اور مشا کے ساتھ جاناہے شاپنگ پر زینب نے امی سے پرمیشن لی تھی…
اچھا جی تو یہ چل رہا ہے…مشعل شرارتی انداز میں بولی…
مشعل بس اب کوئی فضول بات نہیں میں وین میں ہو اور تمہاری کسی بات کا جواب نہیں چے سکو گی اسلیئے اوکے تم بھی یونی جاؤ…
________________________
سفینہ کلاس سے نکلی تو وجاہت کو سامنے دیکھ کر حیران ہوگئی…ہائے وجاہت آپ تو اپنے بابا کے ساتھ اسلام آباد گئے تھے نہ…
ہمممم..مجھے دیکھ کر حیران ہو رہی ہو…
ہاں کیوں کہ زینب بتارہی تھی کہ آپ دو دن کے لیئے گئے تھے مگر آپ 5 دن بعد آئے ہیں…
اچھا یعنی تم دن گنِ رہی تھی واہ سفینہ وجاہت کو زیادہ ہی مسِ کیا ہے تم نے….باسم نے شرارت میں مسکراتے ہوئے کہا…
نہیں وہ وہ…سفینہ کنفیوز ہوگئی کہ کیا جواب دے…
وجاہت بھی مسکراتے ہوئے محفوظ ہوا اور سفینہ کو دیکھ رہا تھا…
اچھی میں چلتی ہو زینب کی مسِ کال ہے…باسم اور وجاہت کو دیکھ کر چلتی بنی…
باسم وجاہت کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے بولا..
کچھ تو گربڑ…
ہاہاہاہا باسم کے بچے سدھر جاؤ اور اسُے روکو…
ارے میں کیوں رکو بھئی یہ آپ کا مسلئہ ہے…
اچھا ٹھیک ہے جب تمہارا مسلئہ ہوگا تو پوچھوں گا…
بھئی میرا مسلئہ تو حل ہوگیا اب آپ بھی غلط فہمی کو دل سے نکال کر اپنا مسلئہ حل کرے جناب….باسم نے پوری تقریر کردی…
وجاہت باسم کو گھورتے ہوئے تیزی سے سفینہ کے پھچے گیا…سنُو سفینہ…
ہاں…سفینہ ایکدم مڑ کے اور سفینہ کا پیر مڑگیا اور گرہی رہی تھی کہ وجاہت ایکدم آگے بڑھا اور سفینہ کو تھام لیا….
ارے مجھے بتادیتے میں ایک سیلفی ہی لے لیتا…باسم نے آنکھ ماری…
ہاں تم کیا لوگوں کو بتا کر گرتے ہو….وجاہت نے باسم کو گھور کر کہا…
وہ دراصل میرا پیر مڑ گیا تھا میں اچانک مڑی تو…سفینہ کافی شرمندہ تھی..
وجاہت نے قریب پڑی بینچ پر سفینہ کو بٹھایا…تمہیں زیادہ تو نہیں لگی…
ارے سوری سفینہ میرا مقصد تمہیں شرمندہ کرنا نہیں تھا دراصل سین کچھ فلمی تھا اسلیئے شرارت کردی سوری چلو تمہیں کلینک لے چلو…
نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہلکی سی موچ آئی ہے صیح ہوجائے گی….
اوہو بھائی آپ کو سفینہ کو لینے بھیجا تھا آپ تو یہاں کھڑے ہے مشا مسلسل کال کررہی اسکی ماما نے لنچ بنایا ہے ہمارا انتظار کررہی ہے کہ ساتھ لنچ کرے گے پھر شاپنگ پر نکلے گے…
ہاں بھئی تم نان اسٹاپ شروع ہوگئی یہ دیکھوں سفینہ کو اسکے پیر میں موچ آگئی ہے تم زرا اُسے اٹھاو ہاتھ پکڑ کے گاڑی تک لے چلو…وجاہت نے فکرمندی سے زینب سے کہا…
ارے میں نے دیکھا ہی نہیں چلو سفینہ یہ کیسے ہوا خیر ڈاکڑ تو ساتھ میں ہیں ابھی کوئی پین کلر لے کر تمہارے پیر کو صیح کرتی ہوں…زینب نے سفینہ کو سہارا دے کر اٹھایا اور گاڑی میں بھیٹہ کر باسم سے کہا…
آپ کس مرض کی دوا ہے بھئی ڈاکڑ ہوتے ہوئے بھی مریض کو خاموشی سے دیکھ رہے ہے…
وجاہت نے گاڑی اسٹارٹ کی تو باسم نے وجاہت کو مسکرا کر دیکھا اور بولا…
زینب یہ کسی اور کی مریض ہے انکا علاج ابھی اُسی کے پاس ہے…وجاہت نے باسم کو گھورا تو باسم نے بات کو گھما جر کہا کہ…
زینب میرا مطلب ہے کہ یہ ہڈی کا مسلئہ ہے تو میں تو ہارٹ کا ڈاکڑ ہو…
اوکے زینب میں گھر جارہا ہو تم جب فارغ ہوجاؤ تو مجھے کال کرلینا…وجاہت نے گاڑی مشا کے گھر کے پاس روکتے ہوئے کہا..
اور ہاں پلیز سفینہ کو زیادہ چلانا نہیں پیر میں دوا ضرور لگادینا خیال رکھنا میرا مطلب ہے تم اپنی زمہ داری پر لائی ہو آنٹی کو کوئی شکایت نہ ہو…وجاہت نے زینب کو حیران دیکھ کر بولا…
اچھا بھائی آپ صیح کہہ رہے ہیں اوکے خدا حافظ..
________________________
وجاہت اور باسم گاڑی میں بھیٹہ گئے تو باسم نے وجاہت سے کہا…
یار تم کیا زینب کو بےوقوف سمجھتے ہو تمہاری اتنی فکر سے وہ حیران تھی اور کچھ سمجھنے کی کوشش کررہی تھی ویسے بھی عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتا تم بتا کیوں نہیں دیتے زینب کو ویسے بھی وہ سفینہ کا بہت خیال رکھتی ہیں…
مجھے پتہ ہے اور میں اشاروں میں اُسی بتا چکا ہو اور وہ میرا ساتھ بھی دے گی بس کیا کروں اس دل کا باسم مجھے پتہ ہے کہ سفینہ ایسی لڑکی نہیں ہیں اُس نے ہمارے علاوہ پروی یونی میں کسی سے دوستی نہیں کی بس ایک کسک ہے دل میں کہ اگر وہ لڑکا سفینہ کا جاننے والا ہوتا تو وہ تعاتف ضرور کراتی اور اُس نے ملویا نہیں اسکا مطلب ہے کہ وہ جو بھی ہے اس سے سفینہ اتنا فری کیسے ہوسکتی کہ اس کے ساتھ یونی آئے جائے…
تو یار وجی تم پوچھ لو…
نہیں باسم میں پوچھوگا تو اسے لگے گا کہ میں شک کررہا ہو میں چاہتا وہ خُد بتائے…
اچھا تو میں پوچھلو….
نہیں بس اب اس ٹاپک پر کوئی بات مت کرنا باسم میرا دماغ گھوم جائے گا….
اوکے اوکے چلو میں آنٹی کا بی پی چیک کرلو…باسم نے بات کو دوسری طرف کھایا…
ہاں تمہیں تو بہانا چاہیئے اپنی ساس کو خوش کرنے کا…وجاہت نے کہا باسم کا قہقہ گاڑی میں گونجا…
بھئی آہستہ میرے کان پھاڑوں گے کیا….وجاہت نے کہا..
امی میں سمجھی آپ بابا کے ساتھ آئی ہے….سفینہ نے حیرت سے پوچھا….
بیٹا وہ تمہارے بابا لاہور گئے ہیں صبح میں بتانا بھول گئی تھی آپ کو اسلیئے شہروز کو لائی ہوں…
اسلام و علیکم آنٹی سب نے کورس میں سلام کیا..
وعلیکم سلام بچوں….
ہیلو…..باسم اور وجاہت نے شہروز سے ہاتھ ملایا….
بیٹا یہ سفینہ کا بھائی ہے یعنی میرا بھانجا ہے مگر بیٹوں کی طرح میرا بہت خیال کرتا ہے اور سفینہ کو بھی بہنوں کی طرح سمجھتا ہے جب کہ سفینہ سے دو سال چھوٹا ہے مگر لگتا بڑا ہے ارے ہاں یہ بھی تو آپ کی یونی میں پڑتا ہے کبھی ملاقات نہیں ہوئی آپ لوگوں کی اکثر تو میں فون کردیتی ہو کہ سفینہ کو بھی پک کرلے…..سفینہ کی امی نے مکمل تعارف کرادیا اور یہ سب سن کر وجاہت شرمندہ اور باسم غصیلا ہوگیا اور وجاہت کو گھورتے ہوئے بولا….
آنٹی ہمارا ڈپارٹمنٹ الگ ہے مگر اکثر میں نے آپ کو سفینہ کے ساتھ دیکھا ہے مگر اچھا نہیں لگا کے یہ پوچھو کہ آپ کون ہے….باسم سنجدگی سے بولا…
جی اکثر سفینہ نے کہا کہ چلو اپنے گروپ سے ملواؤ مگر مجھے ہمیشہ جلدی ہوتی تھی اسلیئے سوری آپ سب سے نہ ملنے کا افسوس ہے مگر غائبان سب سے میرا تعارف ہے کیونکہ سفینہ اتنی باتیں کرتی ہے آپ لوگوں کی جہ میں خدُ بتا سکتا ہوں کہ کس کا کیا نام ہے….شہروز مسکرا کر بولا….
اچھا جی شہروز بھائی آپ ویسے تو مجھ سے بھی چھوٹے ہیں مگر میں پھر بھی آپ کو بھائی کہوں گی آپ لوگ گپ شپ کرے میں آنٹی کو ماما کے پاس لے جارہی ہو….زینب نے سب کو جوس پیش کرتے ہوئے کہا اور سفینہ کی امی کو اپنے ساتھ چلنے کو کہا….
چلو بیٹا میں تو انہیں سے ملنے آئی ہو…..
________________________
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...