آج بہ تاریخ ۲۵جون ۲۰۲۱ء پروفیسر ڈاکٹر فرہاد احمد فگار صاحب رائزنگ پبلک اسکول میرپورہ ضلع نیلم میں تشریف لائے اور اپنا رسالہ پیش کیا۔”بساط”گورنمنٹ انٹر کالج میرپورہ کی پہلی کاوش جس کا سہرا سر فرہاد احمد فگارؔ صاحب کو جاتا ہے۔ان کو ان تھک کوششوں سے اہلِ نیلم خاص کر میرپورہ کالج کے طلبہ اردو ادب کی ایک نئی منزل کی طرف گام زن ہوں گے کیوں کہ اس سے پہلے اس طرح کا مجلہ نیلم میں کسی بھی کالج کی سطح پہ شائع نہیں ہوا۔یہ فرہاد صاحب کی نیلم سے محبت ہے وہ اس کوشش میں ہیں کہ یہاں کے طالب علم بھی اردو میں لکھ سکیں اردو کو سمجھ سکیں۔ طلبہ و طالبات کو اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے محنت لگن سے اس مجلے میں اپنے مضامین لکھ کر شامل کروائیں۔جملہ اسٹاف رائزنگ پبلک اسکول میرپورہ پروفیسرڈاکٹر فرہاد احمد فگارؔ صاحب کے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہیں اور جناب کو ”علمی و ادبی مجلہ بساط” کو نیلم میں پہلی دفعہ شائع کرنے پر مبارک پیش کرتے ہیںشکریہ سر فرہاد احمد فگارؔ۔
٭٭٭
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...